کھیل
آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کمنز کی کپتانی میں 15 رکنی ٹیم کا کیا اعلان
سڈنی، دو بار کی چیمپئن آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی کپتانی میں مردوں کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیائی سلیکٹروں نے 2023 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلیائی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور فاسٹ بالر ناتھن ایلس کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ تاہم زخمی پیٹ کمنز کے ٹخنے کا ابھی اسکین ہونا باقی ہے۔ وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے پیٹرنٹی چھٹی پر ہے۔
آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ زخمی کھلاڑیوں کمنز اور ہیزل ووڈ کے اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ اگر ضروری ہوا تو وہ ضابطے کے مطابق اگلے چار ہفتوں میں ٹیم میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی کھلاڑیوں کے چیمپئنز ٹرافی تک فٹ ہونے کا پورا امکان ہے۔
بیلی نے کہا ’’یہ ایک بہت متوازن ٹیم ہے، جس کے اہم کھلاڑی پچھلے ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ٹیم کے پاس کئی متبادل ہیں، جنہیں حالات اور مخالف ٹیم کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘‘
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیائی ٹیم اس طرح ہے:- پیٹ کمنز (کپتان)، الیکس کیری، ناتھن ایلس، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا۔
یو این آئی۔ این یو۔
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
کھیل
جوکووچ 2002 کے بعد پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہوئے
نئی دہلی، یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں حیران کن شکست کے بعد نوواک جوکووچ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے میں پہلی بار اے ٹی پی ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیویارک میں ماریانو ناوون سے ابتدائی راؤنڈ میں ہارنے کے بعد پیر کو جاری تازہ ترین رینکنگ میں جوکووچ پانچویں سے 12ویں مقام پر کھسک گئے۔ اس واقعے کے ساتھ ہی اکتوبر 2002 کے بعد یہ پہلی بار ہے جب کھیل کے ’بگ تھری‘ یعنی جوکووچ، رافیل نڈال اور راجر فیڈرر میں سے کوئی بھی اے ٹی پی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔
20 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر 2022 میں ریٹائر ہو گئے، جبکہ 22 گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے نڈال نے 2024 میں اپنے کیریر کو الوداع کہہ دیا۔ 39 سال کے جوکووچ اس تینوں کے واحد فعال کھلاڑی ہیں اور اب بھی ریکارڈ 25ویں گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں ہیں، جس سے وہ مارگریٹ کورٹ کے 24 بڑے خطابوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
حالانکہ، ان کی حالیہ کوشش مایوس کن رہی کیونکہ ناوون کے خلاف میچ کے دوران انہیں جسمانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور کورٹ پر قے بھی کی۔ نیویارک میں شکست کے بعد جوکووچ نے کہا کہ ’’مجھے ماضی کی تمام کامیابیوں پر بہت فخر ہے، لیکن اب جو ہے، سو ہے۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔
-
ہندوستان1 week agoکھرگے اور راہل نے یومِ پیدائش پر مودی کو مبارکباد دی
-
جموں و کشمیر5 days agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر5 days agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا6 days agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
دنیا1 week agoہم نے جزیرہ قشم کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرایا:ایران
-
دنیا1 week agoاو آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
-
دنیا6 days agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا6 days agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا6 days agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا5 days agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا6 days agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
جموں و کشمیر6 days agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
