ہندوستان
حد بندی (دوسری ) بل2026کو راشٹرپتی بھو ن کی ہری جھنڈی
لوک سبھا اجلاس بل پر غور کرنے کی سفارش
4دنوںمیں3 اہم بلوں پر پارلیمان کے دونوں ایوانوںمیں ہوگی بحث
لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستوں کی تعداد 550 سے بڑھ کر850 ،
ریاستی اسمبلیوں کی نشستوں کی تعداد500 سے بڑھ کر 650 ہو جائے گی
سری نگر : صدر جمہوریہ ہنددروپدی مرمو نے ہفتے کے روز لوک سبھا کو آئین کے آرٹیکل 117(3) کے تحت ’حد بندی (دوسری ا) بل2026 پر غور کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی، 30 نومبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل ایک اہم طریقہ کار کی ضرورت پوری ہو گئی ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق لوک سبھا سیکرٹریٹ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بلیٹن کے مطابق، صدر نے یہ سفارش وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف اور پارلیمانی امور، ارجن رام میگھوال کی جانب سے 27 نومبر کو لوک سبھا کے سیکرٹری جنرل کو بھیجے گئے ایک مراسلے کے بعد کی ہے۔آئین کے آرٹیکل 117(3) کے تحت، کوئی بھی ایسا بل،جس کے قانون بننے اور نافذ ہونے کی صورت میں ’کنسولیڈیٹڈ فنڈ آف انڈیا‘ (بھارت کے مجموعی فنڈ) سے اخراجات ہوں گے،اس وقت تک کسی بھی ایوان سے منظور نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ صدر اس پر غور کرنے کی سفارش نہ کریں۔صدر کی جانب سے یہ منظوری، مرکزی کابینہ کی جانب سے ایک نظر ثانی شدہ قانون سازی پیکیج کی منظوری کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ اس پیکیج میں ’آئین (132 ویں ترمیم) بل، 2026‘، ’حد بندی (دوسرا) بل، 2026‘، اور اس سے منسلک ’یونین ٹیریٹریز لاز (یونین علاقوں کے قوانین) میں ترمیم کا بل‘ شامل ہیں۔حکومت اپریل میں پیش کیے گئے ان بلوں کو واپس لینے جا رہی ہے جو ’آئین (131 ویں ترمیم) بل‘ کے لوک سبھا سے منظور نہ ہو پانے کے بعد التوا کا شکار ہو گئے تھے۔ اب حکومت پیر کے روز ان کی جگہ نئے مسودے پیش کرے گی۔کابینہ کی جانب سے منظور کردہ اس نظر ثانی شدہ پیکیج میں تین بڑے اقدامات شامل ہیں جو آنے والی دہائیوں تک بھارتی سیاست کی تشکیل نو کر سکتے ہیں۔ پہلا اقدام: نشستوں میں یکساں طور پر 50 فیصد اضافہ۔ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے (یونین ٹیریٹری) میں لوک سبھا اور اسمبلی کی نشستوں کی تعداد میں نصف کا اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستوں کی تعداد 550 سے بڑھ کر850 ہو جائے گی، جبکہ ریاستی اسمبلیوں کی نشستوں کی تعداد500 سے بڑھ کر 650 ہو جائے گی۔دوسرا اقدام: ایک نئی بنیاد (بیس لائن) کا تعین اور طویل عرصے تک اس کا منجمد رہنا۔ ہر ریاست کے اندر انتخابی حلقوں کی ازسرنو حد بندی2026-27 کی مردم شماری کا انتظار کیے بغیر، ’مردم شماری کے تازہ ترین شائع شدہ اعداد و شمار‘،یعنی 2011 کی مردم شماری،کی بنیاد پر کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی، ریاستوں کے درمیان نشستوں کا تناسب 2051 تک منجمد رہے گا۔اور تیسرا، خواتین کے لیے کوٹے کا جلد نفاذ۔ حد بندی کمیشن حلقہ بندیوں کو اس طرح دوبارہ ترتیب دے گا کہ 2029کے عام انتخابات سے قبل لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد نشستیں مختص کی جا سکیں۔لوک سبھا کا4 روزہ اجلاس30 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہے گا، جبکہ راجیہ سبھا کا اجلاس 2 دسمبر کو الگ سے دوبارہ شروع ہوگا۔
ہندوستان
حدبندی کمیشن 850 نشستوں کے ذریعے بی جے پی کو انتخابی حلقوں کا نقشہ تبدیل کرنے کی کھلی چھوٹ دے گا: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مودی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ حدبندی کے مجوزہ نظام میں لوک سبھا کے لیے 850 نشستوں کی جو تجویز رکھی گئی ہے، اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو انتخابی حلقوں کی حدود اپنی سہولت کے مطابق طے کرنے کی کھلی چھوٹ مل جائے گی۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی 543 کے بجائے 850 نشستوں کی بات کر رہی ہے اور اس کے لیے خواتین کے ریزرویشن کو بنیاد بنایا جا رہا ہے، جبکہ خواتین کے ریزرویشن کا بل پہلے ہی پارلیمنٹ میں منظور ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا ریزرویشن موجودہ 543 نشستوں پر ہی نافذ کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے 850 نشستوں کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل سوال 850 نشستوں کا ہے، کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں نشستیں کرنے سے انتخابی حلقوں کی حدود میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جا سکے گی۔ اس سے بی جے پی کو اپنے سیاسی مفادات کے مطابق انتخابی حلقوں کی ازسرنو تشکیل، اپوزیشن کے اثر و رسوخ والے علاقوں کو کمزور کرنے اور مخصوص اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ حدبندی کمیشن کی مجوزہ ساخت بھی سنگین تشویش کا موضوع ہے۔ ان کے مطابق کمیشن میں ایک رکن سپریم کورٹ کے سابق جج ہوں گے، جن کا انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے، جبکہ تیسرے رکن کے انتخاب کا طریقہ بھی ایسا ہے جس سے کمیشن پر حکومت کا اثر و رسوخ برقرار رہے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا کردار بھی اس پورے عمل میں اہم ہوگا اور ان کے فیصلوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا، ”الیکشن کمیشن پر قبضہ ہو چکا ہے اور اب حدبندی کمیشن کو فعال کیا جا رہا ہے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ جس طرح الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھے ہیں، اسی طرح حدبندی کمیشن کی تشکیل کا طریقہ بھی مودی اور شاہ کو انتخابی حلقوں کے نقشے پر وسیع کنٹرول فراہم کرے گا۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ بی جے پی 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر حدبندی کرنا چاہتی ہے، جبکہ کانگریس تازہ ترین مردم شماری کے اعداد و شمار اور 2027 کی ذات پر مبنی مردم شماری کو بنیاد بنانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کو الگ رکھ کر 2011 کے اعداد و شمار پر انحصار کرنے سے سماجی انصاف متاثر ہوگا اور درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی سیاسی نمائندگی پر اثر پڑے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ایس سی اور ایس ٹی کے لیے محفوظ نشستوں کا تناسب کئی دہائیوں تک برقرار رکھا گیا اور ان کی آبادی میں اضافہ ہوتا رہا تو ان کی نمائندگی آبادی کے تناسب سے نہیں بڑھ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے اعداد و شمار سامنے آنے سے او بی سی کی آبادی سمیت سماجی ڈھانچے سے متعلق کئی حقائق واضح ہوں گے اور بی جے پی انہی حقائق سے بچنا چاہتی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس کا مطالبہ واضح ہے کہ لوک سبھا میں ریاستوں کی موجودہ نشستوں کے تناسب کو متاثر کیے بغیر حدبندی کی جائے، تازہ ترین مردم شماری کے اعداد و شمار استعمال کیے جائیں اور حدبندی کمیشن میں تمام جماعتوں کی شمولیت کا نظام بنایا جائے۔ کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ خواتین کا ریزرویشن 850 نشستوں سے جوڑنے کے بجائے 543 نشستوں پر نافذ کیا جا سکتا ہے اور اس میں او بی سی کے لیے ذیلی کوٹہ بھی ہونا چاہیے۔ جموں و کشمیر اور آسام کے انتخابی حلقوں کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں انتخابی حلقوں کی ساخت میں پہلے سے ہی عدم مساوات نظر آتی رہی ہے۔
انہوں نے اپنے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک کے 80 فیصد لوگ اور تقریباً 100 فیصد جین زی کا ماننا ہے کہ مسٹر مودی، مسٹر شاہ اور مسٹر گیانیش کمار انتخابات میں دھاندلی کرتے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ اس نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تقریباً 14 کروڑ رائے دہندگان کو اب نااہل قرار دیتے ہوئے ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن کے مطابق یہ رائے دہندگان جائز نہیں تھے تو 2024 کے انتخابات کو جائز کیسے مانا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس سلسلے میں سوالات اٹھائے ہیں اور اس کے پاس چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے کردار سے متعلق کافی معلومات ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے ووٹوں کی چوری کے راستے کو 45 فیصد تک بند کر دیا ہے اور آئندہ بھی اس سمت میں کام جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی 850 نشستیں اس لیے چاہتے ہیں تاکہ انہیں ہندوستان کے انتخابی حلقوں کا نقشہ دوبارہ تیار کرنے کا کھلا اختیار مل سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ انتخابات میں وہ وارانسی میں ہار رہے تھے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ ملک کے نوجوان اور جین زی اب خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ جب نوجوان بلا خوف حکومت کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں تو یہ جمہوریت کے لیے ایک اہم اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کو آمریت کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اپوزیشن اور ملک کے نوجوان ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں ہندوستانی جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں، خواہ وہ اپوزیشن میں ہوں یا قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی اتحادی ہوں، انہیں اس معاملے کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی اس پر غور کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 850 محض نشستوں کی تعداد نہیں بلکہ ہندوستانی جمہوریت کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہندوستان کے آئین اور جمہوریت کا تحفظ کرے گی اور کسی کو بھی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مسٹر گاندھی نے کہا، ”ہم بھارت ماتا کی حفاظت کریں گے، آئین کی حفاظت کریں گے اور کسی کو بھی ہندوستان کے آئین یا جمہوریت کو ہاتھ لگانے نہیں دیا جائے گا۔”
یواین آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے تمام جماعتیں خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کریں: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی کابینہ کی جانب سے 132ویں آئینی ترمیمی بل کو منظوری دیے جانے کے ساتھ ہی خواتین کا دہائیوں پرانا انتظار ختم ہونے جا رہا ہے اور اب تمام سیاسی جماعتوں کو اس بل کی حمایت کرنی چاہیے۔
مسٹر شاہ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس بل کی منظوری سے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن نافذ کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے اسے خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے بل کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا، ”کل مودی جی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کی جانب سے 132ویں آئینی ترمیمی بل کو دی گئی منظوری کے ساتھ ہی ملک کی خواتین کا دہائیوں پرانا انتظار ختم ہونے جا رہا ہے۔ ناری شکتی وندن ایکٹ کے ذریعے خواتین کو لوک سبھا اور اسمبلیوں میں جو 33 فیصد ریزرویشن دیا گیا تھا، وہ اب حقیقت بنے گا۔”
انہوں نے کہا کہ بل میں آئین کے آرٹیکل 170(1) میں ترمیم کرکے ریاستی اسمبلیوں کی نشستوں کی زیادہ سے زیادہ حد 500 سے بڑھا کر تقریباً 650 کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اتر پردیش کے غیر منقسم رہنے کی صورت میں اسمبلی میں نمائندگی بڑھانے کا موقع ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن ملنے سے مقننہ میں ان کی نمائندگی میں بھی اضافہ ہوگا۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ زیادہ عوامی نمائندے اپنے اپنے علاقوں کی ترجیحات ایوان میں پیش کر سکیں گے۔ اس سے مقامی ضروریات کے مطابق منصوبے بنانے اور ترقیاتی عمل کو رفتار دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اتر پردیش کی تمام سیاسی جماعتوں سے بھی بل کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
یواین آئی۔ ایف اے
ہندوستان
خواتین کے ریزرویشن کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ دور کریں گے: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی حکومت پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کی شرکت بڑھانے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرے گی۔
پارلیمنٹ میں پیر کو حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل پیش کیے جانے سے پہلے مسٹر مودی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کہا کہ خواتین کی شرکت بڑھانے کی جدوجہد کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی برسوں سے اس سمت میں کوشش کرنے والوں میں شامل رہے ہیں۔ کئی خواتین ان کے سامنے یہ معاملہ اٹھاتی رہی ہیں اور بہنوں نے خط لکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کی مخالفت کرنے والی جماعتیں ملک کی خواتین کو ان کا حق حاصل کرنے سے نہیں روک پائیں گی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ملک کی 100 فیصد خواتین کی دعائیں اور آشیرواد ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے ملک کی خواتین کو یقین دلایا کہ خواتین کے ریزرویشن کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ختم کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے حوصلے بلند، ہمت اٹل اور ارادے مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کی مخالفت کرنے والی جماعتیں پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کی شرکت بڑھانے سے انہیں کبھی نہیں روک پائیں گی۔ اس کے لیے صرف وقت کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ایف اے
-
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا آبادی میں اضافے اور جلد شادی پر زور
-
کھیل5 days agoجموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرست میں 11 کلب شامل: ریٹرننگ افسر
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں نامعلوم پروجیکٹائل ٹکرانے سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے امریکہ کو نشانہ بنانے کی مبینہ ‘ڈرٹی بم’ سازش پر ایران کو وارننگ دی
-
دنیا1 week agoسعودی اتحاد کا جازان کی جانب داغے گئے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
-
ہندوستان5 days agoمودی۔ شاہ کی جوڑی کا پس پردہ کھیل جاننا چاہتا ہے ملک: کانگریس
-
دنیا1 week agoیمنی فوج کی حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 854 کارروائیاں، 193 ہلاک یا زخمی
-
ہندوستان1 week agoمودی حکومت حد بندی کے ذریعے اکثریت حاصل کرنے کے چکر میں، لوک سبھا کی موجودہ نشستوں میں تبدیلی کے بغیر خواتین کو ریزرویشن دیا جائے: جے رام رمیش
-
ہندوستان5 days agoمودی نے بالیندر شاہ کا راشٹرپتی بھون میں خیرمقدم کیا
-
دنیا5 days agoکیف کے علاقے میں رہائشی عمارت پر حملے میں 11 افراد ہلاک: یوکرین
-
ہندوستان1 week agoشری جھولے لال مندر پٹیل نگر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، 15 سال کے حسابات کا آڈٹ پیش کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایران کے صدر نے معاشی محاذ کو فوجی تنازع سے زیادہ تکلیف دہ قرار دے دیا
