جموں و کشمیر
ڈل جھیل کا مشہور تیرتا ڈاک خانہ صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا
سرینگر، سرینگر کی مشہور ڈل جھیل پر واقع تیرتا ڈاک خانہ اب روزانہ 12 گھنٹے کھلا رہے گا۔ محکمہ ڈاک نے اس کے اوقاتِ کار میں توسیع کرتے ہوئے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ڈاک خانہ نہرو پارک کے قریب ایک ہاؤس بوٹ میں قائم ہے۔
یہ فیصلہ لال چوک ہیڈ پوسٹ آفس کے اوقاتِ کار میں حال ہی میں کی گئی توسیع کے بعد عوام کی جانب سے ملنے والے حوصلہ افزا ردعمل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ لال چوک ہیڈ پوسٹ آفس بھی اب صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلا رہتا ہے۔
انڈیا پوسٹ کے زیر انتظام تیرتا ڈاک خانہ مقامی باشندوں اور سیاحوں کو معمول کی ڈاک خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیاحوں کو ڈل جھیل پر ایک ہاؤس بوٹ سے ڈاک خانے کی سہولت حاصل کرنے کا منفرد تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔
جموں، کشمیر اور لداخ کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل ساگر ہنومان سنگھ (آئی پی او ایس) نے ڈائریکٹر پوسٹل سروسز پرتیک اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ آفسز، سرینگر پوسٹل ڈویژن، آدم محی الدین کے ہمراہ تیرتے ڈاک خانے کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران افسران نے صارفین اور سیاحوں سے بات چیت کرکے ان کی ضروریات کا جائزہ لیا۔ نہرو پارک میں سیاحوں اور دیگر افراد کی بڑی تعداد میں آمد اور دفتری اوقات کے بعد بھی ڈاک خدمات کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ نے ڈاک خانے کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
ساگر ہنومان سنگھ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سیاحوں، مقامی باشندوں اور دیگر زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔
ڈائریکٹر پوسٹل سروسز پرتیک نے کہا کہ تیرتا ڈاک خانہ نہ صرف ایک اہم ڈاک سہولت ہے بلکہ سیاحوں کے لیے ایک بڑی کشش بھی رکھتا ہے۔
آدم محی الدین نے کہا کہ لال چوک ہیڈ پوسٹ آفس کے اوقات میں توسیع کے بعد ملنے والے حوصلہ افزا ردعمل نے محکمہ کو ڈاک خدمات تک عوام کی رسائی مزید بہتر بنانے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خطے کے مزید ڈاک خانوں کے اوقاتِ کار میں توسیع کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
نیشنل کانفرنس کے ناراض اراکین اسمبلی نے فاروق اور عمر سے ملاقات کی
سرینگر، نیشنل کانفرنس (این سی) کے کئی اراکین اسمبلی پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی ناراضگی کے درمیان جمعہ کو یہاں واقع وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی صدر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کے لیے پہنچے۔
ملاقات جلد شروع ہونے والی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں داخل ہونے سے پہلے زیادہ تر اراکین اسمبلی نے ملاقات کے ایجنڈے اور ان معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جنہیں وہ قیادت کے سامنے اٹھانا چاہتے ہیں۔ تاہم، گریز سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی نذیر احمد خان نے کہا کہ فاروق عبداللہ ان کے رہنما ہیں اور وہ ان کے سامنے اپنی تشویشات رکھیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، نیشنل کانفرنس کے صدر اور وزیر اعلیٰ سے توقع ہے کہ وہ ناراض اراکین اسمبلی کی شکایات اور مطالبات سنیں گے اور ان کے مسائل کا حل تلاش کرنے پر غور کریں گے۔
یہ ملاقات حال ہی میں ہونے والی کابینہ میں توسیع کے بعد حکمراں جماعت میں کھلی بغاوت جیسی صورت حال پیدا ہونے کے بعد ہو رہی ہے۔ کابینہ میں توسیع کے بعد پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی میں جانب داری کے الزامات اور ناراضگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات سے نیشنل کانفرنس کی قیادت پر پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی ناراضگی کو قابو میں رکھنے اور ناراض اراکین اسمبلی کے خدشات دور کرنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
کشمیر میں دہشت گردوں کی بھرتی کے نیٹ ورک کے خلاف 10 سے زیادہ مقامات پر چھاپے
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) شاخ نے جمعہ کے روز وادی میں 10 سے زیادہ مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ یہ کارروائی سال 2023 کے ایک معاملے کے سلسلے میں کی گئی ہے، جس میں ایک مبینہ دہشت گرد بھرتی نیٹ ورک پر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرنے اور ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں میں بھرتی کرنے کا الزام ہے۔
حکام نے آج یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور سوپور میں تلاشی لی گئی۔ اس سلسلے میں سری نگر کے سی آئی کے پولیس تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ تلاشی مہم کا مقصد ضروری ثبوت جمع کرنا، غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانا اور موبائل فون سمیت مواصلاتی آلات کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔
انہوں نے کہا، ”اس کا مقصد مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مدد دینے والے دہشت گرد ساتھیوں اور دہشت گردوں کے معاونین (اوور گراؤنڈ ورکرز) کی شناخت کرکے دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کرنا ہے۔”
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
تعلیمی ادارے طلبہ کی کردار سازی اور تعلیمی معیار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ
جموں، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو کہا کہ تعلیمی ادارے طلبہ کی کردار سازی، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، یکساں مواقع فراہم کرنے اور ان میں اخلاقی اقدار پیدا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ یہاں کنونشن سینٹر میں ڈائیوسیس آف جموں۔سرینگر ایجوکیشن سوسائٹی (ڈی جے ای ایس ایس) کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ ایوارڈ تقریب ‘آنر اینڈ ایکسیلنس 2026’ سے خطاب کر رہے تھے۔
اس تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا، خدمات کے لیے عملے کے ارکان کو اعزاز سے نوازا گیا اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سابق طلبہ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے جموں، کشمیر اور لداخ میں 24 اسکولوں کے نیٹ ورک کے ذریعے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ڈی جے ای ایس ایس کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے ہنرمند، ذمہ دار اور اعلیٰ اقدار کے حامل شہریوں کی تربیت میں سوسائٹی کے کردار کی بھی ستائش کی۔
تعلیم کے وسیع تر مقصد پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو محض نصابی علم فراہم کرنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ انہیں ایک جامع، ہمدرد اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر بی جے پی کی نیشنل کانفرنس میں پھوٹ کی پیش گوئی، کابینہ میں جموں کو نظرانداز کرنے پر عمر عبداللہ پر تنقید
-
ہندوستان6 days agoمودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا
-
دنیا1 week agoروس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی بات چیت چار نومبر کے بعد پھر شروع ہوگی: اوشاکوف
-
دنیا6 days agoاسرائیلی فوج نے مذاکرات جاری ہونے کے وقت جنوبی لبنان میں مکانات کو مسمار کیا اور قصبوں پر بمباری کی
-
دنیا1 week agoاسرائیلی پارلیمنٹ معلق، نیتن یاہو کمزور، نئی حکومت کی تشکیل میں عرب جماعتوں کا کردار فیصلہ کن
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں آتشزدگی: بی جے پی صدر کا متاثرین کو معاوضہ دلانے کا یقین
-
دنیا4 days agoاسرائیلی حکام کا انتخابی نتائج برقرار رکھنے کا اعلان، نیتن یاہو نے انتخابات کو ‘چوری’ قرار دیا
-
ہندوستان1 week agoدہشت گردی سے نمٹنے کا تجربہ آسیان ممالک کے ساتھ مشترک کرے گا ہندوستان: راجناتھ
-
دنیا1 week agoپوتن نے مصر کے صدر السیسی سے ملاقات کی
-
ہندوستان6 days agoملک کے کئی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
-
دنیا1 week agoاسپین میں تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم 46 افراد ہلاک
-
ہندوستان1 week agoچھتیس گڑھ میں سمندری طوفان ‘ارنَب’ پڑا کمزور ، بارش میں کمی کے آثار
