جموں و کشمیر
بی ایس ایف نے پاکستان کو ایسا زخم دیا جو برسوں میں بھی نہیں بھرے گا: امیت شاہ
جموں،مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعے کو بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی پاکستانی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائی کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں سرحد پر تین دن کے اندر بی ایس ایف کے جوانوں نے 118 سے زائد پاکستانی پوسٹوں کو تباہ یا شدید نقصان پہنچایا۔
اُنہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے پاکستان کا نگرانی اور مواصلاتی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا ہے، جس کی بحالی میں دشمن کو کم از کم چار سے پانچ سال لگیں گے۔
وزیر داخلہ آپریشن ’سندور‘ کے بعد اپنے پہلے دو روزہ جموں و کشمیردورے کے دوران پونچھ پہنچے، جہاں اُنہوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب بی ایس ایف ہیڈکوارٹر خانیتڑ میں جوانوں سے ملاقات کی، شہری علاقوں میں پاکستانی شیلنگ سے متاثرہ افراد سے بات کی، مذہبی مقامات کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی صورت حال کا جامع جائزہ لیا۔
امیت شاہ نے کہا،’جب پاکستان نے ہماری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے جواب میں سرحدوں اور شہری علاقوں پر حملے کیے تو بی ایس ایف کے جموں فرنٹیئر کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی 118 سے زائد پوسٹوں کو تباہ یا شدید نقصان پہنچایا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں پاکستان کا مکمل نگرانی کا نظام، بشمول کیمرے، سینسرز، اور رابطہ نظام، ٹکڑوں میں بکھر گیا، اور اب اُن کے لیے اسے دوبارہ مؤثر بنانا ممکن نہیں رہا۔
بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق، پاکستان کو مواصلاتی اور نگرانی کے نظام میں اتنا بڑا دھچکا لگا ہے کہ وہ آئندہ کئی برسوں تک مکمل معلوماتی جنگ لڑنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
شاہ نے بی ایس ایف کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:’یہ بہادری تبھی جنم لیتی ہے جب کسی کے دل میں وطن کی محبت ہو، قربانی کا جذبہ ہو، اور فرض کے لیے سب کچھ نچھاور کرنے کا حوصلہ ہو۔ آپ کی یہ بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نہ صرف جنگ کے وقت بلکہ امن کے دنوں میں بھی انتہائی مستعدی سے نگرانی کرتی ہے، جس کے باعث ہی بروقت اور درست جوابی حکمت عملی ترتیب دی جا سکی۔
آپ کی انٹیلی جنس معلومات کی درستگی ہی وہ بنیاد بنی جس پر کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی اور جب وقت آیا تو وہ کامیابی سے انجام دی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ خراب موسم کے باوجود پونچھ جانے پر بضد تھے تاکہ وہ خود متاثرہ شہریوں، اور تباہ شدہ گوردواروں، مندروں اور مساجد کا مشاہدہ کر سکیں۔
انہوں نے کہاکہ مجھے بتایا گیا کہ موسم سازگار نہیں ہے، لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ میں سڑک کے ذریعے ضرور جاؤں گا۔ شکر ہے کہ موسم بہتر ہو گیا اور مجھے آپ سے ملنے کا موقع ملا۔
انہوں نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی، اور ان کے درد و غم میں شریک ہو کر حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔ اس موقع پر اُنہوں نے شہید ہونے والوں کے لواحقین میں تقرری نامے بھی تقسیم کیے۔
شاہ نے کہا:’ہمارے ملک کی سرحدوں پر جب بھی منظم یا غیر منظم، خفیہ یا اعلانیہ حملہ ہوتا ہے، تو سب سے پہلے اس کا سامنا بی ایس ایف کے جوان کرتے ہیں۔ اور وہ کبھی یہ نہیں سوچتے کہ سرحد کہاں سے شروع ہوتی ہے۔‘
انہوں نے زور دیا کہ بی ایس ایف کے جوان ریگستانوں، پہاڑوں، جنگلوں اور دشوار گزار علاقوں میں دن رات ملک کی خدمت میں مصروف ہیں، اور قوم کو ان پر اتنا ہی فخر ہے جتنا فوج پر۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم بی ایس ایف کی قربانیوں اور بہادری کی معترف ہے، اور اس ادارے کا کردار ملک کی سلامتی میں ناقابلِ فراموش ہے۔
ان کے مطابق بی ایس ایف کی کارکردگی نے ثابت کر دیا ہے کہ جب وقت آتا ہے تو ہماری سرحدی افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
امت شاہ نے اختتام پر کہا کہ بی ایس ایف کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کا ثبوت ہے بلکہ آنے والے دنوں میں دشمن کے لیے ایک سبق بھی۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
