Connect with us

دنیا

امریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے

Published

on

واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کا قومی قرضہ ’’بہت زیادہ‘‘ ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے پاس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے ایک ’’انتہائی محتاط اور خفیہ منصوبہ‘‘ ہے، جس کے تحت معیشت کی شرحِ نمو کو حکومتی قرضے میں اضافے سے زیادہ تیز کرکے قرضوں کے بوجھ کو کم کیا جائے گاوانس نے نیوز میکس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، ’’یقیناً ان کے پاس ایک انتہائی محتاط منصوبہ ہے، جسے امریکہ کے صدر کی حمایت حاصل ہے، تاکہ امریکا اس مقام تک پہنچ سکے جہاں ہماری معیشت ہمارے قرض سے زیادہ تیزی سے ترقی کرے۔‘‘انہوں نے کہا، ’’ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘ وانس نے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت ایک ’’قرض کا بم‘‘ چھوڑ کر گئی، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس قرض کے مقابلے میں معاشی ترقی کی رفتار بہتر بنانے کی حکمت عملی موجود ہے۔

بیسنٹ نے بھی اسی مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا 40 ٹریلین ڈالر کے قومی قرضے سے معیشت کو ترقی دے کر نکل سکتا ہے۔انہوں نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا، ’’40 ٹریلین ڈالر کی تعداد میں کوئی جادو نہیں ہے، اور ہم ترقی کے ذریعے اس سے نکل سکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے وفاقی بجٹ خسارے اور مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں خسارے کی شرح سے متعلق ’’بہت سی غلط معلومات‘‘ کی بھی تردید کرنے کی کوشش کی۔

محکمہ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکی قومی قرضہ رواں ہفتے 40 ٹریلین ڈالر کی حد عبور کرگیا، جو ایک دہائی قبل تقریباً 20 ٹریلین ڈالر کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

2026 کے آغاز میں امریکی قرضہ تقریباً 38.4 ٹریلین ڈالر تھا، جو 18 اگست تک بڑھ کر تقریباً 40.1 ٹریلین ڈالر ہوگیا۔

قرض میں اس اضافے نے واشنگٹن میں حکومتی قرض لینے کی رفتار، بڑھتے ہوئے سود کے اخراجات اور وفاقی مالیات کی طویل مدتی پائیداری سے متعلق خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔

کانگریشنل بجٹ آفس نے اندازہ لگایا ہے کہ امریکی قرضہ 2036 تک تقریباً 64 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

بیسنٹ نے حالیہ اضافے کے ایک حصے کی وجہ فروری میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد ٹیرف کی رقم کی عارضی واپسی کو قرار دیا جس میں ٹرمپ کے ہنگامی ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر ٹیرف کو ’’اسی سطح‘‘ پر برقرار رکھیں گے اور پیش گوئی کی کہ 2026 میں ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدنی ’’تقریباً 2025 کے برابر‘‘ ہوگی۔

بیسنٹ نے بعد میں وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’سیکشن 301 کے ٹیرف کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ ہم گزشتہ سال کی ٹیرف آمدنی کی اسی سطح یا اس سے بھی زیادہ پر واپس آجائیں گے۔‘‘

یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا

امریکہ میں چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک

Published

on

واشنگٹن، امریکہ کی مغربی ریاست الاسکا میں ایک دُور دراز رڈار اسٹیشن کے قریب ایک کرائے پر حاصل کیا گیا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے حادثے میں طیارے میں سوار تمام آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں سی این این کی وفاقی ہوابازی انتظامیہ ‘ایف ایف اے’ کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق طیارہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پراینکریج سے روانہ ہوا اور تقریباً 724 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع کیپ نیونہام کی جانب جا رہا تھا۔ طیارہ اپنی منزل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

الاسکا کمانڈ کے مطابق طیارہ کرائے پر حاصل کیا گیا تھا اور اس میں 8 افراد سوار تھے ۔سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے بھی حادثے میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ ایف ایف اے اور قومی رسل و رسائل سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیپ نیونہام کی تنصیب پر صرف فوجی اور منظور شدہ کرائے کے طیاروں کو اترنے کی اجازت ہے۔

امریکی فضائیہ کے لیفٹیننٹ جنرل رابرٹ ڈیوس نے کہا ہے کہ”یہ ہماری فوج اور ان معاشروں کے لئے کہ جن کی ہم خدمت کرتے ہیں ایک تباہ کن نقصان ہے ۔ ہلاک ہونے والے افراد مشکل ماحول میں اہم ذمہ داریاں انجام دینے والے مخلص پیشہ ور تھے۔”

