کھیل
انگلینڈ کی اٹلی کے خلاف فتح، سپر ایٹ مرحلے میں رسائی
کولکتہ، ول جیکس کی آل راؤنڈ کارکردگی اور باؤلرز کی نپی تلی باؤلینگ کی بدولت انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں اٹلی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 24 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے باضابطہ طور پر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 203 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور صرف 22 رنز پر اس کی تین وکٹیں گر گئی تھیں، لیکن اس کے بعد اطالوی بلے بازوں نے زبردست مزاحمت دکھائی۔
بینجمن میننٹی نے محض 25 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنا کر انگلش باؤلرز کو پریشان کر دیا۔
میننٹی اور موسکا نے چوتھی وکٹ کے لیے 92 رنز جوڑ کر میچ میں جان ڈال دی۔ گرانٹ اسٹوارٹ نے بھی 23 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنا کر جیت کی امیدیں برقرار رکھیں، لیکن وہ 19ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اٹلی کی پوری ٹیم آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 202 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔
اٹلی کی جانب سے گرانٹ اسٹوارٹ اور کرشن کالوگامگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن ان کی بیٹنگ لائن ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی۔
یو این آئی ۔م اع
کھیل
جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرست میں 11 کلب شامل: ریٹرننگ افسر
جموں، جموں و کشمیر کے 11 فٹ بال کلبوں کو آئندہ جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن (جے کے ایف اے) کی مجلس عاملہ کے انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرست میں شامل کرنے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ریٹرننگ افسر سریندر سنگھ گرم، ریٹائرڈ ایس پی، سی بی آئی نے دی۔
10 نومبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ضمنی حکم نامے میں گرم نے کہا کہ ان 11 کلبوں نے انتخابی فہرست میں شمولیت کے لیے مقررہ اہلیت اور ضروری شرائط پوری کرلی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ابتدائی انتخابی فہرست 5 نومبر 2026 کو شائع کی گئی تھی، جس کے بعد 10 نومبر کو جے کے ایف اے کی مجلس عاملہ کے انتخابات کے انعقاد کے لیے حتمی انتخابی فہرست سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا، ”نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا تھا کہ جن فٹ بال کلبوں کے نام انتخابی فہرست میں شامل نہیں تھے اور جنہوں نے انتخابی فہرست میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی، ان کے دعوؤں کی الگ سے جانچ کی جائے گی اور جہاں درخواستیں قابل قبول پائی جائیں گی، وہاں اس جانچ کے نتائج سے الگ نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔”
نوٹیفکیشن میں کہا گیا، ”مختلف فٹ بال کلبوں کی جانب سے انتخابی فہرست میں شمولیت کے لیے کل 56 تصدیقی فارم موصول ہوئے تھے۔ ان کی جے کے ایف اے کے موجودہ آئین کی روشنی میں جانچ کی گئی، جس کے بعد صرف 11 فٹ بال کلبوں کو انتخابی فہرست میں شمولیت کے لیے مقررہ اہلیت اور ضروری شرائط پر پورا اترنے والا پایا گیا۔”
تاہم ریٹرننگ افسر کو حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضمنی حکم نامے میں شامل 11 فٹ بال کلبوں کو اہل قرار دے کر جے کے ایف اے کی مجلس عاملہ کے انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا، ”باقی درخواستیں جانچ کے دوران مقررہ اہلیت کی شرائط پوری نہیں کرسکیں یا ان کے ساتھ مطلوبہ دستاویزی ثبوت موجود نہیں تھے، اس لیے انہیں انتخابی فہرست میں شمولیت کے لیے قابل قبول نہیں پایا گیا۔”
جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن (جے کے ایف اے) 25 نومبر کو اپنے نئے عہدیداروں کا انتخاب کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ انتخابات جے کے ایف اے کے پہلے سے نافذ آئین کی دفعات کے مطابق سختی سے منعقد کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا، ”انتخابی عمل عدالت کی ہدایت کے مطابق جے کے ایف اے کے پہلے سے نافذ آئین، قابل اطلاق نمونہ انتخابی رہنما اصولوں اور قومی کھیل ضابطے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔”
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
قومی اسکول کھیلوں کے انڈر 17 گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے جموں میں تیاریاں مکمل، ڈی جی یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے مقامات کا معائنہ کیا
جموں، جموں شہر میں پہلی مرتبہ رات کے وقت کرکٹ میچوں کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل (ڈی وائی ایس ایس) 15 سے 20 نومبر تک یہاں 70ویں قومی اسکول کھیلوں کے انڈر 17 گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق، پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے بیشتر میچ جموں یونیورسٹی کے میدانوں اور شہر کے مضافات میں واقع توہ کرکٹ گراؤنڈ پر فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔
اس باوقار ٹورنامنٹ کا انعقاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل میر سیف اللہ اور محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل کے کمشنر سکریٹری سرمد حفیظ کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے، جبکہ محکمہ کی ڈائریکٹر جنرل انورا دھا گپتا کی مجموعی نگرانی میں تمام انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔
محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل، جموں کے جوائنٹ ڈائریکٹر اندر جیت پریہار کی موجودگی میں انورا دھا گپتا نے ٹورنامنٹ کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور اہم کمیٹیوں، بشمول ٹیکنیکل کمیٹی، کے کنوینروں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیا اور ایونٹ کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹیوں کے کنوینروں نے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا کہ تمام مقامات تیار ہیں اور تکنیکی، انتظامی، رسدی اور دیگر متعلقہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
انورا دھا گپتا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ہورڈنگز، بینروں اور تشہیر کے دیگر مواد کی تنصیب بروقت یقینی بنائی جائے، تاکہ قومی سطح کے اس کھیلوں کے مقابلے کو اس کی اہمیت کے مطابق نمایاں تشہیر اور پیشہ ورانہ انداز دیا جاسکے۔
انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ غیر متزلزل عزم، باریک بینی اور باہمی تال میل کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور کھیل کے جذبے، اس کے تقدس اور وقار کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد نہ صرف جموں کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں کرے گا بلکہ قومی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے ایک قابلِ اعتماد اور ممتاز مقام کے طور پر جموں و کشمیر کی بڑھتی ہوئی شناخت کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔
ایک خصوصی پیغام میں ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر انورا دھا گپتا نے کہاکہ ”یہ ٹورنامنٹ محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ حوصلے، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور ہماری نوجوان کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں کا جشن ہے۔ جب فلڈ لائٹس جموں کے میدانوں کو روشن کریں گی تو امید ہے کہ ان کی روشنی ہر اس نوجوان لڑکی کے خوابوں کو بھی منور کرے گی جو بلند مقاصد حاصل کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے، کھیلوں کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور جموں و کشمیر کو قومی سطح کے شاندار کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرنے والے ایک قابلِ فخر خطے کے طور پر متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔
چھ روزہ اس قومی کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد سات مقامات پر کیا جائے گا، جو قومی اہمیت کے حامل ایونٹس کی میزبانی کے لیے جموں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا مظہر ہے۔
ملک بھر سے تقریباً 30 ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے جموں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں، مْسابقتی جذبے اور کھیلوں میں باہمی تعاون و دوستی کے ایک متحرک مرکز میں تبدیل ہوجائے گا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کی کرکٹ کا طلائی تمغہ جیتا
نشین، (جاپان) ابھیشیک شرما (61)، تلک ورما (ناٹ آؤٹ 51) اور شیوم دوبے (27 رن/2 وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو ایشیائی کھیل 2026 کی کرکٹ مقابلے کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔
212 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی ٹیم کے لیے کپتان صاحبزادہ فرحان اور ماجد صاداقت کی افتتاحی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 33 رن جوڑے۔ چوتھے اوور میں واشنگٹن سندر نے صاحبزادہ فرحان (10) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں اکشر پٹیل نے عثمان خان (3) کو آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی تیسری وکٹ ساتویں اوور میں ماجد صاداقت (23) کے طور پر گری۔ اس کے بعد حسن نواز اور صائم ایوب کی جوڑی نے پاکستان کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 87 رن جوڑ کر پاکستان کی میچ میں واپسی کرائی۔ 15ویں اوور میں شیوم دوبے نے صائم ایوب (29) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ 18ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے عبدالصمد (9) کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پانچواں جھٹکا دیا۔ اس دوران حسن نواز نے ایک سرا سنبھالے رکھتے ہوئے تیزی سے رن بنائے۔
شیوم دوبے نے انہیں میچ کی آخری گیند پر وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انہوں نے 51 گیندوں میں 5 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے 96 رن کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 192 رن ہی بنا سکی اور مقابلہ 19 رن سے ہار گئی۔ہندوستان کی جانب سے شیوم دوبے، واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے آج یہاں ابھیشیک شرما (61) اور تلک ورما (ناٹ آؤٹ 51) کی جارحانہ نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رن کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستانی کپتان شریئس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کو تیسرے اوور کی پہلی گیند پر وائبھو سوریہ ونشی (15) کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ اگلے ہی اوور میں سنجو سیمسن (2) رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان شریئس ایئر نے ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 42 رن کی شراکت داری ہوئی۔ آٹھویں اوور میں عرفات منہاس نے ابھیشیک شرما کو اسٹمپ آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ ابھیشیک نے 28 گیندوں میں 3 چوکے اور 7 چھکے لگاتے ہوئے 61 رن کی اننگز کھیلی۔
13ویں اوور میں ایشان کشن (20) رن اور اگلے اوور میں شریئس ایئر (21) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے 15 گیندوں میں 2 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 27 رن بنائے۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 211 رن کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ تلک ورما نے 22 گیندوں میں 3 چوکے اور 4 چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 51 رن کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
تجزیہ1 week agoایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی
-
ہندوستان1 week agoآسیان- ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مودی منیلا پہنچے
-
ہندوستان1 week agoملک کی باغبانی میں بہار، پھلوں، سبزیوں سے لے کر پھولوں تک ہر شعبے میں زبردست اضافہ: شیوراج سنگھ چوہان
-
ہندوستان1 week agoدسمبر کے پہلے ہفتے سے اتر پردیش میں انتخابی مہم تیز کرے گی کانگریس، راہل اور پرینکا گاندھی بھی سنبھالیں گے محاذ
-
جموں و کشمیر6 days agoیو این آئی کمپنی لوگو خبریں تصویر ویڈیو انفوگرافکس آرکائیو ڈاؤن لوڈ سینٹر پریس ریلیز اے آئی سرچ لوگو Khabar Urdu 251077 Srinagar پلوامہ میں 70 سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ بے نقاب، بہو سمیت دو افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر7 days agoاین آئی اے عدالت نے منشیات سے وابستہ دہشت گردی کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت مسترد کردی
-
ہندوستان6 days agoووٹ چور، گدی چھوڑ’ تبصرے سے متعلق جیاکومو فلیبیک کے ویڈیو ہٹانے کی عرضی پر سپریم کورٹ میں 20 نومبر کو سماعت
-
دنیا1 week agoہندستان، امریکہ سمیت 10 ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا
-
جموں و کشمیر7 days agoاے پی ایس سی سی نے جون 2027 میں گرودوارہ انتخابات کے لیے تیاریوں کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستانی معیشت، جمہوریت اور میڈیا کے بارے میں راہل گاندھی گمراہ کن باتیں پھیلاتے ہیں، مودی سے نفرت کے باعث ملک کو بدنام کرتے ہیں: بی جے پی
-
ہندوستان6 days agoمہنگائی کی مار سے 10 میں سے 6 خاندانوں کا ماہانہ خرچ 20 فیصد سے زیادہ بڑھا: دہلی کانگریس
