Connect with us

دنیا

ٹرمپ کا اعتراف، ملک بدری کی سخت پالیسی حد سے زیادہ سخت تھی، وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کا سبب

Published

on

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی ان کی جارحانہ پالیسی شاید ”حد سے زیادہ سخت” تھی اور اس نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی تاریخی شکست میں کردار ادا کیا ہو۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امیگریشن کے معاملے میں نسبتاً نرم رویہ اختیار کرنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔

اتوار کو سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا تارکین وطن کے خلاف ان کی سخت کارروائیوں کے باعث ریپبلکن پارٹی کو ووٹوں کا نقصان ہوا؟

انہوں نے جواب دیا، ”میرے خیال میں اس سے فائدہ بھی ہوا اور نقصان بھی۔” ساتھ ہی انہوں نے امریکی سرحد کو محفوظ بنانے اور ان کے بقول خطرناک افراد کو ملک سے نکالنے کے لیے اپنی کارکردگی کو ”اے پلس” گریڈ کا مستحق قرار دیا۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کی انتظامیہ نے ایسے لوگوں کو بھی ملک بدر کیا جو برسوں سے امریکہ میں مقیم تھے اور ملازمتیں کر رہے تھے، لیکن ان کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلہ لیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا، ”ملک کے ایک بڑے حصے کا خیال ہے کہ ایسے لوگوں کو ملک سے نکال دینا چاہیے۔ لیکن ایک بڑا طبقہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ اگر وہ اچھے لوگ ہیں، کسی لینڈ اسکیپنگ کمپنی یا ہوٹل میں کام کر رہے ہیں یا کوئی دوسرا کام کرتے ہیں اور بعض صورتوں میں ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں، تو انہیں یہاں رہنے کی اجازت ملنی چاہیے۔”

صدر نے بعد ازاں اپنے طریقہ کار کو ”حد سے زیادہ سخت” قرار دیا اور آئندہ کانگریس میں دونوں جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی، جہاں ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگی۔

تاہم، امیگریشن کے معاملے میں سخت گیر موقف رکھنے والے اپنے دیرینہ مشیر اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کے ان کے حالیہ فیصلے نے اس بارے میں سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ آیا انتظامیہ واقعی اپنی پالیسی میں نرمی لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شمالی کیرولینا سے ریپبلکن سینیٹر تھام ٹلس، جو ماضی میں ملر کے امیگریشن سے متعلق موقف پر تنقید کر چکے ہیں، نے ٹرمپ سے اس تقرری پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹلس نے جمعہ کو سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے اور منگل کو ہونے والی ہماری شرمناک شکست کے 72 گھنٹے بعد ہمیں جس چیز کی سب سے کم ضرورت ہے، وہ یہی ہے۔” انہوں نے کہا کہ صدر کو اس فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ میں ملک بدری کی کارروائیاں بنیادی ترجیحات میں شامل رہی ہیں، لیکن اب یہ پالیسی سیاسی طور پر ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘دی ہل’ کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ پریس۔این او آر سی سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے جولائی میں کیے گئے ایک سروے میں 39 فیصد جواب دہندگان نے امیگریشن کے معاملے سے نمٹنے کے انتظامیہ کے طریقہ کار کی حمایت کی، جو ٹرمپ کی دوسری مدت کے آغاز کے مقابلے میں 10 فیصد پوائنٹ کم تھی۔

جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا

جزیرہ قشم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا: ایران

Published

on

تپران، ایران کے ایک صوبائی عہدیدار احمد نفیسی نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کے جزیرے قشم پر رات گئے کئے گئے امریکی حملوں میں رہائشی مکانات، تجارتی علاقوں یا اہم بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق جنوبی صوبے ہرمزگان کے سیاسی، سکیورٹی اور سماجی امور کے نائب گورنر احمد نفیسی نے کہا ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہ رہائشی علاقوں، کاروباری مراکز اور عوامی خدمات کی تنصیبات سے دُور تھےلہٰذا جزیرے کے اہم بنیادی ڈھانچے یا بنیادی خدمات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔’

نفیسی نے کہا ہے کہ جزیرہ قشم کی صورتِ حال قابو میں ہے اور ہنگامی امدادی ٹیمیں، عوامی خدمات کے ادارے اور انتظامی محکمے انتہائی چوکس حالت میں ہیں۔

یہ بیان اتوار کی شام جنوبی ساحلی شہر بندر عباس اور اس کے قریب واقع جزیرہ قشم میں ہونے والے دھماکوں کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ نے ابتدائی طور پر مقامی ذرائع کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھماکے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے قواعد کی خلاف ورزی کے شبہے میں بعض جہازوں پر کی گئی تنبیہی فائرنگ کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔ تاہم ایرانی حکام نے تاحال اس واقعے کی وجہ سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

واضح رہے کہ جزیرہ قشم، بندر عباس کے قریب آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر واقع ہے۔ یہ ایک اہم بحری گزرگاہ ہے جہاں سے عالمی سطح پر برآمد کیے جانے والے تیل کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔

یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب تنازعے میں کمی لانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم آبنائے ہرمز میں سلامتی اور محفوظ سیر و سفر کے معاملات پر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

امریکی حملوں کی دھمکیوں کے درمیان ایران میں داخلی سلامتی کے سخت اقدامات

Published

on

تہران، ایران کا داخلی سلامتی کا نظام ہائی الرٹ پر ہے اور حکام ان سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے اپنا رویہ مزید سخت کر رہے ہیں جنہیں وہ امریکہ کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ملک پر اپنی گرفت کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

ایرانی حکام نے عوام کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت پر سخت سزاؤں کی وارننگ دی ہے اور عوامی مقامات پر کنٹرول بھی سخت کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب گزشتہ کئی ماہ سے لوگوں کے لباس سے متعلق پابندیوں کے نفاذ میں نسبتاً نرمی دیکھی جا رہی تھی۔

مختصراً، ایرانی حکام یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ آٹھ ماہ کی جنگ اور امریکہ کی جانب سے نئے، وسیع تر اور زیادہ شدید حملوں کے خطرے کے باوجود وہ اسلامی جمہوریہ کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

قطر یونیورسٹی کے گلف اسٹڈیز سینٹر کے ڈائریکٹر محجوب زویری نے کہا کہ ان کشیدگیوں کے درمیان حکام تہران میں حکومت کے تسلسل کے حامیوں کو عوامی سطح پر متحرک کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے الجزیرہ کو بتایا، ”ان میں صرف اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) کے ارکان ہی نہیں بلکہ بعض عام شہری بھی شامل ہیں اور امکان ہے کہ جنگ ختم ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔” آئی آر جی سی ایک فوجی ادارہ ہے جسے 1979 کے اسلامی انقلاب کے اصولوں کے تحفظ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
ایرانی حکام اختلافِ رائے کی کسی بھی شکل کی حوصلہ شکنی کے لیے معمول کے مطابق سخت سزائیں دیتے ہیں۔ 28 اکتوبر کو ایرانی رہنماؤں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والی جنگ نے اس عمل کو مزید تیز کر دیا ہے۔

عدلیہ نے اتوار کو بتایا کہ جنوری میں ملک گیر احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تین نوجوانوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کے لیے تہران کے قریب سرکاری دفاتر پر حملے کیے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

ایرانی حکام حکومت مخالف احتجاج کو امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ ”دہشت گردوں” کی جانب سے ”تختہ پلٹنے” کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ تاہم اقوام متحدہ کے ایک آزاد تحقیقاتی مشن نے پایا کہ مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن کے دوران حکام نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اس کارروائی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر اموات 8 اور 9 جنوری کی راتوں میں ہوئیں۔

بیرون ملک قائم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے نتیجے میں ختم ہونے والے متعدد سیاسی مقدمات میں تشدد، جبری اعترافات اور قانونی کارروائی کے منصفانہ تقاضوں کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

ناروے میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کے مطابق ایران میں رواں سال کم از کم 79 سیاسی یا مذہبی قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے، جن میں جنوری کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 40 افراد بھی شامل ہیں۔ ان میں سے بعض کو جاسوسی کے الزامات میں سزا سنائے جانے کے بعد پھانسی دی گئی۔

جاری ۔ یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کا چینی انٹیلی جنس سے مبینہ روابط رکھنے والی خاتون سے معاشقے کا اعتراف، امریکی کانگریس میں تحقیقات کا مطالبہ

Published

on

سانتا کلارا، دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی ذہانت کمپنیوں میں شامل این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ نے چینی انٹیلی جنس سے مبینہ روابط رکھنے والی خاتون ایلس ہوانگ کے ساتھ معاشقے کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد امریکی ٹیکنالوجی اور سیاسی حلقوں میں تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ امریکی کانگریس کے ارکان نے معاملے کی تحقیقات اور کمپنی کے سربراہ سے وضاحت طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

این ویڈیا کی بنیاد رکھنے کے بعد 33 برس سے کمپنی کی قیادت کرنے والے ہوانگ نے اتوار کو ملازمین کے نام ایک خط میں اپنے معاشقے کا اعتراف کرتے ہوئے اہل خانہ سے معذرت کی۔ اس انکشاف کے بعد کمپنی کے بورڈ نے مبینہ چینی جاسوسی کارروائی کی آزادانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

امریکی حکام کو شبہ ہے کہ این ویڈیا کی صارف کمپنی میگاسپیڈ کی ایگزیکٹو ایلس ہوانگ کو چین کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جینسن ہوانگ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور ان کے ذریعے حساس کاروباری معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے بھرتی کیا تھا۔ مبینہ طور پر ان کا ایک مقصد ہوانگ کو امریکی حکام پر دباؤ ڈالنے کے لیے آمادہ کرنا بھی تھا، تاکہ چین کو جدید سیمی کنڈکٹرز کی برآمد پر عائد پابندیاں نرم کرائی جا سکیں۔

‘نیویارک ٹائمز’ نے 29 اکتوبر کو پہلی بار دونوں کے قریبی تعلقات اور ایلس ہوانگ کے بیجنگ سے مبینہ روابط کے بارے میں رپورٹ دی تھی۔ اخبار کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس حکام نے اس معاملے پر تشویش ظاہر کی تھی اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بھی بریفنگ دی گئی تھی۔ 31 اکتوبر کو ‘وال اسٹریٹ جرنل’ نے رپورٹ کیا کہ امریکہ، سنگاپور اور تائیوان کے انٹیلی جنس حکام کو خدشہ ہے کہ ایلس ہوانگ چینی حکومت کو معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔ بعد ازاں 6 نومبر کو ‘نیویارک ٹائمز’ اور ‘فنانشل ٹائمز’ نے دعویٰ کیا کہ چین کے اعلیٰ انٹیلی جنس حکام نے انہیں خاص طور پر جینسن ہوانگ سے تعلقات استوار کرنے کے لیے بھرتی کیا تھا۔

این ویڈیا نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان رابطے معمول کے کاروباری معاملات تک محدود تھے اور کوئی حساس معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔ کمپنی کے مطابق، علاقائی کلاؤڈ صارفین کو عام تجارتی معلومات فراہم کی جاتی ہیں، نہ کہ خفیہ کاروباری راز یا قومی سلامتی سے متعلق مواد۔ کمپنی کے بورڈ نے بھی کہا ہے کہ اس کے پاس قومی سلامتی یا کمپنی کے رازوں سے متعلق معلومات افشا ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور اسے ہوانگ پر اعتماد ہے۔ ہوانگ نے بھی تحقیقات کے دوران سی ای او کے عہدے پر برقرار رہنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اتوار کو ہوانگ کا دفاع کرتے ہوئے انہیں ”ایک معزز شخص” قرار دیا اور کہا کہ ان کی بے وفائی کے لیے ”شاید کوئی جواز” ہو۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہوانگ ان کے آئندہ دورہ ایشیا میں ساتھ جائیں گے، ٹرمپ نے کہا، ”مجھے نہیں معلوم، لیکن میں یقیناً انہیں ساتھ لے جاؤں گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ہوانگ کے کسی غلط کام کے بارے میں نہیں سنا اور ذاتی تعلقات قائم کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

اس معاملے نے ٹرمپ انتظامیہ کے کردار پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ‘نیویارک ٹائمز’ کے مطابق، صدر کو 2025 میں مبینہ انٹیلی جنس کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی، جبکہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رواں سال موسم بہار میں ایک خفیہ انٹیلی جنس میمو کی نگرانی کی تھی، جس میں اعلیٰ حکام کو خبردار کیا گیا تھا۔ ان انتباہات کے باوجود ہوانگ کو صدر تک رسائی حاصل رہی، وہ وائٹ ہاؤس کی تقریبات میں شریک ہوتے رہے اور رواں سال کے اوائل میں ٹرمپ کے ساتھ چین کا دورہ بھی کیا۔ واشنگٹن میں چین کو جدید سیمی کنڈکٹرز کی برآمد پر پابندیوں سے متعلق بحث کے دوران وہ انتظامیہ کے نمایاں کارپوریٹ مشیروں میں شمار ہوتے رہے ہیں۔

جاری۔ یو این اآئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Advertisement
جموں و کشمیر1 minute ago

جموں و کشمیر میں پی ایم ای جی پی اسکیم کے غلط استعمال پر ای ڈی کی کارروائی، 10.63 کروڑ روپے کی 11 جائیدادیں ضبط

جموں و کشمیر3 minutes ago

جموں و کشمیر میں 12 نومبر سے بارش کا امکان، بلندعلاقوں میں برف باری کی پیش گوئی

دنیا6 minutes ago

جزیرہ قشم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا: ایران

دنیا9 minutes ago

امریکی حملوں کی دھمکیوں کے درمیان ایران میں داخلی سلامتی کے سخت اقدامات

دنیا10 minutes ago

این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کا چینی انٹیلی جنس سے مبینہ روابط رکھنے والی خاتون سے معاشقے کا اعتراف، امریکی کانگریس میں تحقیقات کا مطالبہ

دنیا19 minutes ago

”خیمے ہمیں بارش سے نہیں بچاتے”: غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کے خیمے زیرِ آب

دنیا29 minutes ago

ٹرمپ کا اعتراف، ملک بدری کی سخت پالیسی حد سے زیادہ سخت تھی، وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کا سبب

جموں و کشمیر2 hours ago

جے کے ایس اے نے جموں و کشمیر بینک میں بھرتی کے لیے عمر کی حد 40 سال کرنے کی خاطر لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کی

دنیا4 hours ago

بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کی تیاری کے تحت پاسپورٹ کے لیے درخواست دی

دنیا4 hours ago

ایران کے خلاف جنگ غیر مقبول، لیکن جوہری خطرے کو روکنے کے لیے ضروری تھی: روبیو

جموں و کشمیر4 hours ago

ڈاکٹر جتیندر نے جموں کی نہرو مارکیٹ میں زبردست آتشزدگی پر صدمے کا اظہار کیا

جموں و کشمیر4 hours ago

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے جموں کے نہرو مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا

ہندوستان4 hours ago

راہل نے یومِ تاسیس پر اتراکھنڈ کے باشندوں کو مبارکباد دی

ہندوستان6 hours ago

جے رام رمیش کا صاف ستھری ہوا کے لیے اصلاحات کا مطالبہ، کہا: کاروبار میں آسانی سے زیادہ صاف ہوامیں سانس لینے کاحق ہے

ہندوستان7 hours ago

وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس پر روحانی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور ترقی کی ستائش کی

جموں و کشمیر7 hours ago

جموں و کشمیر: جموں پولیس نے پستول اور میگزین کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا

ہندوستان2 days ago

سونیا گاندھی نے برسوں کی خاموشی توڑی، کتاب ‘بی لونگنگ’ میں اپنی زندگی کی انتہائی دردناک اور قیمتی یادیں بیان کریں گی

جموں و کشمیر2 days ago

وانگچک کی صدر مرمو سے مداخلت کی اپیل، لداخ میں ایل جی کی قیادت میں ان کے خلاف منفی مہم چلانے کا الزام

جموں و کشمیر2 days ago

جموں ایمس میں جدید سہولیات سے جموں و کشمیر میں خصوصی طبی خدمات کو فروغ ملے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان2 days ago

شاہین باغ میں ایک سال سے قید معصوم لڑکی آزاد، گرم لوہے اور چاقو سے تشدد، جسم پر زخموں کے نشانات

جموں و کشمیر2 days ago

باغی نیشنل کانفرنس ارکانِ اسمبلی کے ساتھ جمعہ کی میٹنگ میں عمر عبداللہ نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی

جموں و کشمیر2 days ago

ہندوستانی فضائیہ کے IL-76 طیارے کی لداخ کے نیوما ایئر فیلڈ پر عالمی ریکارڈ لینڈنگ، 13,629 فٹ کی بلندی پر اترا

دنیا2 days ago

ٹرمپ نے اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کیا

ہندوستان2 days ago

وزیراعظم مودی کی دیوالی پر مبارک باد ،خوشحال اور وکست بھارت کی تعمیر کے عزم پر زور

ہندوستان2 days ago

انتخابی کمیشن کی سازش کا ہرورز بڑا انکشاف : کانگریس

دنیا2 days ago

روس کا کیف پر میزائل حملہ، رہائشی عمارتوں کو نقصان، دو افراد زخمی

ہندوستان2 days ago

ڈاکٹر عمار رضوی کی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات

دنیا2 days ago

روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرانے کے لیے امریکہ کام کر رہا ہے: ٹرمپ

ہندوستان2 days ago

ای-20 بنا 420، حکومت عوام کی گاڑیوں سے پٹرول چوری کر رہی ہے: راہل

دنیا2 days ago

وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت کے باعث امریکہ کو 3 لاکھ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا: ٹرمپ

دنیا3 days ago

عوامی لیگ کو سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: بنگلہ دیشی وزیر داخلہ صلاح الدین احمد

دنیا3 days ago

ایران نے جوہری معاملے پر امریکہ کو قطر کے ذریعے تجاویز بھیج دیں

دنیا3 days ago

حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی کے لیے 51 ارب ڈالر کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ سعودی عرب نے مسترد کردی

دنیا3 days ago

ایران کو تباہ کرنے کے حق میں نہیں ٹرمپ، تہران اور واشنگٹن جوہری تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں

جموں و کشمیر3 days ago

امریکی سینیٹر کے انتخاب پر خوشی کے اظہار کے درمیان انجینئر رشید کی قید پر سیاسی رہنماؤں کی خاموشی: اے آئی پی

جموں و کشمیر3 days ago

بانڈی پورہ پولیس نے علیحدگی پسندوں سے منسلک ماڈیول کے معاملے میں مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان کی تعداد آٹھ ہوگئی

جموں و کشمیر3 days ago

”اسلحہ لائسنس اسکام”: آئی اے ایس افسران کی مفادِ عامہ کی عرضی میں مداخلت کی درخواست مسترد

دنیا3 days ago

امریکہ نے حملہ کیا تو اس کی تنصیبات بھی نہیں بچیں گی:ایران

دنیا3 days ago

اسرائیلی صدر ہرزوگ اتوار کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے امیدوار کا اعلان کریں گے

دنیا3 days ago

ایران نے آبنائے ہرمز کی پابندیوں سے ہندوستان، چین، قطر اور عراق کو استثنیٰ کیوں دیا

ہندوستان3 days ago

ووٹ چوری کا دفاع نہیں کر سکتے، اسی لیے مودی راہل کا چیلنج قبول نہیں کر رہے: کانگریس

جموں و کشمیر3 days ago

ڈل جھیل کا مشہور تیرتا ڈاک خانہ صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا

ہندوستان3 days ago

2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی منزل کا پہلا پڑاؤ اتراکھنڈ ہوگا: امت شاہ

جموں و کشمیر3 days ago

نیشنل کانفرنس کے ناراض اراکین اسمبلی نے فاروق اور عمر سے ملاقات کی

جموں و کشمیر3 days ago

کشمیر میں دہشت گردوں کی بھرتی کے نیٹ ورک کے خلاف 10 سے زیادہ مقامات پر چھاپے

ہندوستان3 days ago

وزیراعظم نے ملک کے عوام کو دھن تیرس کی مبارک باد دی

ہندوستان3 days ago

سرکاری اسکیموں کے فوائد کو ووٹر شناختی کارڈ سے جوڑنا جمہوریت اور غریبوں کے حقوق پر حملہ: راہل گاندھی

ہندوستان3 days ago

این بی سی سی کا دوسری سہ ماہی کا منافع 34 فیصد بڑھ کر 210 کروڑ روپے ہوا

دنیا3 days ago

ٹرمپ نے یورپ کو شامل کرتے ہوئے بڑے امن معاہدے کی تیاری کا اعلان کیا

دنیا3 days ago

پوتن نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری رضائی سے ملاقات کی

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان7 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

ہندوستان6 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر8 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں5 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین8 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

پاکستان6 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین5 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر3 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

تازہ ترین9 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

جموں و کشمیر7 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تجزیہ11 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین9 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

کھیل9 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین9 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

تازہ ترین9 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تازہ ترین9 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین9 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تازہ ترین12 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

ہندوستان9 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

دنیا9 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین9 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین10 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

تجزیہ12 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

دنیا9 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

جموں و کشمیر9 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

جموں و کشمیر9 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

تازہ ترین9 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر8 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر8 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین9 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین9 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending