جموں و کشمیر
میرواعظ عمر فاروق کا دعویٰ: تقریب سے قبل دوبارہ گھر میں نظربربند کر دیا گیا
سرینگر، کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے منگل کے روز الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ایک بار پھر گھر پر نظربند کر کے سرینگر کے تاریخی علاقے عیدگاہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک بیان میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا
“آج مجھے پھر سے گھر میں نظربند کر دیا گیا اورپرانے سرینگر کے نوجوانوں کی جانب سے عیدگاہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شامل ہونے سے روک دیا گیا۔ افسوس کی بات ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ مکالمے اور بات چیت کے اس بہترین موقع کو ضائع کر دیا گیا۔”انتظامیہ کی جانب سے میرواعظ کے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل یا سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
دریں اثنا، میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کے پس منظر پر بننے والی ایک آئندہ بالی ووڈ فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے “محدود نقصان” ہوا، جو کہ حقیقت کے برعکس اور پیلٹ متاثرین کی تکلیف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
میرواعظ نے فلمسازوں کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا،ان ہزاروں لوگوں کے لیے یہ اقدام زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا ہے جو اپنی آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں میں پیلٹ لگنے کے باعث مستقل معذوری اور شدید تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں۔”ان متاثرین میں اکثریت نوجوانوں کی ہے، جنہیں پراپیگنڈے کی نہیں بلکہ ہمدردی، دیکھ بھال اور انصاف کی ضرورت ہے۔” انہوں نے فلمسازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کی غیر حساسیت پر نظرثانی کریں اور فلم کو موجودہ شکل میں ریلیز کرنے سے باز رہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر بی جے پی صدر کی خواتین کے درمیان پارٹی کی سرگرمیاں بڑھانے اور سیاست میں ان کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور
جموں، جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ست شرما نے پیر کو پارٹی کے مہیلا مورچہ کو نچلی سطح پر مزید مضبوط بنانے، خواتین کے درمیان اس کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے اور سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ست شرما ضلع کٹھوعہ کے بلاور میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی ایک تنظیمی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ میٹنگ سے جموں و کشمیر بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر نیہا مہاجن، ضلع انچارج امر سنگھ، ضلع صدر گوپال کرشن، سابق ڈی ڈی سی چیئرمین کرنل مہان سنگھ اور ضلع مہیلا مورچہ کی صدر کاجل راجپوت نے بھی خطاب کیا۔
ست شرما نے کہا کہ بی جے پی کی تنظیم کو مضبوط بنانے اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے مہیلا مورچہ کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاست، فیصلہ سازی اور عوامی زندگی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ پارٹی کارکنان ہر گھر تک پہنچیں، خصوصاً کمزور اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین سے رابطہ قائم کریں، تاکہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے فوائد حقیقی مستحقین تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تمام برادریوں کی خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں خواتین کے وقار، مالی خود مختاری اور ملک کی تعمیر میں ان کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ست شرما نے مہیلا مورچہ کی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور نچلی سطح پر خواتین کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا ذریعہ بنیں۔
نیہا مہاجن نے کہا کہ ہر گاؤں اور علاقے کی خواتین سے رابطہ قائم کرکے پارٹی کی تنظیمی بنیاد کو وسیع کرنے میں مہیلا مورچہ کی اہم ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ضلع اور منڈل سطح کی ٹیموں کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں معلومات عام کرنے میں سرگرم کردار ادا کریں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر حکومت نے خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے اسکول کے لیے 5 کنال اراضی مختص کی
جموں، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی جموں و کشمیر حکومت نے ضلع بارہمولہ کی تحصیل واٹرگام کے علاقے اسٹیٹ ہادی پورہ میں پانچ کنال اراضی محکمہ سماجی بہبود کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اراضی پر خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے لیے ایک مخصوص اسکول قائم کیا جائے گا۔
یہاں جاری ایک سرکاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ مجوزہ ادارے میں ان بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی سہولیات، علاج و معالجے سے متعلق معاون خدمات اور ہنر مندی کی تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ ایک سازگار اور جامع ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایسے بچوں میں خود اعتمادی، خود مختاری اور بااختیاری کو فروغ دینا ہے، تاکہ وہ معاشرے میں بامعنی کردار ادا کرسکیں۔
یہ پہل حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ترقیاتی اور سماجی بہبود کی اسکیموں کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچائے جائیں، خصوصاً ان افراد تک جنہیں اضافی دیکھ بھال، تعاون اور ادارہ جاتی سہولیات کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت بزرگ شہریوں، معذور افراد اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کو مسلسل ترجیح دے رہی ہے۔
اس سلسلے میں سماجی بہبود کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، ضروری خدمات تک رسائی بہتر کرنے اور مستحق افراد کو ان کے جائز حقوق اور سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ ایک ایسا جامع اور ہمدردانہ معاشرہ تشکیل دیا جائے، جہاں ہر شہری کو، خواہ اس کی معاشی یا جسمانی حالت کچھ بھی ہو، باوقار زندگی گزارنے، ضروری سہولیات حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ضلع بارہمولہ میں مجوزہ اسکول کا قیام خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے لیے معاون نظام کو مضبوط بنانے اور ان کی تعلیم، بحالی اور سماجی انضمام کے مواقع وسیع کرنے کی سمت ایک اور اہم قدم ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے بعد اہم پیش رفت، سکیورٹی اداروں نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا
سرینگر، وادی کشمیر میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور پورے خطے میں حفاظتی انتظامات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پیر کو سرینگر میں سکیورٹی اداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وادی کے میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی اور بلند مقامات پر سکیورٹی گرڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ اجلاس جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک مسلح تصادم کے دوران محمد لطیف بٹ کی ہلاکت کے چند روز بعد منعقد ہوا۔ اس واقعے کے بعد 1989 میں وادی میں عسکریت پسندی کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ کشمیر میں مقامی طور پر فہرست میں شامل کوئی بھی سرگرم دہشت گرد باقی نہیں رہا ہے۔ محمد لطیف بٹ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کا ایک کمانڈر تھا، جو 18 نومبر کو ایک مسلح تصادم کے دوران مارا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق، یہ اجلاس پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کشمیر میں منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں پوری وادی کشمیر کے سکیورٹی نظام کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں کے علاوہ پہاڑی اور بلند مقامات پر حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔؎
اجلاس میں مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان باہمی تال میل کو مزید مضبوط بنانے، کارروائیوں کے لیے تیاری، علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر موجودگی، خفیہ معلومات کے تبادلے اور پوری وادی میں ایک مضبوط، فعال اور مربوط سکیورٹی نظام برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اجلاس کی صدارت انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر سوجیت کمار نے کی۔ اس موقع پر فوج کی کاؤنٹر انسرجنسی فورس (کلو) کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اور کاؤنٹر انسرجنسی فورس (وکٹر) کے جی او سی بھی موجود تھے۔
اجلاس میں جموں و کشمیر پولیس، فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
یواین آئی۔ ط ا
-
تجزیہ1 week agoایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی
-
ہندوستان1 week agoآسیان- ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مودی منیلا پہنچے
-
ہندوستان6 days agoملک کی باغبانی میں بہار، پھلوں، سبزیوں سے لے کر پھولوں تک ہر شعبے میں زبردست اضافہ: شیوراج سنگھ چوہان
-
ہندوستان1 week agoدسمبر کے پہلے ہفتے سے اتر پردیش میں انتخابی مہم تیز کرے گی کانگریس، راہل اور پرینکا گاندھی بھی سنبھالیں گے محاذ
-
جموں و کشمیر5 days agoیو این آئی کمپنی لوگو خبریں تصویر ویڈیو انفوگرافکس آرکائیو ڈاؤن لوڈ سینٹر پریس ریلیز اے آئی سرچ لوگو Khabar Urdu 251077 Srinagar پلوامہ میں 70 سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ بے نقاب، بہو سمیت دو افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر5 days agoاین آئی اے عدالت نے منشیات سے وابستہ دہشت گردی کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت مسترد کردی
-
ہندوستان5 days agoووٹ چور، گدی چھوڑ’ تبصرے سے متعلق جیاکومو فلیبیک کے ویڈیو ہٹانے کی عرضی پر سپریم کورٹ میں 20 نومبر کو سماعت
-
دنیا1 week agoہندستان، امریکہ سمیت 10 ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے
-
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا
-
جموں و کشمیر5 days agoاے پی ایس سی سی نے جون 2027 میں گرودوارہ انتخابات کے لیے تیاریوں کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان5 days agoمہنگائی کی مار سے 10 میں سے 6 خاندانوں کا ماہانہ خرچ 20 فیصد سے زیادہ بڑھا: دہلی کانگریس
-
ہندوستان5 days agoہندوستانی معیشت، جمہوریت اور میڈیا کے بارے میں راہل گاندھی گمراہ کن باتیں پھیلاتے ہیں، مودی سے نفرت کے باعث ملک کو بدنام کرتے ہیں: بی جے پی
