تازہ ترین
ایشز سیریز: پیٹ کمنز کی واپسی ، ہیزل ووڈ پورے سیزن سے باہر
ایڈیلیڈ ، آسٹریلیا کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ اہم فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث باقی ٹیسٹ سمر اور ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہیزل ووڈ گزشتہ ماہ شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی وجہ سے ایشیز کے پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔ اب آسٹریلوی کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر کی انجری کے باعث اس سیزن میں واپسی ممکن نہیں رہی۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے جوش ایشیز کا حصہ نہیں ہوں گے انہیں چند ایسے مسائل ہوئے جن کی توقع نہیں تھی۔
اب ان کی تیاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہوگی، جو ہمارے لیے نہایت اہم ایونٹ ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ پیٹ کمنز 17 دسمبر سے ایڈلیٹ میں شروع ہونے والے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ پیٹ کمنز کی واپسی سے آسٹریلوی بولنگ لائن کو اہم سہارا ملے گا لیکن جوش ہیزل ووڈ کا باہر ہونا ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا نے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز کا تیسرا میچ 17 دسمبر سے ایڈیلیٹ میں کھیلا جائے گا۔
یو این آئی ۔م اع
دنیا
ایرانی حملوں کی جرمنی اور قطر کی مذمت پر ایران نے قطری سفارت کار کو طلب کیا
تہران، ایران نے خلیجی خطے کے ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کرنے والے جرمنی اور قطر کے مشترکہ بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پیر کے روز قطر کے قائم مقام سفارت کار کو طلب کیا۔ یہ اطلاع ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دی۔
مسٹر بقائی نے اس بیان کو حیران کن اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر کا موقف غیر متوقع تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور قطر کے سفیر کی غیر موجودگی میں قائم مقام سفارت کار کے سامنے اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔
قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی کے امریکہ کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر بقائی نے کہا کہ تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ کسی بھی معاہدے کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس مطالبے کو علاقائی سلامتی اور استحکام کے تئیں ایران کی ذمہ داری کا مظہر قرار دیا۔
امریکہ کے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے اس تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جس میں انہوں نے ایران کے حکمرانوں کو ”زخمی اور محاصرے میں گھرے ہوئے جانور” قرار دیا تھا، مسٹر بقائی نے کہاکہ ”اسلامی جمہوریہ زخمی ہوا ہے، لیکن ان زخموں نے شیر کے پنجوں اور دانتوں کو مزید مضبوط بنا دیا
ہے۔”
یو این آئی۔ ان یو۔
دنیا
ٹرمپ نے انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کو اپنی پیش گوئیوں سے جوڑا، ڈیموکریٹس اور ایران پر الزامات عائد کیے
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہوئے وسط مدتی انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں آئی بھاری کمی کو اپنی سابقہ پیش گوئیوں سے جڑے واقعات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس اور ایران نے توانائی کی قیمتیں بلند رکھنے کی کوشش کی تھی۔
مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو اپنی پہلے کی پیش گوئی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے انتخابات سے متعلق واقعات کو ”بڑا دھوکہ” بتایا۔ انہوں نے لکھاکہ ”کیا یہ دلچسپ بات نہیں ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بھاری کمی آئی ہے؟ میں نے کہا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے۔ یہ پورا معاملہ ایک بڑا دھوکہ ہے!”
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے وسط مدتی انتخابات سے پہلے دو پیش گوئیاں کی تھیں۔ پہلی یہ کہ ڈیموکریٹس کی جیت سے حصص بازار میں بھاری گراوٹ آئے گی اور دوسری یہ کہ ایران اپنے حملوں میں مزید شدت لائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ دونوں واقعات پیش آئے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ ایران نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈرون اور میزائلوں کی جتنی بڑی تعداد داغی ہے، اتنی گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے کے کسی بھی دورانیے میں نہیں داغی گئی۔
مسٹر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے تمام ڈرون اور میزائل بغیر کسی نقصان کے روک دیے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایران ڈیموکریٹک پارٹی کو کمزور اور غیر مؤثر سمجھتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس اور ایران زیادہ سے زیادہ عرصے تک تیل کی قیمتیں بلند رکھنے کے لیے کام کر رہے تھے، جبکہ انتخابات کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔
انہوں نے انتخابی نتائج پر ووٹروں پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ سے پہلے وہ حالات کو سمجھنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے انتخابات کو ”انتہائی عجیب” قرار دیا۔ مسٹر ٹرمپ کے یہ تبصرے فروری کے اواخر میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
کانگریس اور ایس پی کے درمیان اتحاد پر اتفاق، دو سے تین دن میں نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ
نئی دہلی، اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے درمیان اتحاد اور نشستوں کی تقسیم کے سلسلے میں پیر کو پہلی باضابطہ میٹنگ ہوئی، جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ بات چیت خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی اور جلد ہی نشستوں کی تقسیم پر فیصلہ ہو جائے گا۔
کانگریس اور ایس پی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اتحاد طے ہے اور نشستوں کی تقسیم دونوں جماعتوں کی طاقت، سیاسی صورتحال اور نشستیں جیتنے کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔
اتحاد کا ہدف دو تہائی اکثریت حاصل کرنا ہے اور اس کے لیے دونوں جماعتیں اپنی طاقت یکجا کرکے انتخاب لڑیں گی۔ انہوں نے اتر پردیش میں حکومت بنانے کا اعتماد بھی ظاہر کیا۔
میٹنگ کانگریس رہنما پرمود تیواری کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد کانگریس اور ایس پی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ بات چیت مثبت ماحول میں ہوئی ہے اور جلد ہی نشستوں کی تقسیم پر معاہدہ ہو جائے گا۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں نشستوں کی تقسیم اور انتخابی مساوات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے صحافیوں سے کہا کہ بات چیت بہت اچھی اور مثبت رہی۔ دونوں جماعتیں مل کر انتخاب لڑنے پر متفق ہیں اور جلد ہی باہمی اتفاق رائے سے معاہدے پر پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نشستوں کی تقسیم کا معاملہ تقریباً حتمی شکل اختیار کر چکا ہے، لیکن فی الحال اس کی تفصیلات شیئر نہیں کی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان کل منگل کو بھی میٹنگ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس پی اور کانگریس کا اتحاد طے ہے اور جب دونوں جماعتوں میں سے کسی کو اس بارے میں کوئی تشویش نہیں ہے تو بی جے پی کیوں پریشان ہے۔
اتر پردیش کے سینئر کانگریسی رہنما پرمود تیواری نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے نمائندے ان انتخابی حلقوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جہاں اتحاد کی جیت کے امکانات ہیں۔ نشستوں کی تقسیم کا فارمولہ دونوں جماعتوں کی طاقت اور جیتنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کا ہدف دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنانا ہے۔
مسٹر تیواری نے کہا کہ سیاست میں امکانات وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں اور نئے انتخابی صورتحال میں کانگریس اور ایس پی کا اتحاد ہونا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی 1984 کے لوک سبھا انتخابات میں محض دو نشستوں سے اپنے سفر کا آغاز کرکے موجودہ مقام تک پہنچ سکتی ہے تو ایس پی اور کانگریس اپنی طاقت یکجا کرکے اتر پردیش میں حکومت کیوں نہیں بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر منگل کو بھی میٹنگ ہوگی۔
مسٹر تیواری نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے رہنما اپنی اپنی طاقت اور انتخابی اعداد و شمار کی بنیاد پر نشستوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اتحاد کا ہدف دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنانا ہے اور نشستوں کی تقسیم جیتنے کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کی جائے گی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت باہمی احترام اور خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے۔
ایس پی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے کہا کہ میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خیالات سنے ہیں اور جلد ہی اتحاد کو حتمی شکل دے کر اس کی اطلاع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سے تین دن میں اتحاد کا عمل مکمل کر لیا جائے گا اور بات چیت کا اگلا دور منگل کو ہوگا۔
یواین آئی۔ ایف اے
-
ہندوستان7 days agoآسیان- ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مودی منیلا پہنچے
-
ہندوستان6 days agoملک کی باغبانی میں بہار، پھلوں، سبزیوں سے لے کر پھولوں تک ہر شعبے میں زبردست اضافہ: شیوراج سنگھ چوہان
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان پر بات چیت
-
تجزیہ7 days agoایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی
-
ہندوستان7 days agoدسمبر کے پہلے ہفتے سے اتر پردیش میں انتخابی مہم تیز کرے گی کانگریس، راہل اور پرینکا گاندھی بھی سنبھالیں گے محاذ
-
جموں و کشمیر5 days agoیو این آئی کمپنی لوگو خبریں تصویر ویڈیو انفوگرافکس آرکائیو ڈاؤن لوڈ سینٹر پریس ریلیز اے آئی سرچ لوگو Khabar Urdu 251077 Srinagar پلوامہ میں 70 سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ بے نقاب، بہو سمیت دو افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر5 days agoاین آئی اے عدالت نے منشیات سے وابستہ دہشت گردی کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت مسترد کردی
-
ہندوستان5 days agoووٹ چور، گدی چھوڑ’ تبصرے سے متعلق جیاکومو فلیبیک کے ویڈیو ہٹانے کی عرضی پر سپریم کورٹ میں 20 نومبر کو سماعت
-
دنیا7 days agoہندستان، امریکہ سمیت 10 ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے
-
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا
-
جموں و کشمیر5 days agoاے پی ایس سی سی نے جون 2027 میں گرودوارہ انتخابات کے لیے تیاریوں کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان5 days ago