کمانڈ دفتر نے بتایا ہے کہ طیارے میں سوار افراد اور عملے کے نام ان کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

تازہ ترین

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

Published

on

واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں ایک ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا ہے، جس میں معاشی دباؤ واشنگٹن کے مقاصد حاصل کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ بن گیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں اور سفارتی کوششیں بدستور تعطل کا شکار ہیں۔


وانس نے دی کلی ٹریوس اینڈ بک سیکسٹن شو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ’’اب ہم ایک طرح سے نئے مرحلے میں ہیں، جہاں ہمارے پاس سب سے مؤثر ذریعہ وہ معاشی دباؤ ہے جو ہم ان پر ڈال سکتے ہیں۔‘‘


انہوں نے مزید کہا، ’’ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔‘‘


وانس نے کہا کہ واشنگٹن امریکی صارفین پر توانائی کی بلند قیمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے تیل اور گیس کی سپلائی بھی بڑھانا چاہتا ہے، جبکہ اس اضافی معاشی طاقت کو ایران کو اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنے پر مجبور کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا، ’’اگر ہم اتنا تیل اور گیس فراہم کرسکیں کہ کچھ امریکیوں کو پٹرول پمپ پر اور توانائی کی قیمتوں میں کچھ ریلیف ملے،‘‘ تو اس سے ایران پر ’’بہت زیادہ معاشی دباؤ‘‘ بھی پڑے گا اور اس کے فیصلوں پر اثر پڑے گا۔


وانس نے تسلیم کیا کہ اس حکمت عملی میں ’’ایک نازک توازن‘‘ برقرار رکھنا ہوگا، کیونکہ ایران جوابی کارروائی کے طور پر امریکہ پر بھی معاشی دباؤ ڈالنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ تاہم، ان کے مطابق واشنگٹن کا خیال ہے کہ مسلسل معاشی دباؤ ایران کو اپنی جوہری صلاحیت دوبارہ بحال کرنے سے روکنے کے حتمی مقصد کی جانب بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔


وانس کا یہ بیان امریکی محکمہ خزانہ کے آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول (او ایف اے سی ) کی جانب سے ایران سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں مزید 10 افراد کو شامل کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ واشنگٹن ایران پر ’’تاریخ کی سخت ترین پابندیاں‘‘ عائد کرے گا اور اس مہم کو امریکی اتحادیوں کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش کرے گا۔


بیسنٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’معاشی دباؤ کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے تمام اتحادیوں کے پاس جائیں گے، اور یہ دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی مربوط معاشی تنہائی کی مہم ہوگی۔‘‘


معاشی دباؤ میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی دھمکی دی ہے، جبکہ ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اس کا فوجی ردعمل زیادہ شدید ہوسکتا ہے۔


ایران کی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کی جانب سے وسیع تر معاشی مہم کی دھمکی کو ’’غیر قانونی‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ان اقدامات کا حکم دینے یا انہیں نافذ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات چلائے جاسکتے ہیں اور انہیں سزا دی جاسکتی ہے۔


جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

شام میں ترک فوجی موجودگی قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: شامی وزیر خارجہ

Published

on

دمشق، شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رواں ہفتے کے اوائل میں نشانہ بنائے گئے ابو ال ظہور ایئربیس پر ترک فوجی موجودگی قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔


الشیبانی نے بدھ کو امریکی نیوز ادارے ایکسِیوس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ترک فوجی حکام نے تربیت اور وسیع تر فوجی تعاون کے سلسلے میں ایئربیس کا دورہ ضرور کیا تھا، تاہم انہوں نے ترک فوج کی تعیناتی یا فوجی ڈھانچے کی تعمیر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنصیب بڑی حد تک خالی تھی۔


انہوں نے کہا، ’’وہاں ترک اڈہ قائم کرنے، مستقل ترک فوجی موجودگی رکھنے یا اس مقام پر ترک فوجی تعینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ بات اسرائیل پر واضح کر چکے ہیں۔


منگل کو اسرائیل نے حلب کے قریب ابو ال ظہور ایئربیس کے رن وے اور اسٹوریج تنصیبات پر آٹھ فضائی حملے کیے تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملے مارچ کے بعد شامی حکومت کی تنصیبات پر اسرائیل کی پہلی کارروائی معلوم ہوتے ہیں۔

حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم اس واقعے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔


الشیبانی نے کہا کہ اسرائیل کے پاس اس تنصیب کو نشانہ بنانے کا کوئی جائز جواز نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ شام اسرائیل کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم مستقبل میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں دونوں ممالک کے سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیاں خطے میں عدم استحکام میں اضافہ کریں گی۔


یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب شام میں اسرائیل اور ترکی کے درمیان سکیورٹی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کی افواج شام میں سرگرم ہیں۔


اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے حملے سے قبل شام کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایئربیس پر ترک فوجی موجودگی کی اجازت نہ دے۔


نیتن یاہو نے بدھ کو کہا، ’’ہمارا پیغام بالکل واضح تھا: ایسا نہ کریں۔ میرا خیال ہے کہ انہوں نے پیغام کو پوری طرح نہیں سمجھا۔‘‘


جمعرات کی صبح اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ترک صدر رجب طیب اردوان پر الزام لگایا کہ وہ ’’ترکی کو شام میں خطرناک مہم جوئی کی طرف دھکیل رہے ہیں‘‘۔


انہوں نے کہا، ’’اسرائیل کسی بھی فریق کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔‘‘


کاٹز نے مزید کہا کہ اردوان کے لیے بہتر ہے کہ وہ ترک پارلیمنٹ میں اسرائیل کے خلاف ’’خالی اور گمراہ کن تقاریر‘‘ جاری رکھیں، بجائے اس کے کہ وہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے عزم کو آزمانے کی کوشش کریں۔


ترکی نے شام میں اپنی فوجی پوزیشن کے حوالے سے اسرائیل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’’ناقابلِ قبول دعوے‘‘ قرار دیا ہے۔


ترک وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ انقرہ شام کو اپنی فوجی صلاحیت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔


وزارت نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں سے قبل یا دوران ایئربیس پر کوئی ترک فوجی وفد موجود نہیں تھا۔ اس نے عالمی برادری سے اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مزید ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا، جنہیں اس نے علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔


نیٹو کے رکن ترکی نے شامی صدر احمد الشرع کے اہم اتحادیوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ انقرہ اسرائیل پر شام کو غیر مستحکم کرنے اور نئی شامی انتظامیہ کو کمزور کرنے کی کوششوں کا الزام بھی عائد کرتا رہا ہے۔


ترکی بارہا عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور شام کی علاقائی سالمیت کا احترام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے۔


گزشتہ سال ترکی اور اسرائیل نے شام میں کسی ممکنہ فوجی تصادم یا واقعے سے بچنے کے لیے رابطے کا ایک نظام بھی قائم کیا تھا۔


یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Advertisement
ہندوستان41 minutes ago

وندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ

ہندوستان46 minutes ago

مودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی

دنیا52 minutes ago

امریکہ میں چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک

دنیا54 minutes ago

امریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے

جموں و کشمیر1 hour ago

جامع مسجد کے منبر پر پابندیاں اور خاموش کرانے کی کوششیں ریاستی پالیسی کا حصہ معلوم ہوتی ہیں: میرواعظ

جموں و کشمیر1 hour ago

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی

ہندوستان2 hours ago

طلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل

ہندوستان2 hours ago

ہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

جموں و کشمیر2 hours ago

جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط کرلی

تازہ ترین3 hours ago

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

ہندوستان4 hours ago

ای-20 پالیسی کی وجہ سے چینی اور دیگر غذائی اجناس مہنگے، حکومت جائزہ لے: کانگریس

ہندوستان4 hours ago

راہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے

جموں و کشمیر4 hours ago

جعل سازی کے معاملے میں ایس سی ڈبلیو کشمیر نے پولیس اہلکار کے گھر کی تلاشی لی

دنیا22 hours ago

شام میں ترک فوجی موجودگی قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: شامی وزیر خارجہ

ہندوستان22 hours ago

آر ایس ایس کو ڈیڑھ ارب لوگوں کی سچائی جاننے کا حق کس نے دیا: راہل

ہندوستان22 hours ago

لداخ میں قائم کی جائے گی جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی بنچ: شاہ

جموں و کشمیر23 hours ago

جموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا

جموں و کشمیر23 hours ago

کٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا

دنیا23 hours ago

تیل کی ترسیل میں تقریباً تین گنا اضافہ، امریکہ-ایران مفاہمتی یادداشت ختم ہونے سے قبل تجزیہ

دنیا24 hours ago

بنگلہ دیشی وزیر اعظم طارق رحمان کا دورۂ ہند ’’موزوں ماحول‘‘ سے مشروط: ہمایوں کبیر

جموں و کشمیر1 day ago

کرّا نے امریکی سفیر کے بیان پر سوال اٹھایا، کہا جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے

جموں و کشمیر1 day ago

لداخ میں آب پاشی اور آبی تحفظ کے لیے روزانہ 9 کروڑ لیٹر برفانی پانی استعمال کیا جانے لگا

دنیا1 day ago

امریکہ نے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کے لیے خفیہ بحری راہداری قائم کردی: رپورٹ

دنیا1 day ago

نیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا

دنیا1 day ago

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی کارروائی مزید بڑی شکست کا باعث بنے گی: عراقچی

ہندوستان1 day ago

وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

ہندوستان1 day ago

راجیو گاندھی کو 82 ویں یومِ پیدائش پر کانگریس لیڈران نے خراجِ عقیدت پیش کیا

ہندوستان1 day ago

راجیو گاندھی نے نوجوانوں کو خودمختار بنایا اور ہندستان کے آئی ٹی انقلاب کی راہ ہموار کی: جے رام رمیش

دنیا1 day ago

ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھایا، اسے تاریخ کا ‘سب سے زبردست’ قدم قرار دیا

جموں و کشمیر2 days ago

ڈی جی پی نالن پربھات نے پیر پنجال میں عارضی آپریشنل اڈوں کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر2 days ago

سرینگر میں دریائے جہلم کے سیلابی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات پر اے سی بی نے مقدمہ درج کرلیا

دنیا2 days ago

ٹرمپ کی بار بار ’بہت جلد‘ جنگ ختم ہونے کی یقین دہانیوں کے باوجود ایران جنگ چھ ماہ کے قریب پہنچ گئی

دنیا2 days ago

ایران نے امریکہ کے ساتھ ایک اور عارضی جنگ بندی مسترد کردی، ’’مستقل جنگ بندی‘‘ کا مطالبہ

دنیا2 days ago

اگر امریکہ نے جوہری ہتھیار استعمال کیے تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے: ایرانی رکن پارلیمنٹ

ہندوستان2 days ago

چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

ہندوستان2 days ago

شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

ہندوستان2 days ago

کھرگے کو ‘دلت مانسکتا’ کہنے پر کانگریس کا بی جے پی – آر ایس ایس پر حملہ

پاکستان2 days ago

سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

جموں و کشمیر2 days ago

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

دنیا2 days ago

امریکی ریفائنریاں وینزویلا کی نصف تیل پیداوار وصول کر رہی ہیں: امریکی عہدیدار

دنیا2 days ago

کانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں

دنیا2 days ago

ٹرمپ کا دعوی “ہرمز امریکی ملکیت” ہے، بیان کے بعد تصویر شیئر کر دی

جموں و کشمیر2 days ago

جموں و کشمیر کے ریاسی میں گاڑی گہری کھائی میں گری، میاں بیوی سمیت تین کی موت

جموں و کشمیر2 days ago

امریکی سفیر کے دورۂ کشمیر سے قبل عمر عبداللہ کا بیان، جموں و کشمیر کے مسائل واشنگٹن نہیں بلکہ نئی دہلی حل کرے گا

دنیا2 days ago

امریکہ اور جنوبی کوریا کا مشترکہ فوجی مشقوں کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ: رپورٹ

جموں و کشمیر3 days ago

امریکی سفیر سرجیو گور بدھ کو کشمیر کا دورہ کریں گے، عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں و کشمیر کا پہلا دورہ

جموں و کشمیر3 days ago

سجاد لون نے یومِ آزادی کی تقریبات کے بائیکاٹ کی خبر کو ’’بالکل بے بنیاد‘‘ قرار دیا

دنیا3 days ago

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف عراق کا دورہ کریں گے

ہندوستان3 days ago

ٹرمپ کا ہندوستان کے انتخابی نظام کو ماڈل قرار دے کر۔ دو آخری واشنگٹن

پاکستان3 days ago

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا

جموں و کشمیر6 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان4 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین6 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

ہندوستان4 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

جموں و کشمیر6 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

جموں و کشمیر5 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین7 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تجزیہ8 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین6 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل7 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین7 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

دنیا6 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین6 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تازہ ترین7 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

پاکستان3 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

ہندوستان7 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تازہ ترین7 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

دنیا7 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین7 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین9 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تجزیہ9 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین8 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

کھیل5 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

جموں و کشمیر7 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

جموں و کشمیر6 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین7 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر6 months ago

کشمیر میں نئی ریلوے لائنوں کا سروے مکمل، حکومت کا زمین مالکان کو مکمل معاوضہ دینے کا یقین

کھیل6 months ago

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

دنیا6 months ago

ایرانی میزائل کی 10 انٹرسیپٹرز کو چکمہ دیکر ہدف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر5 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر6 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین6 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین6 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر6 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر10 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر2 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین3 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین3 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر3 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین3 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending