Connect with us

جموں و کشمیر

جموں و کشمیر: وار واؤنڈڈ فاؤنڈیشن معذور فوجیوں کو خود کفیل بنانے اور معذوری کو طاقت میں تبدیل کرنے کے لیے سرگرم

Published

on

جموں، وار واؤنڈڈ فاؤنڈیشن (ڈبلیو ڈبلیو ایف) جنگ کے دوران معذور ہونے والے فوجیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے مسلسل سرگرم ہے۔ فاؤنڈیشن انہیں نقل و حرکت کے لیے ضروری آلات فراہم کرنے، خود انحصاری کو فروغ دینے اور روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔

فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے اس کے ڈائریکٹر نارتھ زون، بریگیڈیئر ہرچرن سنگھ (ریٹائرڈ) نے ایک سرکاری بیان میں بتایا کہ شمالی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں معذور فوجیوں کو اب تک 100 خصوصی طور پر تبدیل شدہ اسکوٹر اور 12 آٹو رکشے فراہم کیے جاچکے ہیں۔ ان اقدامات سے فوجیوں کو نقل و حرکت میں آسانی، خود مختاری اور سماج میں دوبارہ گھلنے ملنے کے مواقع حاصل ہورہے ہیں۔

میران صاحب میں منعقدہ سابق فوجیوں کی ریلی کے دوران فاؤنڈیشن نے جنگ میں معذور ہونے والے فوجیوں کو ایک خصوصی اسکوٹر اور ایک بیٹری سے چلنے والی وہیل چیئر بھی فراہم کی۔ اس اقدام کے ذریعے ان کے وقار، آرام اور خود مختار زندگی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فاؤنڈیشن نے ایک اور اہم اقدام کے تحت ایک معذور فوجی کو پولٹری فارم قائم کرنے کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی ہے، تاکہ وہ خود روزگار حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل بن سکے۔

بیان کے مطابق، فاؤنڈیشن صرف نقل و حرکت کے آلات اور مالی امداد کی فراہمی تک محدود نہیں ہے بلکہ معذور فوجیوں کی نفسیاتی مدد، حوصلہ افزائی اور خود اعتمادی کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اس کا مقصد انہیں مشکلات پر قابو پانے، دوبارہ اعتماد حاصل کرنے اور دوسروں پر غیر ضروری انحصار کے بغیر ایک فعال اور بامقصد زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔

فاؤنڈیشن نے کہا کہ اپنی مسلسل فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے وہ ملک کے بہادر فوجیوں کے ساتھ خدمت اور یکجہتی کے جذبے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کا مقصد مشکلات کو مواقع میں تبدیل کرنا اور اپنے رہنما اصول ”معذوری کو صلاحیت میں تبدیل کرنا” کو عملی شکل دینا ہے۔

یواین آئی۔ ظ ا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر

شہری آزادیوں کی بحالی ضروری، تشدد میں کمی کو پائیدار امن اور انصاف میں تبدیل کیا جائے: میرواعظ

Published

on

سرینگر، حریت کانفرنس کے چیئرمین اور کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے شہری آزادیوں کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں تشدد کے واقعات میں کمی خوش آئند ہے، لیکن پائیدار امن کے قیام کے لیے انصاف، مفاہمت اور عوام کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔

جمعہ کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے جموں و کشمیر سے متعلق انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد میں کمی کا مطلب یہ نہیں کہ بنیادی سیاسی شکایات دور ہوگئی ہیں یا عوام کا اعتماد بحال ہوگیا ہے۔

میرواعظ نے کہا کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران انتہاپسندی، سڑکوں پر احتجاج اور تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے، جو یقیناً قابل خیرمقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام سے زیادہ امن کی اہمیت کو کوئی نہیں سمجھ سکتا، کیونکہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بے پناہ مصائب برداشت کرتے آرہے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں ایک اہم نکتے کی نشاندہی کی گئی ہے کہ تشدد میں کمی سے بنیادی سیاسی مسائل حل نہیں ہوجاتے اور نہ ہی اس سے عوام کا اعتماد خودبخود بحال ہوتا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرے اور سلامتی کے انتظامات ضروری ہیں، لیکن صرف حفاظتی اقدامات ایسے مسئلے کا مستقل حل فراہم نہیں کرسکتے جس کے سیاسی اور انسانی پہلو بھی گہرے ہوں۔

میرواعظ نے کہا کہ کشمیر اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ فوجی موجودگی والے علاقوں میں شامل ہے۔

انہوں نے رپورٹ کے انکشافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2019 کے بعد گرفتاریوں اور حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد تشویش ناک ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2023 کے درمیان جموں و کشمیر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت 3,662 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اس مدت میں صرف 23 افراد کو سزا سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار طویل مدت تک حراست میں رکھنے، قانونی کارروائی کے تقاضوں اور سخت قوانین کے وسیع پیمانے پر استعمال کے حوالے سے کئی سنجیدہ سوالات پیدا کرتے ہیں۔ ہزاروں خاندان اب بھی اپنے عزیزوں کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔

میرواعظ نے کہا کہ کشمیری سیاسی قیدیوں کی مسلسل اسیری بھی تشویش کا باعث ہے۔ ان میں یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، شاہد الاسلام، انجینئر رشید، آسیہ اندرابی، مسرت عالم اور دیگر کئی افراد شامل ہیں، جو برسوں سے جیلوں میں بند ہیں۔ ان میں سے کئی قیدیوں کو اپنے گھروں اور اہل خانہ سے دور جیلوں میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر ان قیدیوں کی رہائی، ان کے مقدمات پر نظرثانی اور عمر رسیدہ و بیمار قیدیوں کے ساتھ انسانی بنیادوں پر ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کی کوششوں میں انصاف اور ہمدردی کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔

حریت چیئرمین نے سیاسی اور شہری سرگرمیوں پر پابندیوں، پُرامن اظہار رائے کے مواقع محدود ہونے، آزادانہ صحافت پر قدغنوں اور عوام میں بڑھتی ہوئی بیگانگی پر بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

میرواعظ نے سوال کیا کہ اگر صورت حال میں بہتری آئی ہے، جیسا کہ تسلیم کیا جارہا ہے، تو کیا یہ پابندیاں نرم کرنے، زیر حراست افراد کے معاملات پر نظرثانی، شہری آزادیوں کی بحالی اور ایسا ماحول پیدا کرنے کا مناسب موقع نہیں ہے جہاں لوگ اپنے خیالات اور شکایات کا پُرامن انداز میں اظہار کرسکیں؟

انہوں نے کہا کہ امن کا اندازہ صرف احتجاجی مظاہروں کی عدم موجودگی سے نہیں لگایا جاسکتا۔

رپورٹ کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی، منتخب حکومت کو بامعنی اختیارات کی فراہمی، سخت انسداد دہشت گردی قوانین پر نظرثانی اور ہندوستان و پاکستان کے درمیان نئے سرے سے مذاکرات جیسے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو صرف سلامتی کے نقطہ نظر سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ سیاسی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور دیرینہ شکایات کے ازالے کے لیے مخلصانہ مفاہمتی کوششیں ضروری ہیں۔

میرواعظ نے کہا کہ حکومتوں کو اپنے سلامتی سے متعلق خدشات اور ذمہ داریوں کا حق حاصل ہے، لیکن عوام کے خدشات اور خواہشات بھی اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں امن کے کسی بھی بامعنی عمل میں جگہ ملنی چاہیے۔

گزشتہ سال کے واقعات اور ہندوستان و پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا سب سے ذمہ دارانہ راستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ مسائل کسی محاذ آرائی کے جذبے کے تحت نہیں بلکہ اپنے عوام کے مستقبل کے بارے میں حقیقی تشویش کے پیش نظر اٹھا رہے ہیں۔

میرواعظ نے کہا کہ سلامتی کی صورت حال میں بہتری کے بعد اگلا قدم مفاہمت، شہری آزادیوں کی بحالی، سیاسی قیدیوں کے مقدمات پر نظرثانی اور سنجیدہ سیاسی مذاکرات ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن کا حقیقی پیمانہ صرف یہ نہیں کہ تشدد میں کتنی کمی آئی ہے، بلکہ یہ بھی ہے کہ عوام کا اعتماد کس حد تک بحال ہوا ہے۔

یواین آئی۔ ظ ا

Continue Reading

جموں و کشمیر

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا پن بجلی منصوبوں پر آبی استعمال کے محصولات ختم کرنے کا فیصلہ، وصولی کے مطالباتی نوٹس منسوخ

Published

on

سری نگر، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے پن بجلی منصوبوں پر عائد آبی استعمال کے محصولات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ریاستی اسمبلی کو بجلی کی پیداوار پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔

جسٹس سنجے دھر اور جسٹس راج نیش اوسوال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جمعرات کو بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو جاری کیے گئے مطالباتی نوٹس منسوخ کردیے اور حکومت کو ہدایت دی کہ وہ آبی استعمال کے محصولات یا کسی دوسرے ٹیکس کی آڑ میں بجلی کی پیداوار پر کوئی ٹیکس عائد نہ کرے۔

عدالت کا یہ فیصلہ تین عرضیوں پر آیا، جو آزادانہ طور پر پن بجلی منصوبے چلانے والی کمپنیوں نے دائر کی تھیں۔ ان عرضیوں میں جموں و کشمیر واٹر ریسورسز (ریگولیشن اینڈ مینجمنٹ) ایکٹ 2010 اور اس کے تحت وضع کردہ قواعد کے تحت عائد کیے گئے محصولات کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عرضی گزاروں میں 11 کمپنیاں شامل تھیں، جنہیں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھوٹے پن بجلی منصوبے الاٹ کیے گئے تھے۔ ان کمپنیوں نے 2010 سے آبی استعمال کے نام پر محصولات کی وصولی کے مطالبات کو چیلنج کرتے ہوئے دلیل دی تھی کہ درحقیقت یہ بجلی کی پیداوار پر ٹیکس عائد کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پن بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والا پانی قابل استعمال نہیں ہوتا، کیونکہ اسے ٹربائنوں سے گزارنے کے بعد دوبارہ نچلی جانب دریا میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ کمپنیوں نے محصولات کے تعین کے طریقہ کار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ واٹر ریسورسز ریگولیٹری اتھارٹی نے پانی کے استعمال کی مقدار کے بجائے پانی کے بہاؤ کی بلندی (ہیڈ ہائٹ) کی بنیاد پر محصولات مقرر کیے ہیں۔

حکومت ہند نے بھی عرضی گزاروں کے موقف کی حمایت کی۔ اس کا کہنا تھا کہ ریاستی فہرست کی دفعہ 53 کے تحت ریاستوں کو بجلی کے استعمال یا اس کی فروخت پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار حاصل تھا، لیکن بجلی کی پیداوار پر ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں تھا۔

تاہم جموں و کشمیر حکومت نے متعلقہ قانون کا دفاع کرتے ہوئے دلیل دی کہ ریاستی فہرست کی دفعہ 17 کے تحت اسے آبی وسائل کو منظم کرنے اور ان کے استعمال پر محصولات عائد کرنے کا اختیار حاصل تھا، جس میں پن بجلی منصوبے بھی شامل ہیں۔

حکومت کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے ڈویژن بنچ نے کہا کہ کسی محصول کی نوعیت کا تعین اس کے حقیقی مقصد اور اثرات کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے، نہ کہ اس نام کی بنیاد پر جو اسے دیا گیا ہو۔

عدالت نے نشاندہی کی کہ 2 اپریل 2019 کے حکم کے ذریعے مقرر کردہ محصولات پانی کی مقدار کے بجائے اس کی بلندی سے منسلک تھے۔ پانی کی بلندی جتنی زیادہ ہوتی ہے، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی اتنی ہی بڑھتی ہے اور اسی کے ساتھ محصولات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے یہ محصول درحقیقت بجلی کی پیداوار سے منسلک تھا۔

عدالت نے مزید کہا کہ ان محصولات کے عوض حکومت کو پن بجلی منصوبوں کے آپریشن، دیکھ بھال یا انتظام کی کوئی ذمہ داری ادا نہیں کرنی پڑتی تھی۔

ایکٹ کی دفعہ 185-A کا حوالہ دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ جمع کی گئی رقم پن بجلی منصوبے قائم کرنے، موجودہ بجلی منصوبوں کو حاصل کرنے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کرنے اور بجلی خریدنے کے لیے مختص کی گئی تھی۔ اس رقم کو بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو کوئی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جارہا تھا۔

اس بنیاد پر عدالت نے قرار دیا کہ اس محصول کو نہ تو ریگولیٹری فیس تصور کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی پانی کے استعمال کے عوض وصول کیا جانے والا معاوضہ۔

قانون سازی کے اختیار کے معاملے پر بنچ نے فیصلہ سنایا کہ اس وقت نافذ آئینی نظام کے تحت سابق ریاست جموں و کشمیر کی اسمبلی کو بجلی کی پیداوار پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ ”ایسا کوئی قانون جو اپنی منظوری کے وقت آئین سے متصادم ہو، بعد میں پارلیمنٹ کی جانب سے اسے اختیار کیے جانے سے آئینی جواز حاصل نہیں کرسکتا۔”

عدالت نے حکومت کی اس دلیل کو بھی مسترد کردیا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت 2010 کے قانون کو اختیار کیے جانے سے اس کی آئینی خامی دور ہوگئی تھی۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی موجودہ ریاستی قانون کو اختیار کرنے سے وہ پارلیمنٹ کا قانون نہیں بن جاتا۔

عرضیوں کو منظور کرتے ہوئے ڈویژن بنچ نے 2010 کے ایکٹ کو اس حد تک آئین کے منافی قرار دیا، جہاں تک اس کے تحت عرضی گزاروں کے پن بجلی منصوبوں پر آبی استعمال کے محصولات عائد کیے گئے تھے۔

عدالت نے وصولی کے مطالباتی نوٹس منسوخ کردیے اور حکومت کو پابند کیا کہ وہ آبی استعمال کے محصولات یا کسی دوسرے ٹیکس کی آڑ میں بجلی کی پیداوار پر کوئی ٹیکس عائد نہ کرے۔

یواین آئی۔ ط ا

Continue Reading

جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کی کہانی اب ماضی کے چیلنجوں تک محدود نہیں: لیفٹیننٹ گورنر سنہا

Published

on

سری نگر، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر کی کہانی اب ماضی کے چیلنجوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس میں موجودہ کوششوں اور مستقبل کے امکانات کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ یہاں کے نوجوان کھیل، تعلیم، اختراع اور کاروبار کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

”پیڈل تھرو پیراڈائز” سائیکلنگ مقابلے کے فاتحین کو مبارک باد دیتے ہوئے مسٹر سنہا نے شرکاء کے جوش و جذبے اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی امید اور ان کے متحرک جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کی تعریف کی کہ اس نے سلامتی اور قانون نافذ کرنے کی ذمہ داریوں سے آگے بڑھ کر عوامی رابطے کے بامعنی اقدامات کے ذریعے اپنا رول ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”پیڈل تھرو پیراڈائز” جیسے پروگرام نظم و ضبط کو ترغیب اور فرض کو سماجی ذمہ داری کے ساتھ جوڑ کر شہریوں کے ساتھ اعتماد کے رشتے مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”پیڈل تھرو پیراڈائز جیسے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ جموں و کشمیر پولیس نے سلامتی کو ہمدردی، نظم و ضبط کو ترغیب اور فرض کو سماجی وابستگی کے ساتھ جوڑا ہے، تاکہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کے ساتھ دلوں کے رشتے قائم کیے جا سکیں۔”

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ فاتحین کی کامیابیاں جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی تصویر کی علامت ہیں اور انہوں نے جامع ترقی اور قومی پیش رفت میں حصہ لینے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کے شہری کارروائی پروگراموں نے نوجوانوں کی شمولیت، ہنر مندی کے فروغ اور کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں، جس سے معاشرے میں اعتماد اور تعمیری شرکت کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”جموں و کشمیر کی کہانی اب ماضی کے چیلنجوں تک محدود نہیں رہی ہے، بلکہ یہ حال کی کوششوں اور مستقبل کے امکانات کی کہانی بھی ہے۔”

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر امکانات کی سرزمین کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں نوجوان کھیل، تعلیم، اختراع اور کاروبار کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی خطے کی حقیقی ترقی اسی وقت یقینی ہوتی ہے، جب وہاں کے نوجوانوں کو مواقع میسر ہوں، انہیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہو اور ان کے دلوں میں اتحاد کا مضبوط جذبہ موجود ہو۔

انہوں نے کہا کہ ”میں ہمیشہ اس بات پر زور دیتا رہا ہوں کہ کسی بھی خطے کی حقیقی ترقی اس وقت ہوتی ہے، جب اس کے نوجوانوں کی آنکھوں میں یقین، ہاتھوں میں مواقع اور دلوں میں اتحاد کا جذبہ ہو۔ مجھے یقین ہے کہ پیڈل تھرو پیراڈائز جیسے مقابلے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو اپنے ہنر، محنت اور عزم کے ذریعے ملک کی ترقی میں نمایاں رول ادا کرنے کی ترغیب دیں گے۔”

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ”پیڈل تھرو پیراڈائز” اور ”جشنِ ڈل” جیسے اقدامات محض کھیلوں کے مقابلے نہیں ہیں، بلکہ یہ شرکاء میں نظم و ضبط، ثابت قدمی اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اجتماعی ترقی کے لیے مثبت خیالات، علم اور اختراع کو اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور نوجوان نسل کو کھیلوں اور سماجی پروگراموں میں سرگرمی سے حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے منشیات سے پاک جموں و کشمیر کی تعمیر کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو نشے کی لت سے متاثرہ افراد کی ہمدردی اور توجہ کے ساتھ مدد کرنی چاہیے اور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے تمام متعلقہ فریقوں سے امن، ترقی اور صحت مند، خوش حال اور محفوظ جموں و کشمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کھیلوں کے ذریعے مثبت تبدیلی کے جذبے کو آگے بڑھانے پر تمام شرکاء کو مبارک باد بھی دی۔

یو این آئی۔ این یو۔

Continue Reading
Advertisement
دنیا21 minutes ago

اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپید نے حکومت مخالف اتحاد کی کامیابی کو ‘پوائنٹس پر جیت’ قرار دیا

دنیا24 minutes ago

اسرائیلی انتخابات میں بیرونی مداخلت کے الزامات پر آئزن کوٹ اور عرب جماعتوں کی نیتن یاہو پر تنقید

جموں و کشمیر28 minutes ago

جموں و کشمیر: وار واؤنڈڈ فاؤنڈیشن معذور فوجیوں کو خود کفیل بنانے اور معذوری کو طاقت میں تبدیل کرنے کے لیے سرگرم

جموں و کشمیر2 hours ago

شہری آزادیوں کی بحالی ضروری، تشدد میں کمی کو پائیدار امن اور انصاف میں تبدیل کیا جائے: میرواعظ

ہندوستان2 hours ago

رام لیلا میدان کی ریلی میں عوام کا غصہ نظر آئے گا: راہل گاندھی

ہندوستان4 hours ago

آئی ڈی بی آئی بینک کی نجکاری کا معاملہ: کانگریس نے بینک بنائے، مودی حکومت بینک فروخت کر رہی ہے: راہل

ہندوستان4 hours ago

کھرگے کا مودی حکومت پر معاشی پریشانیوں میں اضافے کا الزام، کہا ‘اچھے دن’ اب بھی دور

جموں و کشمیر4 hours ago

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا پن بجلی منصوبوں پر آبی استعمال کے محصولات ختم کرنے کا فیصلہ، وصولی کے مطالباتی نوٹس منسوخ

دنیا6 hours ago

روس یورپ کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا: پوتن

ہندوستان6 hours ago

چھتیس گڑھ میں سمندری طوفان ‘ارنَب’ پڑا کمزور ، بارش میں کمی کے آثار

جموں و کشمیر22 hours ago

جموں و کشمیر کی کہانی اب ماضی کے چیلنجوں تک محدود نہیں: لیفٹیننٹ گورنر سنہا

جموں و کشمیر22 hours ago

جموں کرائم برانچ نے ملازمت کے فراڈ معاملے میں 2 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

دنیا22 hours ago

یوکرین کے شہر دنیپرو کے ریلوے اسٹیشن پر روسی ڈرون حملہ، 14 افراد ہلاک، 10 زخمی

دنیا22 hours ago

آبنائے ہرمز کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تین تیل بردار جہازوں میں دھماکے، آگ لگ گئی

جموں و کشمیر24 hours ago

کانگریس کے سیاسی نعرے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے: جموں و کشمیر بی جے پی صدر

جموں و کشمیر24 hours ago

جموں و کشمیر کے راجوری میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ، یو بی جی ایل راؤنڈ اور دستی بم برآمد

جموں و کشمیر24 hours ago

سوپور کے انجینئر اشفاق بیگ وسطی کشمیر کے انچارج چیف انجینئر مقرر

دنیا1 day ago

اسرائیل: 90 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد نیتن یاہو کا اتحاد 53 نشستوں کے ساتھ آگے، واضح اکثریت کسی کو نہیں

ہندوستان1 day ago

مودی گجرات میں 14 ہزار کروڑ کے منصوبوں کا تحفہ دیں گے، کسانوں کے لیے 19 ہزار کروڑ روپے جاری کریں گے

دنیا1 day ago

اسرائیلی پارلیمنٹ معلق، نیتن یاہو کمزور، نئی حکومت کی تشکیل میں عرب جماعتوں کا کردار فیصلہ کن

دنیا1 day ago

ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کے پیش نظر پینٹاگون کے اعلیٰ فوجی منصوبہ ساز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ہندوستان1 day ago

جے رام رمیش نے ایس آئی آر کے جواز پر سوال اٹھائے، کہا چھ ریاستوں میں صرف 1600 غیر ملکی شہریوں کی شناخت ہوئی

ہندوستان1 day ago

دہشت گردی سے نمٹنے کا تجربہ آسیان ممالک کے ساتھ مشترک کرے گا ہندوستان: راجناتھ

ہندوستان1 day ago

راہل کی ‘چلو دہلی’ مارچ میں طلبہ اور عام لوگوں سے شرکت کی اپیل

جموں و کشمیر1 day ago

مہاجرین کی جائیداد میں دھوکہ دہی کے معاملے میں کشمیری پنڈت سمیت 5 افراد کے خلاف فردِ جرم داخل

دنیا1 day ago

روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی بات چیت چار نومبر کے بعد پھر شروع ہوگی: اوشاکوف

دنیا1 day ago

امریکہ نے ایران پر دوبارہ حملے کے خدشے کے حوالے سے مغربی ایشیا کے ممالک کو آگاہ کیا: رپورٹ

دنیا1 day ago

پوتن نے مصر کے صدر السیسی سے ملاقات کی

جموں و کشمیر2 days ago

جموں میں آتشزدگی: بی جے پی صدر کا متاثرین کو معاوضہ دلانے کا یقین

جموں و کشمیر2 days ago

جموں و کشمیر بی جے پی کی نیشنل کانفرنس میں پھوٹ کی پیش گوئی، کابینہ میں جموں کو نظرانداز کرنے پر عمر عبداللہ پر تنقید

ہندوستان2 days ago

سال 2030 تک گرین انرجی کے لیے 220 ارب ڈالر کی ضرورت، بھارت آر ای کانفرنس سے سرمایہ کاری میں اضافے کی امید

دنیا2 days ago

اسپین میں تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم 46 افراد ہلاک

دنیا2 days ago

ٹرمپ کا دعویٰ، ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، وسط مدتی انتخابات تک مذاکرات ٹالنے کا شبہ ظاہر کیا

ہندوستان2 days ago

ہردیپ پوری مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے لیے بی جے پی کے امیدوار نامزد

ہندوستان2 days ago

کھیلوں کے سامان کی تیاری کی اسکیم کو کابینہ کی منظوری، 1,856.67 کروڑ روپے خرچ ہوں گے

ہندوستان2 days ago

ووٹ کا حق چھیننے پر آمادہ مودی حکومت اب لوگوں سے جینے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے: کھرگے

ہندوستان2 days ago

ستائیس اکتوبر کی پوری رات جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی گئی

ہندوستان2 days ago

گیانیش کمار کے خلاف جمعہ کو کانگریس عوامی مواخذے کا پروگرام منعقد کرے گی

دنیا2 days ago

جرمنی میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، کم از کم چار افراد زخمی

دنیا2 days ago

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو اور آئزن کوٹ کو اکثریت حاصل نہیں، عرب جماعتیں کنگ میکر بننے کی پوزیشن میں

دنیا2 days ago

ایران کے خلاف امریکی جنگ کے اخراجات بڑھ کر 47.1 ارب ڈالر ہو گئے: سینٹ کام کا تخمینہ

ہندوستان2 days ago

سمندری طوفان ‘ارنَب’ آندھرا پردیش اور یانم کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد کمزور، شدید بارش اور ژالہ باری کی وارننگ

ہندوستان2 days ago

ٹاٹا گروپ کو برباد کیے جانے پر خاموش کیوں ہیں کاروباری: راہل

دنیا3 days ago

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا

دنیا3 days ago

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا

جموں و کشمیر3 days ago

کشمیر میں عمر عبداللہ کی کابینہ میں توسیع، چار نئے وزراء شامل

جموں و کشمیر3 days ago

سرینگر میں چوری کے معاملے میں دو گھریلو ملازمین گرفتار، 45 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات برآمد

جموں و کشمیر3 days ago

کشمیری پنڈت کارکن راکیش ہندو کو سائبر دہشت گردی کے معاملے میں پانچ روزہ پولیس ریمانڈ

جموں و کشمیر3 days ago

جموں کے آر ایس پورہ میں حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

دنیا3 days ago

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی وینزویلا کی اپوزیشن کو سڑکوں پر احتجاج کے ذریعے سیاسی تبدیلی مسلط کرنے کے خلاف تنبیہ

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان7 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

ہندوستان6 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر8 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں5 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین8 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

پاکستان6 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین5 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر3 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

تازہ ترین9 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

جموں و کشمیر7 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین9 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

تجزیہ11 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل9 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین9 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

تازہ ترین9 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین9 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین9 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تازہ ترین12 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین9 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

ہندوستان9 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

دنیا9 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین10 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تجزیہ11 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

دنیا8 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

جموں و کشمیر9 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

جموں و کشمیر9 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین9 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

جموں و کشمیر6 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر7 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر8 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین9 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین9 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending