ہندوستان
بی جے پی حکومت میں حادثات کے بعد بھی طے نہیں ہوتی جوابدہی: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے یہاں ستیہ نکیتن میں عمارت گرنے کے واقعے پر مرکز اور دہلی حکومت پر حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پیر کو کہا کہ حادثہ کے بعد بیان بازی ہوتی ہے اور چھوٹے حکام پر ذمہ داری ڈال کر اصل ذمہ داروں کو جوابدہی سے بچایا جاتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ ستیہ نکیتن میں طلباء سے بھری عمارت کا گرنا کوئی تنہا المیہ نہیں ہے۔ گزشتہ چار مہینوں میں سید العجائب میں ایسے ہی المئے میں چھ لوگوں کی موت ہوئی، جبکہ ہوض رانی میں آگ لگنے سے 22 لوگوں کی جان چلی گئی۔ ہر بار زندگیاں، خواب اور ارمان ملبے میں دبتے ہیں، لیکن کارروائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جوابدہی مانگنے والوں کو وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے ‘دماغی نکسل’ اور ‘ناراض پھوپھا’ جیسے توہین آمیز تمغے دیے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد سوال پوچھنے والوں کو شرمندہ، بدنام اور خاموش کرانا ہے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ 12 سال سے حکومت دنیا بھر کی باتیں کر کے لوگوں کو ‘گول گول گھما’ رہی ہے، لیکن اصل معاملے پر بات نہیں کرتی۔ انہوں نے سوال کیا، ”دہلی میں ‘ٹریپل انجن’ حکومت ہے، تو اب کس بات سے لاچار ہے؟“ مسٹر گاندھی نے خود ہی سوال کا جواب دیا اور کہا، ”لاچاری ہے نیت کی، کیونکہ جہاں نیت نہیں ہوتی، وہاں جوابدہی بھی نہیں ہوتی۔“
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی منگل کو گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر جائیں گے اور وڈودرا میں 35 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیراعظم دفتر نے پیر کو بتایا کہ نریندر مودی اس موقع پر عوامی ریلیوں سے بھی خطاب کریں گے۔ وڈودرا میں وزیراعظم مغربی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے 326 کلومیٹر طویل تین حصوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جن پر 20,700 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔ ان میں سانند (شمال)-مکر پورہ، نیو عمر گاؤں-نیو سفالے اور نیو سفالے- جے این پی ٹی (جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرسٹ) حصے شامل ہیں۔ جے این پی ٹی سے براہ راست ریل کنیکٹیویٹی سے در آمدات و برآمدات کے سامان کی نقل و حمل تیز ہوگی، صنعتی مراکز اور بندرگاہوں کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا، لاجسٹکس لاگت میں کمی آئے گی اور ممبئی کے ریل نیٹ ورک پر دباؤ کم ہوگا۔ ان حصوں کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور نیٹ ورک اپنی پوری لمبائی میں چالو ہو جائے گا۔
وزیراعظم نیو سانند (شمال)، نیو مکر پورہ، نیو عمر گاؤں اور نیو جے این پی ٹی، ممبئی سے مال گاڑی کی خدمات کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وڈودرا اور ٹانڈا روڈ کے درمیان نئی ٹرین سروس بھی شروع کی جائے گی، جس سے وڈودرا، چھوٹا ادے پور اور علی راج پور اضلاع کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ چھوٹا ادے پور-دھار منصوبے کے تحت بنی جوبٹ-ٹانڈا روڈ نئی ریل لائن بھی قوم کے نام وقف کی جائے گی، جو علی راج پور کے دور دراز اور آدیواسی علاقوں کو قومی ریل نیٹ ورک سے جوڑے گی۔ وزیراعظم 329 کلومیٹر طویل تین ریلوے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جن کی لاگت 9,700 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان میں وڈودرا-رتلام تیسری اور چوتھی لائن، میاگام کرجن-چورانڈا-ملسر گیج تبدیلی اور وشوامتری-دبھوئی ریل لائن کوڈبل کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ ان سے مسافر اور مال برداری کی صلاحیت بڑھے گی، ریل کا ہجوم کم ہوگا نیز گجرات اور مدھیہ پردیش کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا۔
تقریباً 1,780 کروڑ روپے کے تین قومی شاہراہوں کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ان میں این ایچ-48 کے کامریج-چلتھان حصے کو چھ لین کرنا، وڈودرا-سورت حصے میں تاپی اور نربدا پر بڑے پلوں سمیت اضافی ڈھانچے بنانا نیز این ایچ-53 پر ابھوا، مندھولا اور کھجود جنکشن پر گریڈ سیپریٹڈ ڈھانچے شامل ہیں۔ وڈودرا-سورت این ایچ-48 پر کنداری چوکڑی اور لوارا پٹیا میں چھ لین فلائی اور کا افتتاح بھی ہوگا۔
گجرات حکومت کے تقریباً 2,600 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا جائے گا۔ ان میں وڈودرا شہری ترقیاتی اتھارٹی رنگ روڈ فیز-II، کڈانا باندھ پر 110 میگاواٹ کا فلوٹنگ سولر پروجیکٹ اور وڈودرا میونسپل کارپوریشن کا نیا دفتر شامل ہیں۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت رہائشی منصوبوں اور مشرقی وڈودرا کے 11 دیہاتوں کے لیے واٹر سپلائی پروجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ ممبئی میں وزیراعظم گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2026 کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ سال 2020 سے یہ کانفرنس پالیسی سازوں، ریگولیٹرز، مرکزی بینکوں، مالیاتی اداروں، فن ٹیک کمپنیوں، تکنیکی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور ماہرین تعلیم سمیت عالمی متعلقین کو مالیات کے مستقبل پر بحث کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔
کانفرنس میں ایجنٹک اے آئی، پروگرام ایبل فائنانس، کوانٹم ٹیکنالوجی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے شہریوں، کاروباروں اور عالمی معیشتوں کے لیے قابل اعتماد اور جامع نتائج تیار کرنے پر بات چیت ہوگی۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
باغپت میں ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر ہولناک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، 27 زخمی
باغپت، اتر پردیش میں باغپت کے کھیکڑا علاقے میں ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر اتوار کی دیر رات تقریباً 1 بجے دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کھیکڑا کوتوالی علاقے میں بسی اور بڑا گاؤں ٹول کے درمیان عقیدتمندوں سے بھرا کینٹر بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ حادثے میں ایک سال کی بچی سمیت پانچ کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 27 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
پولیس کی معلومات کے مطابق، کینٹر میں سوار تمام افراد بدایوں ضلع کے اجھانی تھانہ علاقے کے الہاپور گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ یہ تمام لوگ راجستھان کے ہنومان گڑھ میں واقع گوگامیڑی مندر (باگڑ دھام) کی یاترا کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ پک اپ میں گنجائش سے زیادہ تقریباً 32 افراد سوار تھے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج رائے نے بتایا کہ ابتدا میں ٹائر پھٹنے کی بات سامنے آئی تھی، لیکن زخمی کنور پال اور ڈرائیور نے بتایا کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کے کینٹر کو ٹکر مار دی، جس سے گاڑی کئی بار الٹ گئی۔ حادثے کے وقت تمام لوگ سو رہے تھے کہ اچانک تیز دھماکے کے ساتھ چیخ و پکار مچ گئی۔ دیر رات ہی پولیس نے تمام زخمیوں کو کھیکڑا اور باغپت کے ضلع اسپتال پہنچایا۔
ضلع اسپتال میں فارماسسٹ مکیش کمار نے بتایا کہ 18 شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے میرٹھ کے ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے، جبکہ 3 افراد کا ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اسمیتا لال اور ایس پی سورج کمار رائے ضلع اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی مزاج پرسی کی، نیز ہیلتھ ورکرز کو بہترین علاج کی ہدایات دیں۔ ڈی ایم نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متوفین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کے مفت علاج کی ہدایات دی ہیں۔ پولیس متوفین کی شناخت میں مصروف ہے اور لواحقین کو فون پر اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس نے امداد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 9454417383 جاری کیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
گونڈہ میں سڑک حادثہ میں دو طلبہ کی موت
گونڈہ، اتر پردیش میں ضلع گونڈہ کے کھرگو پور علاقے میں پیر کے روز تیز رفتار جیپ اور بائیک کے تصادم میں بائیک سوار دو طلبہ کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، کھرگو پور-اٹیا تھوک روڈ پر قصبہ بازار کے رہائشی امن (14) اور وپن موریہ (15) بائیک سے کوچنگ جا رہے تھے۔ اسی دوران تیز رفتار بے قابو جیپ نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں دونوں طلباء شدید طور پر زخمی ہو گئے اور ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد جیپ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
یو این آئی۔الف الف
-
جموں و کشمیر5 days agoیاسین ملک کا سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار، کہا وہ بے قصور تھیں
-
جموں و کشمیر2 days agoبڈگام انکاؤنٹر میں مارے گئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پرہوئی
-
دنیا1 week agoایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات کے المِنہاد فضائی اڈے پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں کے مضافات میں پتنگ کی ’مانجھا‘ ڈور نے سابق فوجی کی جان لے لی
-
دنیا5 days agoامریکہ-ایران جنگ: لڑائی میں شدت کے ساتھ ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے اردن اور بحرین کو نشانہ بنایا
-
جموں و کشمیر2 days agoاین سی بی نے جموں و کشمیر میں ہیروئن سپلائی کے دو راستوں کا انکشاف کیا، ایک مہینے میں تقریباً سات کلوگرام ہیروئن ضبط
-
ہندوستان1 week agoدفاعی شعبے کے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر6 days agoای او ڈبلیو کشمیر نے زمین پر قبضے کے دس سال پرانے معاملے میں فردِ جرم داخل کی
-
دنیا5 days agoٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کردیا، تہران کو ’’مکمل فوجی شکست‘‘ دینے کا دعویٰ
-
ہندوستان5 days agoجے رام رمیش نے 7.8 فیصد جی ڈی پی نمو کے دعوے کو چیلنج کیا، سابق فنانس سکریٹری کے 2.6 فیصد تخمینے کا حوالہ دیا
-
دنیا1 week agoامریکہ ایران کے ساتھ لین دین کرنے والے بینک پر پابندیاں عائد کرے گا – بیسنٹ
-
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر میں یومیہ اجرت ملازمین کا احتجاج، وقت مقررہ میں مستقلی کا مطالبہ