جموں و کشمیر
جموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
جموں، ملک بھر میں 28 اگست کو رکشا بندھن کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع سے قبل اسکولی طالبات نے جموں کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھ کر تہوار منایا۔
رکشا بندھن بھائی اور بہن کے درمیان محبت کے رشتے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
جموں میں ہند-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر بھی اس تہوار کی خوشیاں دیکھنے کو ملیں، جہاں اسکولی طالبات نے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری اور اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ بہادر اہلکار اس دن اپنے گھروں کو واپس نہیں جا پاتے اور تہوار نہیں منا سکتے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ جموں میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مختلف اسکولوں کی طالبات کے ساتھ یہ مقدس تہوار منایا۔
طالبات صبح مٹھائیاں اور راکھیاں لے کر سرحدی چوکیوں پر پہنچیں اور وہاں تعینات اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
اپنے گھروں سے دور رہنے والے جوانوں نے جب ان کم عمر اسکولی طالبات سے راکھیاں وصول کیں تو ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان کے جذبات نمایاں تھے۔
طلبہ نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار اپنے خاندانوں سے دور رہ کر ملک کی سلامتی کے لیے سرحد پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
طالبات نے کہاکہ ’’جس دن ہر بھائی اپنی بہن کے ساتھ رکشا بندھن مناتا ہے، اس دن یہ بہادر اہلکار ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ بہادر جوانوں کو اپنی بہنوں کی کمی محسوس نہ ہونے دیں، اسی لیے وہ سرحد پر پہنچیں اور ان کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔
یواین آئی۔ط ا
جموں و کشمیر
حکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت کی سب سے بڑی خدمات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے ملک کے نوجوانوں کو روایتی ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت سے آگے بڑھانے کے لیے شعوری کوشش کی ہے اور اس مقصد کے لیے کاروبار، اختراع، خود روزگاری اور روزگار پیدا کرنے کے مختلف مواقع فراہم کیے ہیں۔
جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) میں قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت کی نوجوانوں پر مرکوز اسکیموں نے ہندوستانی نوجوانوں کی امنگوں اور ان کے لیے دستیاب مواقع کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا ذکر کیا اور ایسے وقت میں اسٹارٹ اَپ انڈیا پالیسی شروع کی جب ملک میں اسٹارٹ اَپ کا تصور ابھی ابتدائی مرحلے میں تھا۔ آج ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور ملک میں 2.30 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اَپس موجود ہیں۔
آئی آئی ایم جموں میں وزارتِ نوجوان امور و کھیل کے تحت میرا یوا بھارت کی جانب سے منعقدہ ’’کھیلو انڈیا سمواد – کھیل کی بات، پی ایم کے ساتھ‘‘ پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران مدرا یوجنا، سوانِدھی یوجنا اور وشوکرما یوجنا جیسی نوجوانوں پر مرکوز کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، تاکہ نوجوان دوسروں پر انحصار کیے بغیر اپنا ذریعہ معاش پیدا کرسکیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام سے خطاب کیا اور ملک کے مختلف حصوں سے شریک نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ملک گیر سطح کا یہ پروگرام نوجوانوں کی قیادت، فٹنس اور ملک کی تعمیر جیسے موضوعات پر مرکوز تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے یاد دلایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا اعلان کرکے کاروباری سرگرمیوں کو زبردست فروغ دیا اور اس کے بعد اسٹارٹ اَپ انڈیا مہم شروع کی، اس وقت ہندوستان میں اسٹارٹ اَپ کلچر ابھی ابتدائی دور میں تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علمی کے دور میں ہمہ جہت اور متوازن ترقی ایک صحت مند، نظم و ضبط کے پابند اور پراعتماد نوجوان نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
