تازہ ترین
کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا
سری نگر،23 مارچ (یو این آئی) منگل کی شام قریب ساڑھے دس بجے جب زلزلے کے زور دار جھٹکوں سے پورے کشمیر کے لوگ گھروں سے باہر صحنوں اور سڑکوں پر اپنی اور اپنے عزیزوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے بار گاہ ایزدی میں فریاد کر رہے تھے عین اسی وقت جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ ہسپتال میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ایک خاتون اور اس کے بچے کی جان بچانے کے عمل میں مصروف تھے۔
ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید زلزلے کے دوران ڈاکٹر شبینہ اور اس کی ٹیم بجبہاڑہ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں درد زہ میں مبتلا ایک خاتون کا آپریشن کرنے میں مصروف ہیں۔
ڈاکٹر شبینہ نے بدھ کے روز اس واقعے کے متعلق میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘ہم بھی ڈر گئے تھے کیونکہ ایسے حالات میں ڈرنا قدرتی بات ہے لیکن ہمارے لئے مریض کی زندگی سب سے زیادہ اہم تھی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ترکی میں ہونے والے حالیہ خوفناک زلزلے جس نے وہاں بے تحاشا تباہی مچا دی، کی یادیں ابھی ہمارے ذہنوں میں تازہ ہی تھیں، میں سوچ رہی تھی کہ خدا نخواستہ کہیں یہاں بھی ایسا نہ ہوجائے’۔
موصوفہ نے کہا کہ لیکن اس ڈر کے باوجود ہم نے آپریشن کا عمل جاری رکھا۔
انہوں نےکہا: ‘ہماری ٹیم نے خوف کے باوجود آپریشن عمل جاری رکھا زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کچھ منٹوں کے لئے بجلی بھی چلی گئی لیکن ہم نے ہمت سے کام لیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہماری ترجیح مریض کی جان تھی جو بیڈ پر تھا خدا کا شکر ہے دونوں ماں اور بچہ سلامت ہیں’۔
ڈاکٹر شبینہ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہم مریض کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو ٹیم اس آپریشن عمل کا حصہ تھی ان کے لئے یہ انتہائی خوشی کا لمحہ تھا جو اپنی جانوں کی پراہ کئے بغیر مریض کی جان کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے بعد ازاں بارہ بجے رات کھانا کھایا اور وہ ہمارے لئے جیسے ایک بڑی پارٹی تھی’۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر اور دیگر کئی شمالی ریاستوں میں منگل کی شام دیر گئے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج
سری نگر، جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے پیر کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے اس اضافے کو ’’عوام مخالف‘‘ قرار دیتے ہوئے حکومت سے نظرثانی شدہ نرخ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
جموں و کشمیر کے بجلی صارفین کو یکم ستمبر سے زیادہ بجلی کے بل ادا کرنے ہوں گے، کیونکہ جوائنٹ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن (جے ای آر سی) نے بجلی کے نرخوں میں 6.83 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف پارٹی ہیڈکوارٹر پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ مظاہرین نے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اسے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
پی ڈی پی رہنما آسیہ نقاش نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوامی مسئلہ ہے اور اسے سیاسی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہاں پی ڈی پی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہاکہ ’’بجلی کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ یہ عوامی مسئلہ ہے۔ یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور غربت کے باعث لوگ پہلے ہی معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور سوال کیا کہ صارفین کو راحت فراہم کیے جانے کی توقع کے باوجود بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ’’لوگ 200 یونٹ مفت بجلی کا انتظار کر رہے تھے۔ اس کے باوجود آپ نرخوں میں 6.8 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔ اگر یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے؟ اگر یہ ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘
نقاش نے کہا کہ گھرانے پہلے ہی بے روزگاری، غربت اور بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’لوگ بے روزگاری، غربت اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت یہ سب جانتی ہے۔ اس کے باوجود آپ عوام، ہمارے نوجوانوں اور ان کے خاندانوں پر اتنا بوجھ ڈال رہے ہیں۔‘‘
جاری۔یواین آئی۔ ظا
ہندوستان
اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روزگار کے بحران پر جے رام رمیش نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا
نئی دہلی، کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج مواصلات جے رام رمیش نے پیر کے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نریندر مودی حکومت پر تازہ حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور ملازمتوں کے ختم ہونے سے عام شہریوں اور متوسط طبقے کی زندگی مسلسل دشوار ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مسٹر رمیش نے کہا کہ ملک کو بے روزگاری اور مہنگائی کے دوہرے دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ برسوں سے ملازمت کرنے والے افراد بھی اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، “مودی حکومت کے اقتدار میں آج مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ ایک طرف بے روزگاری ہے تو دوسری طرف برسوں سے کام کرنے والے لوگ اپنی نوکریوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مہنگائی کا بم مسلسل پھٹ رہا ہے۔”
کانگریس رہنما نے پیاز کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکر کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اب پیاز بھی عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔
مسٹر رمیش نے دعویٰ کیا کہ ایک ماہ کے اندر پیاز کی قیمتوں میں 76 فیصد تک کا اچھال آیا ہے، جبکہ متعدد ریاستوں میں تھوک قیمتیں دوگنی ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ حکومت کا پیاز کا بفر اسٹاک بھی ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا، “شکر کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہے۔ دودھ، تیل، پھل اور راشن سب کچھ عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوتے جارہے ہیں ۔”
گھریلو بجٹ پر مہنگائی کے اثرات پر مرکز سے سوال کرتے ہوئے مسٹر رمیش نے کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سب سے زیادہ نقصان غریب اور متوسط طبقے کے خاندان اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، “مودی حکومت، جو ‘اچھے دن’ لانے کا دعویٰ کرتی تھی، اسے بتانا چاہیے کہ غریب اور متوسط طبقہ کس طرح اپنا گزر بسر کرے۔”
ان کے یہ تبصرے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بڑھتی تشویش کے درمیان سامنے آئے ہیں، جہاں حالیہ ہفتوں میں پیاز اور دیگر گھریلو ضروری اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حکومت نے ماضی میں یہ موقف برقرار رکھا ہے کہ اس نے صارفین کے تحفظ کے لیے بفر اسٹاک کے انتظام اور قیمتوں میں استحکام لانے کے اقدامات کیے ہیں تاکہ یہ بھی یقینی بنایا جا سکے کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملے۔
یو این آئی ایف اے
دنیا
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
واشنگٹن، امریکہ کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے۔
بیسنٹ نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا، اس کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریوں کو ختم کر دیا اور اس کے جوہری پروگرام کو دفن کر دیا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ہے کہ’’اب ہم آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ صبح ہوتے ہی ایک اقتصادی ڈی ڈے شروع ہو رہا ہے۔ یہ، ایک دشمن کے خلاف، اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی۔‘‘
بیسنٹ نے کہا ہےکہ انتظامیہ کا مقصد ایران کو اقتصادی طور پر مزید تنہا کرنا اور ایرانی حکومت کو مدد فراہم کرنے والے وسائل کا راستہ روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ’’صدر نے ایسے حالات پیدا کر دیئے ہیں جو ہمیں ہر ادارے، ہر اختیار اور ہر ایسے اقدام کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں جنہیں بہت سے لوگ سمجھتے تھے کہ ہم کبھی استعمال نہیں کریں گے۔ ہمارا مقصد تہران کے تنہا ہونے تک اس جابر حکومت کو سہارا دینے والی ہر اقتصادی شہ رگ کو کاٹنا ہے۔‘‘
انہوں نے ایران کی حامی حکومتوں اور دیگر فریقوں کو یہ سمجھنے سے پرہیز کرنے کی بھی تنبیہ کی ہے کہ امریکہ، واشنگٹن کی ایران پالیسی کو چیلنج کرنے والوں کو معاف کردے گا۔
بیسنٹ نے مزید کہا ہے کہ’’اسلامی جمہوریہ نے بلیک میلنگ کو سکیورٹی ضمانت کے پردے میں چھپا کر اپنا وجود برقرار رکھا ہوا ہے۔ اسے ایران کی یقینی جوابی کاروائی اور امریکی پابندیوں کو مذاکرات کا موضوع بنا سکنےکی سوچ سے طاقت ملی ہے ۔ صدر ٹرمپ کے دور میں یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ جو لوگ تہران کی مخالفت کے خطرے سے خوفزدہ ہیں انہیں واشنگٹن کو آزمانے کی قیمت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔‘‘
بیسنٹ نے اپنی پوسٹ میں اس منصوبہ بند کاروائی کے تحت نافذ کیے جانے والے مخصوص اقتصادی اقدامات یا اس میں شامل کیے جانے والے اداروں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ دعویٰ کیے جانے کے بعد جاری کی ہےا کہ ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoیو جی سی – نیٹ کے تین مضامین کا امتحان دوبارہ کرانے پر جواب دیں مودی: راہل
-
دنیا1 week agoپوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
-
ہندوستان7 days agoمحض 24 گھنٹوں میں ہی سامنے آ گیا کہ کس کے دماغ میں ’نکسل‘ ہے: بی جے پی
-
پاکستان6 days agoپاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoپی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
-
ہندوستان7 days agoملک میں ‘پیپر لیک نکسل’ کو ختم کرنے کی ضرورت: کانگریس
-
دنیا6 days agoامریکہ نے بات چیت میں رکاوٹ ڈالنے پر عمان کو دھمکی دی
-
ہندوستان1 week agoطلبہ کے مطالبات پر راہل گاندھی نے ہیمنت سورین سے مداخلت کی اپیل کی، مظاہرین سے ملنے کی خواہش ظاہر کی
-
جموں و کشمیر1 week agoیومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
-
دنیا7 days agoکشنر نیتن یاہو سے ملاقات کرکے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو آگے بڑھائیں گے
-
دنیا6 days agoاردوغان کی ٹرمپ سے ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
-
جموں و کشمیر1 week agoشری بوڈھا امرناتھ یاترا کا آغاز، منوج سنہا نے پہلے جتھے کو کیا روانہ
