جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے جموں کے نہرو مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا
جموں، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یہاں بکرم چوک کے قریب واقع نہرو مارکیٹ، جسے عام طور پر ویئر ہاؤس کے نام سے جانا جاتا ہے، میں زبردست آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اس سے متاثرہ تمام لوگوں کے تئیں دلی ہمدردی ظاہر کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ایک سرکاری بیان میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو فوری راحت فراہم کرے اور ہر ممکن مدد پہنچائے۔
انہوں نے انتظامیہ کو نقصان کا مکمل جائزہ لینے اور متاثرہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ شام بکرم چوک کے قریب واقع ویئر ہاؤس میں زبردست آگ لگ گئی تھی، جو آس پاس کی کئی عمارتوں اور تجارتی اداروں تک پھیل گئی تھی۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جے کے ایس اے نے جموں و کشمیر بینک میں بھرتی کے لیے عمر کی حد 40 سال کرنے کی خاطر لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کی
سری نگر، جموں و کشمیر بینک کی جانب سے پروبیشنری افسر (پی او) اور بینکنگ ایسوسی ایٹ کی 1,356 آسامیوں پر بھرتی کے اعلان کے چند دن بعد پیر کو جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ذاتی طور پر مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ تنظیم نے ان سے درخواست کی کہ امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 سال سے بڑھا کر 40 سال کردی جائے۔
جے کے ایس اے کے قومی ترجمان زبیر ریشی نے لیفٹیننٹ گورنر کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 سال مقرر کرنا ان ہزاروں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، جنہوں نے بھرتی کی تیاری میں کئی سال گزار دیے، لیکن تقریباً 6 سال کے طویل وقفے کے بعد بھرتی کا اشتہار جاری ہونے کی وجہ سے وہ عمر کی مقررہ حد سے باہر ہوگئے ہیں۔ تنظیم نے نئی بھرتی کے اعلان کا خیرمقدم کیا، لیکن عمر کی حد 30 سال مقرر کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھائے۔ اس کا کہنا ہے کہ بھرتی میں تاخیر اور انتظامی سستی کا خمیازہ امیدواروں کو نہیں بھگتنا چاہیے، کیونکہ یہ معاملات ان کے اختیار سے باہر ہیں۔
بینک نے پروبیشنری افسر کی 323 اور بینکنگ ایسوسی ایٹ کی 1,033 آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا ہے، جن کے لیے صرف جموں و کشمیر کے باشندے ہی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس بھرتی کے لیے یکم جنوری 2026 کو امیدواروں کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ متعلقہ ضابطوں کے مطابق مختلف زمروں کے امیدواروں کو عمر کی حد میں چھوٹ دینے کا بھی انتظام ہے۔
اہلیت کے معیار میں تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے جے کے ایس اے نے کہا کہ جموں و کشمیر بینک کی گزشتہ بھرتی کے دوران پروبیشنری افسر کی آسامیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 32 سال تھی، جبکہ تقریباً 6 سال کے وقفے کے بعد جاری ہونے والے تازہ اشتہار میں اسے کم کرکے 30 سال کردیا گیا ہے۔
تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ بینک عام زمرے کے امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد بڑھا کر 40 سال کرے۔ اس سلسلے میں اس نے جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے عام طور پر اختیار کیے جانے والے عمر کے معیار کا حوالہ دیا۔ تنظیم نے کہا کہ اگر اس تجویز پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے تو بینک کو کم از کم پروبیشنری افسر کے امیدواروں کے لیے عمر کی سابقہ حد 32 سال بحال کرنی چاہیے اور بھرتی میں طویل وقفے کی تلافی کے لیے اضافی چھوٹ دینی چاہیے۔
جے کے ایس اے نے بینکنگ ایسوسی ایٹ کے امیدواروں کے لیے بھی اسی طرح کی رعایت دینے کا مطالبہ کیا۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ جن امیدواروں کی عمر بھرتی کے مواقع نہ ملنے کے طویل عرصے کے دوران مقررہ حد سے زیادہ ہوگئی ہے، انہیں مقابلے میں شامل ہونے کے موقع سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔
خط میں موجودہ ریزرویشن نظام کے تحت آسامیوں کی تقسیم کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اشتہار میں دی گئی 1,356 آسامیوں میں سے صرف 542 آسامیاں عام زمرے کے لیے ہیں، جبکہ باقی آسامیاں محفوظ زمروں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ ریزرویشن کے آئینی نظام کو تسلیم کرتے ہوئے تنظیم نے حکام سے اپیل کی کہ آسامیوں کی تقسیم کا جائزہ لیا جائے، تاکہ یکساں مواقع، شفافیت اور روزگار تک بامعنی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب جموں و کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے محدود مواقع پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ تقریباً 6 سال بعد ہونے والی اس بھرتی کے عمل سے امیدواروں کو راحت ملنی چاہیے، نہ کہ ان کے لیے مزید رکاوٹیں کھڑی کی جانی چاہئیں۔ جے کے ایس اے نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر بینک انتظامیہ سے بات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بھرتی کا عمل آگے بڑھنے سے پہلے عمر کی حد میں مناسب چھوٹ دینے پر غور کیا جائے۔
لیفٹیننٹ گورنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے، ”وقت پر کیا گیا ایک مثبت فیصلہ ہزاروں امیدواروں کو بڑی راحت فراہم کرے گا اور جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی امیدوں، عزت اور مستقبل کے تئیں انتظامیہ کے عزم کو ایک بار پھر مضبوط کرے گا۔”
پلوامہ سے پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پرہ نے بھی عمر کی مقررہ حد پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیت کی عمر 20 سے 30 سال تک محدود کرنا ان ہزاروں امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہے، جن کی عمر اب اس حد سے تجاوز کرچکی ہے اور جو کئی سال سے درخواست دینے کے موقع کا صبر کے ساتھ انتظار کر رہے تھے۔
یو این آئی۔ایم جے
جموں و کشمیر
ڈاکٹر جتیندر نے جموں کی نہرو مارکیٹ میں زبردست آتشزدگی پر صدمے کا اظہار کیا
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں کی نہرو مارکیٹ میں لگی زبردست آگ پر صدمے کا اظہار کیا۔ دیوالی کی رات پٹاخے پھوڑے جانے کے دوران پیش آنے والے اس واقعے میں کم از کم 8 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ”گزشتہ رات جموں شہر کے ویئر ہاؤس علاقے میں لگی زبردست آگ سے میں گہرے صدمے میں ہوں۔ اس واقعے سے تاجروں اور کاروباری طبقے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔”
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا، ”یہ الزامات سن کر بھی تشویش ہوئی ہے کہ فائر بریگیڈ کی خدمات نے بروقت کارروائی نہیں کی۔”
انہوں نے مزید لکھا، ”متاثرہ کاروباری طبقے کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے میں حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مناسب کارروائی کریں اور اس صورت حال سے نمٹنے کو ترجیح دیں۔”
تاہم، اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
نہرو مارکیٹ جموں کی مشہور تھوک منڈیوں میں سے ایک ہے، جہاں اناج، ضروری اشیا اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزوں کا کاروبار ہوتا ہے۔
نہرو مارکیٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر دیپک گپتا نے مبینہ طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمہ کو تاخیر سے کارروائی کرنے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا، جس کی وجہ سے آگ سے زیادہ نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا، ”اگر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمہ نے بروقت پہنچ کر فوری کارروائی کی ہوتی تو آگ کو دوسری دکانوں تک پھیلنے سے روکا جا سکتا تھا۔”
اس سے پہلے 25 اکتوبر کو جموں توی ریلوے اسٹیشن کے باہر واقع شیو مارکیٹ کی تقریباً 30 دکانیں بھی زبردست آگ کی لپیٹ میں آگئی تھیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: جموں پولیس نے پستول اور میگزین کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا
جموں، جموں پولیس نے شہر کے مضافاتی علاقے بشناہ میں ایک شخص کو پستول اور میگزین کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت جموں کے میران صاحب علاقے کے لنگوٹیا کے رہنے والے آصف علی چودھری کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے ایک پستول، اس کی میگزین اور 2 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاکہ اسلحے کے ذرائع، اسے رکھنے کے مقصد اور کسی ممکنہ مجرمانہ تعلق کا پتہ لگایا جا سکے۔
جموں پولیس نے امن و سلامتی برقرار رکھنے اور غیر قانونی طور پر اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
دنیا6 days agoامریکہ کی جانب سے کسی نئی جارحیت کی صورت میں جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی :ایرانی فوج
-
ہندوستان1 week agoجے رام رمیش نے پی ایم 2.5 کو صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا، فضائی آلودگی کے معیارات میں فوری ترمیم کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoاسرائیلی فوج نے مذاکرات جاری ہونے کے وقت جنوبی لبنان میں مکانات کو مسمار کیا اور قصبوں پر بمباری کی
-
دنیا7 days agoاسرائیلی حکام کا انتخابی نتائج برقرار رکھنے کا اعلان، نیتن یاہو نے انتخابات کو ‘چوری’ قرار دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoتاریگامی کا سی آئی ڈی تصدیقی عمل پر نظرثانی کا مطالبہ
-
ہندوستان1 week agoسونیا گاندھی نے لالو پرساد یادو سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی
-
دنیا6 days agoایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ جاری تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا حکم دیا
-
ہندوستان6 days agoڈوبھال کی ویتنامی رہنماؤں سے سلامتی اور خفیہ معلومات کے تبادلے میں تعاون پر بات چیت
-
ہندوستان1 week agoتیرہ کروڑ ووٹوں کی چوری کا اپوزیشن کا دعویٰ بے بنیاد، ایس آئی آر پر راہل گاندھی غلط فہمی پھیلا رہے ہیں: سمبت پاترا
-
دنیا7 days agoامریکہ اور اسرائیل نے دوبارہ ایران پر بمباری کی تو تہران کا ردعمل کیا ہوگا
-
جموں و کشمیر6 days agoمیر واعظ کی مسلسل خانہ نظربندی کے باعث ایم ایم یو نے بانڈی پورہ میں علماء کی پہلی ضلعی سطح کی میٹنگ ملتوی کردی
-
دنیا6 days agoوسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی آخری انتخابی مہم، مہنگائی کے بجائے واشنگٹن کے تزئین و آرائش کے منصوبوں پر توجہ
