Connect with us

دنیا

بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدے توڑنے اور سیاسی مفادات کو اسرائیل پر ترجیح دینے کا الزام

Published

on

واشنگٹن، امریکہ کے سابق صدر جو بائیڈن نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر ایسے وعدے کرنے کا الزام لگایا ہے جنہیں پورا کرنے کا ان کا ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے اسرائیل کے طویل مدتی مفادات کے بجائے اپنی سیاسی بقا کو ترجیح دی۔

مسٹر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ کے دوران شہریوں کی ہلاکتیں کم کرنے سے متعلق بار بار کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو امریکی مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کراتے تھے، لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری رہتی تھیں، جن میں مزید فلسطینی شہری ہلاک ہوتے تھے۔

بائیڈن نے یہ انکشاف اپنی نئی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ‘پرامس می، امریکہ’ میں کیا ہے۔ کتاب کے اقتباسات امریکی میڈیا میں جاری کیے گئے ہیں۔ 480 صفحات پر مشتمل یہ کتاب 17 نومبر کو شائع ہونے والی ہے۔

بائیڈن کے مطابق، غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے انہوں نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ فوجی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ نیتن یاہو کے ساتھ متعدد نجی ملاقاتوں اور ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران یہ معاملہ اٹھایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بھی اس بات کو تسلیم کرتے تھے کہ فلسطینی شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتیں اسرائیل کی عالمی ساکھ اور جنگ کے لیے امریکی حمایت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

یو این آئی۔ م س

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا

ٹرمپ نے آسیان اتحادیوں کو امریکہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

Published

on

منیلا، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز جنوب مشرقی ایشیا کے اتحادی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے امریکی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی شراکت داروں کو ”سو فیصد” حمایت دینے کا یقین دلایا۔

مسٹر ٹرمپ نے منیلا میں خصوصی امریکہ۔آسیان سربراہی اجلاس اور عشائیے کے دوران فوجی تعاون بڑھانے، مشترکہ تربیتی پروگراموں اور امریکی دفاعی سازوسامان کی تیاری کی صلاحیت میں بڑے پیمانے پر توسیع کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے علاقائی شراکت داروں کی ”کامیابی، خودمختاری اور خوشحالی” کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بحرہند۔بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتے ہوئے حفاظتی چیلنجوں کے درمیان واشنگٹن اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کی 100 فیصد حمایت کرتے ہیں۔” انہوں نے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ کسی بھی بحران کی صورت میں وہ براہ راست ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”جب کوئی مسئلہ ہو تو آپ مجھے فون کریں گے۔ آپ مارکو کو فون کریں گے، دوسروں کو فون کریں گے اور اگر وہ جواب نہ دیں تو مجھے فون کیجیے۔ میں آپ کا فون ضرور اٹھاؤں گا۔”

امریکی دفاعی صنعت کی بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی دفاعی کمپنیاں جدید فوجی سازوسامان کی تیاری بڑھانے کے لیے 22 سے زیادہ نئے کارخانے قائم کر رہی ہیں۔ ان میں پیٹریاٹ میزائل نظام، تھاڈ فضائی دفاعی نظام اور ٹوماہاک میزائلوں کی تیاری بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہمارے پاس زمین پر اب تک کی سب سے مضبوط اور اہل فوج ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی مسلح افواج میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے اور پورے خطے میں اپنی دفاعی شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے انڈونیشیا کے ساتھ ایک بڑے دفاعی تعاون کے معاہدے کا بھی ذکر کیا۔ اس کا مقصد خصوصی فوجی دستوں کی مشترکہ تربیت کو وسعت دینا اور فوجی جدید کاری کی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔ فلپائن کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ان کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”ہم نے فلپائن کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔ فلپائن تاریخی طور پر امریکہ کا ایک اہم اتحادی رہا ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس سے پہلے ہمارے تعلقات کبھی اتنے قریبی رہے ہیں جتنے آج ہیں۔”

علاقائی استحکام کے معاملے پر مسٹر ٹرمپ نے کوالالمپور امن معاہدے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ مل کر انہوں نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان اس معاہدے کے لیے ثالثی کی تھی۔ ان کے مطابق اس معاہدے سے جنگ بندی یقینی ہوئی، جس کے نتیجے میں ”ہزاروں اور ہزاروں لوگوں کی جانیں بچیں” اور بے گھر شہری اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکے۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا، ”ہم اس جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور معاہدے پر پوری ایمانداری سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہیں۔”

دفاع کے علاوہ مسٹر ٹرمپ نے مصنوعی سپر ذہانت، توانائی کی برآمدات اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں امریکی برتری کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے امریکہ کو ایک اہم اقتصادی اور حفاظتی شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ”توانائی سے لے کر ٹیکنالوجی، سلامتی اور اس سے آگے تک، دنیا میں امریکہ سے بہتر کوئی شراکت دار نہیں ہے۔”

یو این آئی۔ایم جے

Continue Reading

دنیا

ٹرمپ اور انوتین نے امریکہ۔تھائی لینڈ باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات مکمل ہونے کا اعلان کیا

Published

on

منیلا، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتین چارن ویراکول نے منگل کے روز امریکہ اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کے اہم مرحلے کی تکمیل کا اعلان کیا۔ اسے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر کے دفتر (وائٹ ہاؤس) کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے تصدیق کی کہ امریکہ اور تھائی لینڈ نے باہمی تجارتی معاہدے (اے آر ٹی) سے متعلق مذاکرات میں ”اہم پیش رفت” حاصل کرلی ہے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور دیرینہ تجارتی روابط کو مزید آگے بڑھانا ہے۔ ان میں 1966 کا دوستی اور اقتصادی تعلقات کا معاہدہ اور 2002 کا تجارت و سرمایہ کاری کا خاکہ معاہدہ بھی شامل ہے۔ بیان کے مطابق، اب دونوں ممالک معاہدے پر دستخط کرنے اور اسے نافذ کرنے کی تیاری کے لیے اپنے اپنے داخلی طریقہ کار شروع کریں گے۔

مسٹر ٹرمپ اور مسٹر انوتین نے 17 نومبر 2026 کو منیلا میں مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔ اس وقت امریکی صدر خصوصی امریکہ۔آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن کے دورے پر تھے۔ یہ اعلان جنوب مشرقی ایشیا میں تجارت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں امریکی شراکت داری کو وسعت دینے کی ٹرمپ کی وسیع تر کوششوں کے درمیان کیا گیا ہے۔

یو این آئی۔ ایم جے

Continue Reading

دنیا

‘ڈرٹی بم’ حملے کی رپورٹ پر ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، الزامات کو مسترد کیا

Published

on

منیلا/واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں کسی بھی طرح کے حملے کو انجام دینے کے خلاف ایران کو سخت انتباہ دیا ہے۔

یہ انتباہ ایک امریکی میڈیا رپورٹ کے بعد آیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ‘ڈرٹی بم’ (تابکار مواد پر مشتمل دھماکہ خیز مواد) سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ آسیان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے مسٹر ٹرمپ سے صحافیوں نے پوچھا کہ کیا واشنگٹن ڈی سی ایک ممکنہ نشانہ ہے۔ اس کے جواب میں مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ “اگر ایسا کچھ ہوتا ہے، تو انہیں ایسی قیمت ادا کرنی پڑے گی جو پہلے کبھی کسی ملک نے نہیں ادا کی ہوگی۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اسے بہت سنجیدگی سے لے رہا ہے کیونکہ ایرانی کسی کی نہیں سنتے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل پیر کو نیوز چینل ‘سی این این’ نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ نئی امریکی انٹیلی جنس معلومات سے اشارہ ملتا ہے کہ ایران امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ممکنہ طور پر ‘ڈرٹی بم’ دھماکہ کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔

دوسری جانب، ایران نے واشنگٹن ڈی سی میں ‘ڈرٹی بم’ حملے کی سازش سے جڑی اس امریکی خبر کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں ان الزامات کو مکمل طور پر “بے بنیاد” قرار دیا۔

یو این آئی۔ م ع

Continue Reading
Advertisement
دنیا2 hours ago

ٹرمپ نے آسیان اتحادیوں کو امریکہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

دنیا2 hours ago

ٹرمپ اور انوتین نے امریکہ۔تھائی لینڈ باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات مکمل ہونے کا اعلان کیا

جموں و کشمیر3 hours ago

جموں: جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے کے معاملے میں کرائم برانچ نے فردِ جرم داخل کی

جموں و کشمیر4 hours ago

کلگام میں انسداد دہشت گردی مہم جاری، سکیورٹی فورسز کو لشکر کے مطلوب کمانڈر کی تلاش

جموں و کشمیر4 hours ago

کلگام میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے درمیان شہریوں کو درپیش مشکلات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار تشویش

جموں و کشمیر4 hours ago

جموں و کشمیر: چوکس رہیں، امن برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہیں: ایس ایس پی رام بن

جموں و کشمیر4 hours ago

لداخ میں معدومی کے خطرے سے دوچار کالی گردن والے سارس کی تعداد بڑھ کر 108 ہو گئی

جموں و کشمیر4 hours ago

باندی پورہ کے 30 طلباء کے لیے فوج کا قومی یکجہتی دورہ اختتام پذیر

جموں و کشمیر4 hours ago

ایم ایم یو اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ، اخلاقی زوال اور اجتماعی ذمہ داری پر جمعہ کا مشترکہ خطبہ دے گا

جموں و کشمیر4 hours ago

ہم یہ بہانہ ہرگز قبول نہیں کریں گے کہ یہاں تربیت یافتہ مقامی نوجوان دستیاب نہیں: وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

دنیا5 hours ago

‘ڈرٹی بم’ حملے کی رپورٹ پر ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، الزامات کو مسترد کیا

دنیا5 hours ago

دنیا بھر میں مودی کا ہر شخص احترام کرتا ہے: ٹرمپ

ہندوستان8 hours ago

اردو اکادمی کے ڈرامہ فیسٹول میں صوفیانہ کلام اور موسیقی کے امتزاج سے ”بلھے شاہ” کی فنکارانہ پیشکش

ہندوستان8 hours ago

کھرگے نے یوم شہادت پر ‘پنجاب کیسری’ لالہ لاجپت رائے کو خراج عقیدت پیش کیا

ہندوستان8 hours ago

نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ 2027-28 سے قبل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ساتھ تیسری پری بجٹ مشاورت کی

ہندوستان8 hours ago

ہندوستان اور آسیان کا مستقبل مسابقت سے نہیں، تعاون سے طے ہونا چاہیے: مودی

ہندوستان8 hours ago

ملک کی باغبانی میں بہار، پھلوں، سبزیوں سے لے کر پھولوں تک ہر شعبے میں زبردست اضافہ: شیوراج سنگھ چوہان

ہندوستان8 hours ago

اتراکھنڈ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، 27 زخمی

جموں و کشمیر8 hours ago

کلگام میں انسداد دہشت گردی مہم جاری، سکیورٹی فورسز کو لشکر کے مطلوب کمانڈر کی تلاش

دنیا9 hours ago

ٹرمپ ایران جنگ کو نہ ختم ہونے والا تنازع نہیں بننے دیں گے: امریکی نائب صدر

جموں و کشمیر9 hours ago

سری نگر میں موسم کی پہلی سرد رات، درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ

دنیا11 hours ago

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا

ہندوستان12 hours ago

راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر نیویارک اور شکاگو میں طلبہ سے بات چیت کریں گے

ہندوستان1 day ago

ویشنو اور اوستھی نے کانپور-دہلی (آنند وہار) ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی

دنیا1 day ago

آبنائے ہرمز کے مشرق میں بارودی سرنگ سے ٹکرایا تیل ٹینکر: ایرانی بحریہ

دنیا1 day ago

یمنی فوج تعز میں فوجیوں کی دوبارہ تعینات کر رہی ہے

دنیا1 day ago

امریکی انٹیلی جنس کے جائزے کے مطابق ایران کے پاس اب بھی 1,500 سے 2,500 بیلسٹک میزائلیں

جموں و کشمیر1 day ago

لداخ کے چیف سکریٹری نے پنچایت، میونسپل اور ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

ہندوستان1 day ago

آسیان- ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مودی منیلا پہنچے

ہندوستان1 day ago

دسمبر کے پہلے ہفتے سے اتر پردیش میں انتخابی مہم تیز کرے گی کانگریس، راہل اور پرینکا گاندھی بھی سنبھالیں گے محاذ

تجزیہ1 day ago

ایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی

ہندوستان1 day ago

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتایا، ووٹر لسٹ میں نام بحال کرانے کے لیے فارم چھ بھرنے والوں کے خلاف مقدمہ نہیں چلے گا

دنیا1 day ago

ہندستان، امریکہ سمیت 10 ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے

دنیا1 day ago

ٹرمپ ایشیا روانہ ہوں گے، شی-پوتن کے ساتھ میٹنگ پر رہے گی دنیا کی نظر

جموں و کشمیر1 day ago

جموں و کشمیر: ایل او سی کے قریب مشتبہ افراد کی نقل و حرکت، فوج نے فائرنگ کی

جموں و کشمیر1 day ago

کولگام میں تصادم کے دوران مشتبہ دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

جموں و کشمیر3 days ago

عمر عبداللہ کی فارغ التحصیل طلبہ سے صنعت کار، اختراع کار اور روزگار پیدا کرنے والے بننے کی اپیل

جموں و کشمیر3 days ago

دفعہ 370 تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، نیشنل کانفرنس اچھی حکمرانی پر توجہ دے: جموں و کشمیر بی جے پی صدر

جموں و کشمیر3 days ago

کشمیر میں سی آر پی ایف پر حملہ ‘دھوکہ دینے والے امن’ کا ثبوت ہے: طارق قرہ

جموں و کشمیر3 days ago

سری نگر ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی سے نمٹنے کے لیے فرضی مشق کا انعقاد

دنیا3 days ago

نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان پر بات چیت

دنیا3 days ago

وائٹ ہاؤس نے یوکرین کے معاملے پر سفارتی کوششوں کے لیے خصوصی ایلچیوں وٹکوف اور کشنر کی ستائش کی

دنیا3 days ago

ٹرمپ، شی اور پوتن اگلے ہفتے سربراہی اجلاس میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے

دنیا3 days ago

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا امریکی ترجیح ہے، روبیو کا بیان

ہندوستان3 days ago

آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان صدر بازار میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کی پہل

ہندوستان3 days ago

ڈیرک اوبرائن نے پارلیمنٹ میں نہرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں مودی کابینہ کے وزراء کی عدم موجودگی پر سوال اٹھائے

ہندوستان3 days ago

پیوش گوئل 15 سے 16 نومبر تک مصر کے دورے پر

دنیا3 days ago

بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدے توڑنے اور سیاسی مفادات کو اسرائیل پر ترجیح دینے کا الزام

دنیا3 days ago

ایران جنگ کو انتخابی شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے پر ریپبلکن سینیٹر کی جے ڈی وینس پر تنقید

جموں و کشمیر3 days ago

بڈگام ریلوے اسٹیشن پر 1600 کلو مشتبہ سڑا ہوا گوشت ضبط، مقدمہ درج

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان7 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

ہندوستان7 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر9 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں5 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

پاکستان6 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین9 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین5 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر3 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

جموں و کشمیر8 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تجزیہ11 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین9 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین10 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

کھیل10 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین9 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین9 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین10 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین10 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تازہ ترین1 year ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

ہندوستان10 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا10 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین11 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

تازہ ترین9 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

دنیا9 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تجزیہ12 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

جموں و کشمیر9 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر10 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین10 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر8 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر9 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین9 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین10 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending