Connect with us

ہندوستان

اتراکھنڈ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، 27 زخمی

Published

on

رشی کیش، اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری گڑھوال میں منگل کی علی الصبح ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے اس میں سوار 9 افراد ہلاک اور دیگر 27 زخمی ہوگئے۔

ہری دوار سے جوشی مٹھ جا رہی مسافروں سے بھری وشوناتھ سیوا کی بس گولر پل کے قریب بے قابو ہوکر تقریباً 120 فٹ نیچے گولر گاڈ ندی میں جاگری۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ بس کے ندی میں گرتے ہی مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثے میں اب تک 9 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 27 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

تمام زخمیوں کو بچا کر علاج کے لیے ایمس رشی کیش پہنچایا گیا ہے۔ مہلوکین میں بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی شامل ہیں۔ وہیں، 4 مہلوکین کی شناخت کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح تقریباً 4:50 بجے گولر چوکی کے ذریعے منی کی ریتی تھانے کو بس حادثے کی اطلاع ملی۔ بتایا گیا کہ ایک مسافر بس گولر پل سے نیچے ندی میں گر گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی منی کی ریتی اور نریندر نگر تھانوں کی پولیس، فائر بریگیڈ نریندر نگر، آفات سے نمٹنے والی ٹیم اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کے لیے روانہ ہوگئیں۔ حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جنگی پیمانے پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔ شیو پوری واقع آئی ٹی بی پی کیمپ سے جوانوں کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور بچاؤ مہم میں تعاون کیا۔

حادثے میں زخمی مسافروں کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے کے لیے 108 ایمبولینس سروس کے ساتھ مقامی اسپتالوں، نجی اسپتالوں اور ایل اینڈ ٹی اور نو یوگا کمپنی کی ایمبولینسوں کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ پولیس اور بچاؤ ٹیموں نے انتہائی مشکل حالات میں مہم چلاتے ہوئے 27 زخمیوں کو بحفاظت باہر نکالا اور انہیں ایمس رشی کیش روانہ کیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد محض ایک گھنٹے کے اندر زخمیوں کو بچا کر اسپتال پہنچانے کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ تاہم، اس زبردست حادثے میں 7 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 2 دیگر نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق بس وشوناتھ سیوا کی تھی۔ بس علی الصبح تقریباً 3:15 بجے ہریدوار سے 34 مسافروں کو لے کر جوشی مٹھ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ بس کو ڈرائیور راجندر سنگھ (48) ولد کندن سنگھ، ضلع رودرپریاگ چلا رہے تھے۔ صبح تقریباً 4:50 بجے گولر پل کے قریب بس اچانک پل سے تقریباً 120 فٹ نیچے گولر گاڈ ندی میں جاگری۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت کل 34 افراد سوار تھے۔ حادثے میں ڈرائیور راجندر سنگھ اور کنڈکٹر انوج بھنڈاری کی موت ہوگئی۔

پولیس کی جانب سے جاری مہلوکین کی فہرست کے مطابق اب تک 5 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔ ان میں وکی (37) ولد سیوارام، ساکن پاور ہاؤس، چندوسی، سنبھل (اتر پردیش)، پنو (55) ولد گھنگھرو، ساکن میکھنڈی، ٹہری گڑھوال، راج رائے ولد دوارکاناتھ رائے، ساکن مغربی وزیر، جلپائی گوڑی، مغربی بنگال، بس ڈرائیور راجندر سنگھ (48) ولد کندن سنگھ، ساکن کیوری پوکھری، رودرپریاگ اور کنڈکٹر انوج بھنڈاری (27) ولد اتر سنگھ، ساکن بڑھل، شیو پوری، منی کی ریتی، ٹہری گڑھوال شامل ہیں۔ باقی 4 مہلوکین کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں میں اتراکھنڈ کے مختلف اضلاع کے علاوہ جھارکھنڈ، بہار، آسام، دہلی، مغربی بنگال، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری 27 زخمیوں کی فہرست میں محمد وہاب انصاری، راہل کمار، ابھیشیک، پرتوش، ارجن سورن، بدھن مرمو، آئرا، نور جہاں، راج کمار، جتن، پنکج نیگی، سنتوش کمار، وریندر سنگھ، منا سنگھ، ساگر، خوشی بھٹ، نوین، پریش مراٹھی، آساپنتھ، پنکج کانڈپال، انجو، آریان گپتا، رمیش چند، درشن سنگھ اور راما پرساد گھوش سمیت دیگر زخمی مسافروں کے نام شامل ہیں۔ زخمیوں میں 3 سالہ بچی آئرا اور 64 سالہ آساپنتھ بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا ایمس رشی کیش میں علاج جاری ہے۔

حادثے کے بعد پولیس نے جائے حادثہ سے مسافروں کا سامان بحفاظت جمع کرکے گولر چوکی میں رکھوا دیا ہے، تاکہ متاثرین کے اہل خانہ کو ان کا سامان سونپا جاسکے۔ وہیں، حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان

اردو اکادمی کے ڈرامہ فیسٹول میں صوفیانہ کلام اور موسیقی کے امتزاج سے ”بلھے شاہ” کی فنکارانہ پیشکش

Published

on

نئی دہلی، اردو اکادمی، دہلی کے زیرِ اہتمام جاری 36ویں اردو ڈراما فیسٹول کے چوتھے دن معروف صوفی شاعر بلھے شاہ کی زندگی، فکر اور روحانی جدوجہد پر مبنی ڈراما ”بلھے شاہ” پیش کیا گیا۔ معروف ڈراما نگار پرتاپ سہگل کا تحریر کردہ یہ ڈراما بنیادی طور پر ہندی زبان میں تخلیق کیا گیا تھا، جسے فیسٹول میں اردو زبان میں پیش کیا گیا۔ اروند سنگھ چندرونشی کی ہدایت کاری میں اس ڈرامے کو سموکھا رنگ منڈل نے پیش کیا۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فرمان چودھری نے کی۔ انھوں نے اپنے ابتدائی خطاب میں اردو اکادمی، دہلی کی تعلیمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں پر مختصراً روشنی ڈالی۔ تقریباً دس مناظر پر مشتمل اس میوزیکل ڈرامے میں ایک مرکزی، دو معاون اور تقریباً بیس ضمنی کرداروں نے حصہ لیا۔

ڈرامے کی خاص بات یہ تھی کہ پوری کہانی ایک راوی کے ذریعے آگے بڑھائی گئی، جو مختلف مواقع پر بلھے شاہ کی زندگی کے اہم ادوار اور واقعات سے ناظرین کو روشناس کراتا رہا۔ ڈرامے کا آغاز ایک صوفیانہ نغمے سے ہوا، جس نے ابتدا ہی سے روحانی اور موسیقیت سے بھرپور فضا قائم کردی۔ ڈرامے میں بلھے شاہ کے روحانی سفر اور اپنے مرشد شاہ عنایت قادری سے ان کی غیر معمولی وابستگی کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ کہانی کے مطابق بلھے شاہ خدا کی تلاش میں شاہ عنایت کے پاس پہنچتے ہیں اور ان سے روحانی رہنمائی کی درخواست کرتے ہیں۔ شاہ عنایت انھیں اس راستے کی دشواریوں سے آگاہ کرتے ہوئے واپس لوٹ جانے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن بلھے شاہ اپنے عزم پر قائم رہتے ہیں۔ ان کے والد اور اہلِ خانہ بھی انھیں سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم وہ مرشد کی محبت اور خدا کی تلاش میں اس قدر سرشار ہوتے ہیں کہ کسی کی بات پر توجہ نہیں دیتے۔

کہانی میں ایک دلچسپ موڑ اس وقت آتا ہے جب کسی بات پر شاہ عنایت ان سے ناراض ہو جاتے ہیں۔ مرشد کو راضی کرنے کے لیے بلھے شاہ گوالیار کا سفر کرتے ہیں، جہاں وہ گلنار بیگم نامی طوائف کے کوٹھے پر پہنچ کر ان سے رقص سیکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔ گلنار بیگم انھیں رقص کی تربیت دیتی ہیں اور بلھے شاہ اپنے رقص اور صوفیانہ انداز کے ذریعے مرشد کو منانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اس واقعے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ گلنار بیگم بلھے شاہ کی فکر اور روحانی شخصیت سے متاثر ہوکر ان کی مرید بن جاتی ہیں اور اپنی سابقہ زندگی ترک کرکے ان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

مرشد کی رضا حاصل کرنے کے بعد بلھے شاہ عوام کے درمیان واپس آتے ہیں اور اپنے دوہوں، گیتوں اور شاعری کے ذریعے لوگوں کو برائیوں سے روکنے اور نیکی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ عشقِ حقیقی، انسان دوستی اور خدا کی بندگی کا پیغام عام کرتے ہیں۔ ان کے خیالات اور اندازِ اظہار سے اس وقت کے مذہبی پیشواؤں اور حکمران طبقے کو اختلاف ہوتا ہے۔ بالآخر انھیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے، جہاں مختلف الزامات عائد کرنے کے بعد انھیں شہر بدر کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

ڈرامے کی نمایاں خصوصیت یہ رہی کہ بلھے شاہ کی معروف صوفیانہ شاعری کو محض مکالموں تک محدود رکھنے کی بجائے مختلف کرداروں کے ذریعے مترنم اور تحت اللفظ انداز میں پیش کیا گیا۔ متعدد صوفیانہ نغمات اور گروپ صوفی رقص نے بھی ڈرامے کی پیشکش کو دلکش بنایا۔ بالخصوص گلنار بیگم کے کوٹھے کے مناظر میں وہاں کی فضا اور ماحول کو فنکارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔

موسیقی، رقص، مکالموں اور شاعری کے اس امتزاج نے ڈرامے کو ایک بھرپور میوزیکل پرفارمنس کی صورت عطا کی۔ بلھے شاہ کا مرکزی کردار نریندر کمار نے ادا کیا، جبکہ مرشد شاہ عنایت کے کردار میں کبیر خان اور گلنار بیگم کے کردار میں سمرن نے اپنی اداکاری سے نمایاں تاثر قائم کیا۔ بلھے شاہ کے والد اور مولوی کے دوہرے کردار رگھو ویر جی نے ادا کیے۔ دیگر فنکاروں کی اداکاری بھی قابلِ تعریف رہی۔ برجستہ مکالموں، اردو تلفظ کی ادائیگی، موسیقی اور کرداروں کی مناسبت سے اداکاری نے پیشکش کو مزید مؤثر بنایا، جسے ناظرین نے خوب پسند کیا۔ڈرامے میں بلھے شاہ کی صوفیانہ فکر، انسان دوستی اور ذات پات و مذہبی تنگ نظری کے خلاف ان کے پیغام کو بھی نمایاں کیا گیا۔ ان کی شاعری کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ انسان کی اصل پہچان اس کی ذات، مذہب یا سماجی مرتبہ نہیں، بلکہ محبت، اخلاص اور انسانیت ہے۔ یہی آفاقی پیغام بلھے شاہ کے کلام کو آج بھی مختلف مذاہب اور معاشرتی طبقات میں مقبول بنائے ہوئے ہے۔

ڈرامے کے اختتام پر دہلی اردو اکادمی کے سکریٹری اور محکمہ فن، ثقافت و السنہ، حکومتِ دہلی کے اسپیشل سکریٹری لیکھ راج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت فنون اور ثقافت کے مختلف شعبوں سے وابستہ نوجوان اور باصلاحیت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور اردو ڈراما فیسٹول بھی اسی کوشش کا ایک اہم حصہ ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں وزیر برائے فن، ثقافت و السنہ جناب کپل مشرا کے تعاون اور حوصلہ افزائی کا خصوصی ذکر کیا۔

انھوں نے اردو اکادمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں کی کامیابی میں اکادمی کی منظم کوششوں اور انتظامی اہتمام کا اہم کردار ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ دہلی حکومت اردو کے علاوہ ہندی، سندھی اور سنسکرت اکادمیوں کے ڈراما فیسٹول بھی ہر سال منعقد کرتی ہے۔

مسٹر لیکھ راج نے ڈرامے کے ہدایت کار اروند سنگھ چندرونشی کو پودا پیش کرکے ان کی فنی کاوشوں اور ہدایت کاری کو سراہا۔ اس موقع پر سامعین نے بھی فنکاروں اور ہدایت کار کی بھرپور پذیرائی کی۔ مجموعی طور پر ”بلھے شاہ” موسیقی، شاعری اور رقص سے آراستہ ایک خوب صورت صوفیانہ پیش کش رہی، جس نے ناظرین کو محظوظ کرنے کے ساتھ محبت، رواداری، انسان دوستی اور عشقِ حقیقی کے آفاقی پیغام سے بھی روشناس کرایا۔

یو این آئی۔ م س۔ م الف

Continue Reading

ہندوستان

کھرگے نے یوم شہادت پر ‘پنجاب کیسری’ لالہ لاجپت رائے کو خراج عقیدت پیش کیا

Published

on

نئی دہلی، کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے منگل کو عظیم مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی غیر معمولی جرأت، حب الوطنی اور برطانوی نوآبادیاتی جبر کے خلاف مزاحمت کو یاد کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں مسٹر کھرگے نے لالہ لاجپت رائے کے ان لازوال الفاظ کا حوالہ دیا، جو ہندوستان کی تحریک آزادی کے دوران مزاحمت کے طاقتور ترین اعلانات میں سے ایک بن گئے تھے: ”میرے جسم پر پڑنے والی ہر لاٹھی برطانوی سلطنت کے تابوت میں ایک کیل ثابت ہوگی۔”

‘پنجاب کیسری’ کے نام سے مشہور مجاہد آزادی کو یاد کرتے ہوئے مسٹر کھرگے نے کہا کہ لالہ لاجپت رائے نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی عظیم قربانی پیش کی اور ان کا ناقابل تسخیر حوصلہ اور ناانصافی کے خلاف غیر متزلزل موقف آنے والی نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا۔

مسٹر کھرگے نے کہا، ”عظیم مجاہد آزادی ‘پنجاب کیسری’ لالہ لاجپت رائے جی کو ان کے یوم شہادت پر دلی خراج عقیدت۔ ان کی ناقابل تسخیر جرأت، حب الوطنی اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔”

ہندوستان کی تحریک آزادی کی ممتاز ترین شخصیات میں شامل لالہ لاجپت رائے نے برطانوی حکومت کے خلاف عوامی رائے عامہ کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بال گنگا دھر تلک اور بپن چندر پال کے ساتھ مل کر انہوں نے مشہور ‘لال-بال-پال’ سہ رکنی اتحاد تشکیل دیا، جس نے جارحانہ قوم پرستی کی وکالت کی اور سودیشی تحریک کو رفتار دینے میں مدد کی۔

برطانوی نوآبادیاتی اقتدار کے ساتھ ان کی ٹکراؤ کی ایک فیصلہ کن مثال اکتوبر 1928 میں سامنے آئی، جب انہوں نے سائمن کمیشن کے خلاف لاہور میں ایک بڑے احتجاج کی قیادت کی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اس کمیشن میں ایک بھی ہندوستانی رکن شامل نہیں تھا۔ اسے ملک کی سیاسی امنگوں کی توہین سمجھا گیا اور اس کے خلاف ‘سائمن واپس جاؤ’ کے نعرے کے ساتھ پورے ہندوستان میں مظاہرے شروع ہوئے۔

30 اکتوبر 1928 کو لالہ لاجپت رائے لاہور میں احتجاج کی قیادت کرنے والوں میں شامل تھے، جب پولیس نے مظاہرین پر بے رحمانہ لاٹھی چارج کیا۔ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہوئے، لیکن نوآبادیاتی جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ان پر پڑنے والی ہر لاٹھی برطانوی سلطنت کے تابوت میں ایک کیل ثابت ہوگی۔

ان کا یہ مزاحمتی بیان ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے درج ہو گیا۔ لالہ لاجپت رائے نے 17 نومبر 1928 کو 63 سال کی عمر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ ان کی موت سے پورے ملک میں صدمے کی لہر دوڑ گئی اور برطانوی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر غم و غصہ پیدا ہوا۔

سیاسی رہنما اور قوم پرست ہونے کے علاوہ لالہ لاجپت رائے نے تعلیم، صحافت اور سماجی اصلاح کے شعبوں میں بھی اہم خدمات انجام دیں۔ نوآبادیاتی اقتدار کے خلاف عوام کو متحد کرنے اور قومی بیداری کے لیے ان کی کوششوں نے ابھرتے ہوئے ہندوستان کے سیاسی شعور کو تشکیل دینے میں مدد کی۔

ان کی موت کے تقریباً ایک صدی بعد بھی ان کی قربانی اس جرأت اور عزم کی ایک طاقتور یاد دہانی ہے، جس کے ساتھ ہندوستان کے مجاہدین آزادی نے نوآبادیاتی ناانصافی کا مقابلہ کیا۔ یوم شہادت پر مسٹر کھرگے کا خراج عقیدت ایسے رہنما کی میراث کی دائمی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جس کی مزاحمت ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی علامت بن گئی۔

یواین آئی۔ ایف اے

Continue Reading

ہندوستان

نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ 2027-28 سے قبل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ساتھ تیسری پری بجٹ مشاورت کی

Published

on

نئی دہلی، خزانہ و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز مرکزی بجٹ 2027-28 کی تیاریوں کے سلسلے میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ماہرین اور نمائندوں کے ساتھ پری بجٹ مشاورت کے تیسرے دور کی صدارت کی۔

نئی دہلی میں منعقد ہوئی اس میٹنگ کا مقصد صنعتی ماہرین اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کے رہنماؤں سے تجاویز اور سفارشات حاصل کرنا تھا تاکہ آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی پالیسی ترجیحات اور بجٹ تجاویز کو مرتب کرنے میں مدد مل سکے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اس مشاورتی اجلاس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جن میں محکمہ اقتصادی امور، محکمہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت کان کنی اور وزارت کارپوریٹ امور کے سکریٹریز شامل تھے۔ حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ مشاورت حکومت کی پری بجٹ مشق کا حصہ ہے، جو معیشت کے مختلف شعبوں سے وابستہ شراکت داروں کو سالانہ بجٹ کی تیاری سے قبل اپنی توقعات، پالیسی تجاویز اور سفارشات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
گھریلو صنعتی صلاحیت کو مضبوط بنانے، مسابقت کو بہتر کرنے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اختراعات کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق مباحثوں میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کو نمایاں اہمیت دیے جانے کی توقع ہے۔ صنعتی نمائندوں کی تجاویز ہندوستان کے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کو مستحکم کرنے اور عالمی سپلائی چینز میں اس کے انضمام کو بڑھانے کے حکومت کے وسیع تر مقصد کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

تیسری مشاورت مرکزی بجٹ 2027-28 سے قبل مختلف شعبوں کے شراکت داروں کے ساتھ وزیر خزانہ کے جاری رابطوں کا تسلسل ہے۔ توقع ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے لیے اپنی مالیاتی اور اقتصادی ترجیحات طے کرتے وقت ان مباحثوں سے سامنے آنے والی تجاویز پر غور کرے گی۔

یو این آئی۔ م ع

Continue Reading
Advertisement
دنیا2 hours ago

ٹرمپ نے آسیان اتحادیوں کو امریکہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

دنیا2 hours ago

ٹرمپ اور انوتین نے امریکہ۔تھائی لینڈ باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات مکمل ہونے کا اعلان کیا

جموں و کشمیر3 hours ago

جموں: جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے کے معاملے میں کرائم برانچ نے فردِ جرم داخل کی

جموں و کشمیر4 hours ago

کلگام میں انسداد دہشت گردی مہم جاری، سکیورٹی فورسز کو لشکر کے مطلوب کمانڈر کی تلاش

جموں و کشمیر4 hours ago

کلگام میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے درمیان شہریوں کو درپیش مشکلات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار تشویش

جموں و کشمیر4 hours ago

جموں و کشمیر: چوکس رہیں، امن برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہیں: ایس ایس پی رام بن

جموں و کشمیر4 hours ago

لداخ میں معدومی کے خطرے سے دوچار کالی گردن والے سارس کی تعداد بڑھ کر 108 ہو گئی

جموں و کشمیر4 hours ago

باندی پورہ کے 30 طلباء کے لیے فوج کا قومی یکجہتی دورہ اختتام پذیر

جموں و کشمیر4 hours ago

ایم ایم یو اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ، اخلاقی زوال اور اجتماعی ذمہ داری پر جمعہ کا مشترکہ خطبہ دے گا

جموں و کشمیر4 hours ago

ہم یہ بہانہ ہرگز قبول نہیں کریں گے کہ یہاں تربیت یافتہ مقامی نوجوان دستیاب نہیں: وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

دنیا5 hours ago

‘ڈرٹی بم’ حملے کی رپورٹ پر ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، الزامات کو مسترد کیا

دنیا5 hours ago

دنیا بھر میں مودی کا ہر شخص احترام کرتا ہے: ٹرمپ

ہندوستان8 hours ago

اردو اکادمی کے ڈرامہ فیسٹول میں صوفیانہ کلام اور موسیقی کے امتزاج سے ”بلھے شاہ” کی فنکارانہ پیشکش

ہندوستان8 hours ago

کھرگے نے یوم شہادت پر ‘پنجاب کیسری’ لالہ لاجپت رائے کو خراج عقیدت پیش کیا

ہندوستان8 hours ago

نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ 2027-28 سے قبل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ساتھ تیسری پری بجٹ مشاورت کی

ہندوستان8 hours ago

ہندوستان اور آسیان کا مستقبل مسابقت سے نہیں، تعاون سے طے ہونا چاہیے: مودی

ہندوستان8 hours ago

ملک کی باغبانی میں بہار، پھلوں، سبزیوں سے لے کر پھولوں تک ہر شعبے میں زبردست اضافہ: شیوراج سنگھ چوہان

ہندوستان8 hours ago

اتراکھنڈ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، 27 زخمی

جموں و کشمیر8 hours ago

کلگام میں انسداد دہشت گردی مہم جاری، سکیورٹی فورسز کو لشکر کے مطلوب کمانڈر کی تلاش

دنیا9 hours ago

ٹرمپ ایران جنگ کو نہ ختم ہونے والا تنازع نہیں بننے دیں گے: امریکی نائب صدر

جموں و کشمیر9 hours ago

سری نگر میں موسم کی پہلی سرد رات، درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ

دنیا11 hours ago

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا

ہندوستان12 hours ago

راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر نیویارک اور شکاگو میں طلبہ سے بات چیت کریں گے

ہندوستان1 day ago

ویشنو اور اوستھی نے کانپور-دہلی (آنند وہار) ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی

دنیا1 day ago

آبنائے ہرمز کے مشرق میں بارودی سرنگ سے ٹکرایا تیل ٹینکر: ایرانی بحریہ

دنیا1 day ago

یمنی فوج تعز میں فوجیوں کی دوبارہ تعینات کر رہی ہے

دنیا1 day ago

امریکی انٹیلی جنس کے جائزے کے مطابق ایران کے پاس اب بھی 1,500 سے 2,500 بیلسٹک میزائلیں

جموں و کشمیر1 day ago

لداخ کے چیف سکریٹری نے پنچایت، میونسپل اور ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

ہندوستان1 day ago

آسیان- ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مودی منیلا پہنچے

ہندوستان1 day ago

دسمبر کے پہلے ہفتے سے اتر پردیش میں انتخابی مہم تیز کرے گی کانگریس، راہل اور پرینکا گاندھی بھی سنبھالیں گے محاذ

تجزیہ1 day ago

ایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی

ہندوستان1 day ago

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتایا، ووٹر لسٹ میں نام بحال کرانے کے لیے فارم چھ بھرنے والوں کے خلاف مقدمہ نہیں چلے گا

دنیا1 day ago

ہندستان، امریکہ سمیت 10 ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے

دنیا1 day ago

ٹرمپ ایشیا روانہ ہوں گے، شی-پوتن کے ساتھ میٹنگ پر رہے گی دنیا کی نظر

جموں و کشمیر1 day ago

جموں و کشمیر: ایل او سی کے قریب مشتبہ افراد کی نقل و حرکت، فوج نے فائرنگ کی

جموں و کشمیر1 day ago

کولگام میں تصادم کے دوران مشتبہ دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

جموں و کشمیر3 days ago

عمر عبداللہ کی فارغ التحصیل طلبہ سے صنعت کار، اختراع کار اور روزگار پیدا کرنے والے بننے کی اپیل

جموں و کشمیر3 days ago

دفعہ 370 تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، نیشنل کانفرنس اچھی حکمرانی پر توجہ دے: جموں و کشمیر بی جے پی صدر

جموں و کشمیر3 days ago

کشمیر میں سی آر پی ایف پر حملہ ‘دھوکہ دینے والے امن’ کا ثبوت ہے: طارق قرہ

جموں و کشمیر3 days ago

سری نگر ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی سے نمٹنے کے لیے فرضی مشق کا انعقاد

دنیا3 days ago

نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان پر بات چیت

دنیا3 days ago

وائٹ ہاؤس نے یوکرین کے معاملے پر سفارتی کوششوں کے لیے خصوصی ایلچیوں وٹکوف اور کشنر کی ستائش کی

دنیا3 days ago

ٹرمپ، شی اور پوتن اگلے ہفتے سربراہی اجلاس میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے

دنیا3 days ago

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا امریکی ترجیح ہے، روبیو کا بیان

ہندوستان3 days ago

آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان صدر بازار میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کی پہل

ہندوستان3 days ago

ڈیرک اوبرائن نے پارلیمنٹ میں نہرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں مودی کابینہ کے وزراء کی عدم موجودگی پر سوال اٹھائے

ہندوستان3 days ago

پیوش گوئل 15 سے 16 نومبر تک مصر کے دورے پر

دنیا3 days ago

بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدے توڑنے اور سیاسی مفادات کو اسرائیل پر ترجیح دینے کا الزام

دنیا3 days ago

ایران جنگ کو انتخابی شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے پر ریپبلکن سینیٹر کی جے ڈی وینس پر تنقید

جموں و کشمیر3 days ago

بڈگام ریلوے اسٹیشن پر 1600 کلو مشتبہ سڑا ہوا گوشت ضبط، مقدمہ درج

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان7 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

ہندوستان7 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر9 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں5 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

پاکستان6 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین9 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین5 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر3 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

جموں و کشمیر8 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تجزیہ11 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین9 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین10 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

کھیل10 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین9 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین9 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین10 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین10 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تازہ ترین1 year ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

ہندوستان10 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین11 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

دنیا10 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین9 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

دنیا9 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تجزیہ12 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

جموں و کشمیر9 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر10 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

تازہ ترین10 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر8 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر9 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین9 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین10 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending