Connect with us

جموں و کشمیر

جموں ایمس میں جدید سہولیات سے جموں و کشمیر میں خصوصی طبی خدمات کو فروغ ملے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Published

on

جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ بیشتر سپر اسپیشلٹی شعبے اب کام کرنے لگے ہیں اور ایم ڈی، ایم ایس، ڈی ایم اور ایم سی ایچ سمیت پوسٹ گریجویٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کورسز بھی شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جموں کا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اس خطے میں جدید طبی تعلیم، صحت کی خدمات اور تحقیق کے ایک بڑے مرکز کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے۔

جموں ایمس میں 8 نئے جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹر (او ٹی) کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ مرکز کے جدید طبی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا، ”اس کے ساتھ ہی ایمس کے آپریشن تھیٹر کمپلیکس میں آپریشن تھیٹروں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔”

ڈاکٹر سنگھ نے ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں جموں ایمس کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مختلف خصوصی و سپر اسپیشلٹی طبی خدمات اور تعلیمی پروگرام شروع کرنے کے سلسلے میں حاصل کی گئی پیش رفت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ نئے افتتاح شدہ آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی سہولیات سے ادارے کی جراحی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جدید اور خصوصی نوعیت کے آپریشن کرنے میں مدد ملے گی، سرجری کے لیے انتظار کا وقت کم ہوگا اور اعلیٰ سطح کی جامع طبی خدمات کی فراہمی مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ توسیع شدہ بنیادی ڈھانچے سے پیچیدہ جراحی کے عمل کے زیادہ مواقع فراہم ہوں گے اور جموں و کشمیر سمیت پڑوسی علاقوں کے لوگوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں جموں ایمس کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔

وزیر نے کہا کہ اس ادارے کے بنیادی ڈھانچے میں مسلسل ترقی ہوئی ہے اور جدید ترین طبی آلات، جدید آپریشن تھیٹروں اور ڈیجیٹل سہولیات کی بدولت یہ ملک کے جدید ترین طبی اداروں میں شامل ہو گیا ہے۔

جموں ایمس کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کی واحد مرکز کے زیر انتظام ریاست ہے جہاں 2 ایمس قائم ہیں۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی مداخلت سے ممکن ہو سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں ایمس کی ترقی سے جدید طبی بنیادی ڈھانچہ لوگوں کے مزید قریب پہنچ رہا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پہلے خصوصی طبی خدمات تک رسائی محدود تھی۔

وزیر نے ادارے میں تدریسی عملے کی صورت حال اور سپر اسپیشلٹی خدمات و تعلیمی پروگراموں کے بڑھتے ہوئے دائرے کے پیش نظر خصوصی تربیت یافتہ انسانی وسائل کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی شعبوں کے لیے ماہر تدریسی عملے کی ضرورت پوری کرنا ضروری ہوگا اور یقین دلایا کہ اس سلسلے میں پیش کی گئی تجاویز پر متعلقہ حکام مناسب غور کریں گے۔

طبی سائنس اور تحقیق کے شعبے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ملک احتیاطی صحت، حیاتیاتی ٹیکنالوجی اور طبی اختراعات کے شعبوں میں عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے کووڈ-19 کے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین کی تیاری اور ایچ پی وی، ڈینگی، ملیریا اور تپ دق جیسی بیماریوں کے لیے ویکسین تیار کرنے کے جاری کام کو ہندوستان کی بڑھتی ہوئی تحقیقی صلاحیتوں کی مثال قرار دیا۔

وزیر نے مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجی، جینومکس اور حیاتیاتی ٹیکنالوجی سمیت جدید ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی طبی خدمات کی فراہمی اور طبی تحقیق کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں لا رہی ہیں۔

انہوں نے انڈیا جینوم پروجیکٹ اور 10 لاکھ جینوم کی ترتیب معلوم کرنے کی قومی مہم جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جینومکس اور مالیکیولر بائیولوجی میں پیش رفت سے ذاتی ضرورت کے مطابق علاج، بیماریوں کی روک تھام اور مخصوص علاج کے نئے راستے کھلیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ احتیاطی صحت کو قومی ترجیحات میں اہم مقام حاصل رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی صحت اور ان کی پیداواری صلاحیت کو محفوظ رکھنا 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔

بعد ازاں، وزیرموصوف نے جموں ایمس کے تدریسی عملے اور طلبہ کے ساتھ ایک تبادلہ خیال کی نشست بھی کی۔ اس دوران طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور حصہ لیا اور طبی تعلیم، تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے۔

ڈاکٹر سنگھ نے ان کے سوالات کے جواب دیے اور طبی سائنس کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مواقع اور ہندوستان کے طبی نظام کو مضبوط بنانے میں نوجوان ماہرین کے کردار کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے۔

جموں ایمس کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ڈاکٹر) سی ایس نارائنن نے نئے ماڈیولر آپریشن تھیٹر کمپلیکس کے افتتاح کو جدید طبی خدمات فراہم کرنے کے ادارے کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے جموں ایمس کی ترقی میں مسلسل تعاون اور رہنمائی کے لیے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

جموں ایمس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر (ڈاکٹر) سنجیو سنہا نے ادارے کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل جدید بنانے اور جدید طبی سہولیات میں توسیع کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے آپریشن تھیٹر کمپلیکس سے جموں و کشمیر اور پڑوسی علاقوں کے مریضوں کو خصوصی طبی خدمات فراہم کرنے کی ادارے کی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

اس تقریب میں ادارے کے اعلیٰ انتظامی افسران، تدریسی عملے، ڈاکٹروں، نرسنگ افسران، طلبہ اور دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی۔

یو این آئی۔ م س۔ م الف

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر

وانگچک کی صدر مرمو سے مداخلت کی اپیل، لداخ میں ایل جی کی قیادت میں ان کے خلاف منفی مہم چلانے کا الزام

Published

on

سرینگر، ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے لداخ انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی قیادت میں ان کے خلاف منظم انداز میں منفی مہم چلائی جارہی ہے اور ان سے وابستہ اداروں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔

صدر جمہوریہ کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں، جو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا، وانگچک نے دعویٰ کیا کہ ان کے وکلا کی جانب سے کیے گئے ایک اسٹنگ آپریشن میں ایل جی کے دفتر اور سوشل میڈیا کے دو ایسے صفحات کے درمیان مبینہ روابط کا انکشاف ہوا ہے، جنہیں ان کے خلاف مہم چلانے اور انتظامیہ کی تشہیر کے لیے بنایا گیا تھا۔

وانگچک کے مطابق، فیس بک اور انسٹاگرام پر یہ دونوں صفحات 14 اکتوبر کو سامنے آئے تھے، یعنی اس کے ایک دن بعد جب انہوں نے انتظامیہ کی بعض سرگرمیوں پر عوامی سطح پر تنقید کی تھی اور ماحولیاتی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ دونوں صفحات ایک ہی تخلیقی ایجنسی نے تیار کیے تھے۔

اس کے بعد ان کے وکلا نے مبینہ اسٹنگ آپریشن کے ذریعے ایجنسی سے رابطہ کیا۔ وانگچک کے دعوے کے مطابق، ایجنسی کے مالک نے گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ دونوں صفحات اسی ایجنسی کے ہیں اور اس نے ایل جی ٹیم کے ساتھ اپنے روابط کا بھی ذکر کیا۔

وانگچک نے ریکارڈ شدہ گفتگو کے بعض منتخب حصے جاری کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کارروائی سے ایل جی انتظامیہ سے وابستہ افراد کے ان کے خلاف رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوششوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ماحولیاتی کارکن نے کہا کہ یہ مبینہ مہم لیفٹیننٹ گورنر سکسینہ کے 10 اکتوبر کو ایک تقریب میں دیے گئے بیان کے بعد شروع ہوئی، جس میں انہوں نے لداخ میں ماحولیاتی تحفظ اور تعلیم کے شعبوں میں وانگچک کی خدمات پر سوال اٹھائے تھے۔ وانگچک نے کہا کہ انہوں نے اس کے جواب میں بعض ترقیاتی سرگرمیوں کے ماحولیاتی اثرات کو اجاگر کیا تھا، جن میں مبینہ طور پر پتھر ڈال کر دریائے سندھ کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنا بھی شامل تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابتدا میں انہوں نے یہ مواد انٹلی جنس بیورو کے سربراہ کے ساتھ شیئر کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ اس معاملے میں مداخلت کی جائے گی، لیکن چند بار رابطے کے بعد انہیں کوئی مزید جواب نہیں ملا۔ وانگچک نے کہا کہ ملک کی شبیہ پر ممکنہ اثرات کے پیش نظر وہ ریکارڈ شدہ گفتگو کو عوامی سطح پر لانے سے گریز کررہے تھے، لیکن اب انہوں نے یہ معاملہ ملک کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر جمہوریہ سے اپیل کرتے ہوئے وانگچک نے الزام لگایا کہ گزشتہ چھ برسوں کے دوران لداخ میں جمہوری آزادیوں کا دائرہ محدود ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر عام تبادلۂ خیال بھی پولیس کی نگرانی، ایف آئی آر درج ہونے اور گرفتاریوں کا سبب بن رہا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ پر ایسی پالیسیاں اختیار کرنے کا بھی الزام لگایا جو ان کے بقول مقامی مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں اور کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اراضی، صنعت، بجلی اور سیاحت سے متعلق پالیسیوں کا حوالہ دیا۔

وانگچک نے تعلیمی اداروں کے تئیں انتظامیہ کے رویے پر بھی سوال اٹھائے، خصوصاً اپنے ادارے ‘ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف آلٹرنیٹوز، لداخ’ (ایچ آئی اے ایل) کے حوالے سے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک طرف ادارے کے لیے پابندیاں سخت کی جارہی ہیں تو دوسری جانب دیہات میں شراب کی دکانوں کے لیے ضابطوں میں نرمی کی جارہی ہے۔

ان کی یہ اپیل ایسے وقت سامنے آئی ہے جب لداخ انتظامیہ نے حال ہی میں ایچ آئی اے ایل کو ہدایت دی تھی کہ لیہ میں واقع ‘ڈیزرٹ فلاور اسکول’ میں کلاسوں اور دیگر سرگرمیوں کا آغاز اس وقت تک معطل رکھا جائے، جب تک اراضی سے متعلق ہائی کورٹ میں زیر التوا تنازع کا فیصلہ نہیں ہوجاتا۔

اس سلسلے میں وانگچک کی اہلیہ اور ایچ آئی اے ایل کی بانی و چیف ایگزیکٹیو آفیسر گیتانجلی جے انگمو کو ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ مقدمہ زیر سماعت ہونے کے دوران اسکول کی سرگرمیاں شروع کرنے سے عدالتی کارروائی متاثر ہوسکتی ہے۔

وانگچک نے الزام لگایا کہ ان کے ادارے کو اراضی کی لیز کے معاملے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ لیز پالیسی کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کے باعث انتظامیہ نے خود پہلے اس لیز کی مدت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک کنڈرگارٹن اسکول سے ایسی منظوریوں اور این او سی کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے، جن کی متعلقہ سرکاری ضابطوں کے تحت ضرورت نہیں ہے۔

لداخ اور دیگر سرحدی علاقوں کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وانگچک نے صدر دروپدی مرمو سے مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ ان علاقوں کے باشندوں کو ان جمہوری حقوق اور آزادیوں سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے جو ملک کے دیگر حصوں کے شہریوں کو حاصل ہیں۔

انہوں نے لداخ اور اروناچل پردیش سمیت سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے مساوی حقوق، آزادی اور انصاف کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

ان الزامات پر لداخ انتظامیہ کا ردعمل فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکا۔

یواین آئی۔ ط ا

Continue Reading

جموں و کشمیر

باغی نیشنل کانفرنس ارکانِ اسمبلی کے ساتھ جمعہ کی میٹنگ میں عمر عبداللہ نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی

Published

on

سرینگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے ناراض ارکانِ اسمبلی کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران استعفیٰ دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ وہ حکومت چلانے کے اہل نہیں ہیں تو ان میں سے کوئی ایک وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھال سکتا ہے، جبکہ وہ پارٹی چلانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ میٹنگ میں شریک دو ناراض ارکانِ اسمبلی نے یہ بات بتائی۔

یہ پیش رفت جمعہ کو منعقدہ ایک اہم میٹنگ کے دوران سامنے آئی، جس میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ناراض ارکانِ اسمبلی کے ایک گروپ نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کے ساتھ ہی حکمراں جماعت کے اندر تقریباً دس دن سے جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگیا۔

پارٹی میں ناراضگی کی صورتحال 27 اکتوبر کو کابینہ میں ردوبدل کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ کئی ارکانِ اسمبلی نے وزراء کونسل میں شامل نہ کیے جانے پر ناراضگی ظاہر کی تھی اور وزارتی قلمدانوں کی تقسیم میں جانبداری کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے حکومت کے کام کاج اور کابینہ میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر بھی تشویش ظاہر کی تھی۔

جمعہ کی میٹنگ میں شریک ایک رکنِ اسمبلی نے بتایا کہ عمر عبداللہ نے ان سے کہا کہ اگر انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ حکومت چلانے میں ناکام ہیں تو وہ عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں اور کوئی دوسرا شخص حکومت کی ذمہ داری سنبھال سکتا ہے۔

رکنِ اسمبلی نے کہاکہ ”انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں کام کرنے سے قاصر ہوں تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ آپ میں سے کوئی ایک حکومت سنبھال سکتا ہے اور میں پارٹی چلاؤں گا۔” انہوں نے وضاحت کی کہ یہ بات ارکانِ اسمبلی کی شکایات دور کرنے کے تناظر میں کہی گئی تھی اور اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ فوری طور پر استعفیٰ دینے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ارکانِ اسمبلی نے پارٹی قیادت کے سامنے اپنے مسائل رکھے۔ عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ دونوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں گے اور وزراء و منتخب نمائندوں کے درمیان بہتر تال میل کو یقینی بنایا جائے گا۔

رکنِ اسمبلی کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے ارکانِ اسمبلی سے کہا کہ وہ اپنے حلقوں سے متعلق مسائل کے لیے مشیروں یا دیگر درمیانی افراد کے بجائے براہِ راست ان سے رجوع کریں۔

میٹنگ میں شریک ایک اور رکنِ اسمبلی نے کہا کہ کسی بھی رکنِ اسمبلی کا نیشنل کانفرنس چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شکایات پارٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق تھیں اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے انہیں قیادت کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے انتخابی منشور پر عمل درآمد، ریاستی درجے کی بحالی اور آرٹیکل 370 و 35A پر پارٹی کے موقف کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکانِ اسمبلی نے ریاستی درجے کی بحالی کے لیے مہم تیز کرنے اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس میں آرٹیکل 370 اور 35A کے حوالے سے پارٹی کا سابقہ موقف بھی شامل ہے۔
رکنِ اسمبلی نے مزید بتایا کہ فنڈس کی تقسیم پر نظر رکھنے اور تمام اسمبلی حلقوں کو منصفانہ طور پر فنڈس فراہم کرنے کے لیے تین سے چار ارکانِ اسمبلی پر مشتمل گروپوں کا ایک نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی کے انتخابی منشور پر عمل درآمد کی نگرانی اور تنظیمی معاملات کو حل کرنے کے لیے الگ الگ ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

جمعہ کی یہ میٹنگ ناراض ارکانِ اسمبلی کی ایک الگ میٹنگ کے بعد منعقد ہوئی تھی۔ ان ارکان نے نیشنل کانفرنس کی قیادت کو ایک یادداشت پیش کرکے اپنے مطالبات پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کی کوشش کی تھی۔
دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ ناراض ارکانِ اسمبلی کے ساتھ باہر آئے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ارکانِ اسمبلی کے خدشات کو جائز قرار دیا اور یقین دلایا کہ بعض مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے، جبکہ دیگر معاملات کو مرحلہ وار نمٹایا جائے گا۔

انہوں نے پارٹی میں پھوٹ پڑنے سے متعلق قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس متحد ہے اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور ریاستی درجے کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

یواین آئی ظا

Continue Reading

جموں و کشمیر

ہندوستانی فضائیہ کے IL-76 طیارے کی لداخ کے نیوما ایئر فیلڈ پر عالمی ریکارڈ لینڈنگ، 13,629 فٹ کی بلندی پر اترا

Published

on

سرینگر، ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے ایک اہم فضائی سنگ میل حاصل کرتے ہوئے اپنے اسٹریٹجک ٹرانسپورٹ طیارے IL-76MD کو مشرقی لداخ کے نیوما ایئر فیلڈ پر کامیابی کے ساتھ اتارا ہے۔ روسی ساختہ اس طیارے کی دنیا میں اب تک کی سب سے زیادہ بلندی پر لینڈنگ کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔

ہندوستانی فضائیہ نے ہفتہ کو بتایا کہ IL-76MD طیارے نے نیوما میں کامیاب لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ یہ طیارے کی دنیا میں اب تک کی سب سے زیادہ بلندی پر کی گئی لینڈنگ ہے۔

اس کامیابی سے خاص طور پر لداخ کے بلند پہاڑی علاقے میں ہندوستان کی اسٹریٹجک فضائی نقل و حمل کی صلاحیت کو مزید تقویت ملی ہے۔ لداخ کی سرحد چین کے ساتھ ملتی ہے اور یہ ایک حساس سرحدی خطہ ہے۔

فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہاکہ ”یہ طیارے کی دیرپا صلاحیت کا ایک شاندار مظاہرہ ہے، جسے اس کے عملے کی غیر معمولی مہارت، درستگی اور پیشہ ورانہ صلاحیت نے ممکن بنایا۔ یہ سنگ میل ہندوستان کی اسٹریٹجک فضائی نقل و حمل کی صلاحیت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ حدود کو آگے بڑھاتے ہوئے، نئی بلندیوں کا تعین کرتے ہوئے تاریخ رقم کی گئی ہے۔”

جنوبی لداخ میں واقع نیوما ایئر فیلڈ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) سے تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس نئے ایئر فیلڈ کی تعمیر گزشتہ سال مکمل ہوئی تھی اور اب یہ ہندوستانی فوج کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک اثاثہ بن چکا ہے۔

IL-76 طیاروں کو 1980 کی دہائی کے وسط میں ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ طیارے فضائیہ کی بھاری سامان کی نقل و حمل کی صلاحیت کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ ماضی میں ان طیاروں کے ذریعے لداخ کے اگلے مورچوں تک ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر بھاری فوجی سازوسامان پہنچایا جاتا رہا ہے۔

یواین آئی۔ظ ا

Continue Reading
Advertisement
ہندوستان1 hour ago

سونیا گاندھی نے برسوں کی خاموشی توڑی، کتاب ‘بی لونگنگ’ میں اپنی زندگی کی انتہائی دردناک اور قیمتی یادیں بیان کریں گی

جموں و کشمیر1 hour ago

وانگچک کی صدر مرمو سے مداخلت کی اپیل، لداخ میں ایل جی کی قیادت میں ان کے خلاف منفی مہم چلانے کا الزام

جموں و کشمیر1 hour ago

جموں ایمس میں جدید سہولیات سے جموں و کشمیر میں خصوصی طبی خدمات کو فروغ ملے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان3 hours ago

شاہین باغ میں ایک سال سے قید معصوم لڑکی آزاد، گرم لوہے اور چاقو سے تشدد، جسم پر زخموں کے نشانات

جموں و کشمیر3 hours ago

باغی نیشنل کانفرنس ارکانِ اسمبلی کے ساتھ جمعہ کی میٹنگ میں عمر عبداللہ نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی

جموں و کشمیر3 hours ago

ہندوستانی فضائیہ کے IL-76 طیارے کی لداخ کے نیوما ایئر فیلڈ پر عالمی ریکارڈ لینڈنگ، 13,629 فٹ کی بلندی پر اترا

دنیا6 hours ago

ٹرمپ نے اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کیا

ہندوستان8 hours ago

وزیراعظم مودی کی دیوالی پر مبارک باد ،خوشحال اور وکست بھارت کی تعمیر کے عزم پر زور

ہندوستان8 hours ago

انتخابی کمیشن کی سازش کا ہرورز بڑا انکشاف : کانگریس

دنیا8 hours ago

روس کا کیف پر میزائل حملہ، رہائشی عمارتوں کو نقصان، دو افراد زخمی

ہندوستان8 hours ago

ڈاکٹر عمار رضوی کی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات

دنیا11 hours ago

روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرانے کے لیے امریکہ کام کر رہا ہے: ٹرمپ

ہندوستان11 hours ago

ای-20 بنا 420، حکومت عوام کی گاڑیوں سے پٹرول چوری کر رہی ہے: راہل

دنیا11 hours ago

وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت کے باعث امریکہ کو 3 لاکھ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا: ٹرمپ

دنیا1 day ago

عوامی لیگ کو سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: بنگلہ دیشی وزیر داخلہ صلاح الدین احمد

دنیا1 day ago

ایران نے جوہری معاملے پر امریکہ کو قطر کے ذریعے تجاویز بھیج دیں

دنیا1 day ago

حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی کے لیے 51 ارب ڈالر کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ سعودی عرب نے مسترد کردی

دنیا1 day ago

ایران کو تباہ کرنے کے حق میں نہیں ٹرمپ، تہران اور واشنگٹن جوہری تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں

جموں و کشمیر1 day ago

امریکی سینیٹر کے انتخاب پر خوشی کے اظہار کے درمیان انجینئر رشید کی قید پر سیاسی رہنماؤں کی خاموشی: اے آئی پی

جموں و کشمیر1 day ago

بانڈی پورہ پولیس نے علیحدگی پسندوں سے منسلک ماڈیول کے معاملے میں مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان کی تعداد آٹھ ہوگئی

جموں و کشمیر1 day ago

”اسلحہ لائسنس اسکام”: آئی اے ایس افسران کی مفادِ عامہ کی عرضی میں مداخلت کی درخواست مسترد

دنیا1 day ago

امریکہ نے حملہ کیا تو اس کی تنصیبات بھی نہیں بچیں گی:ایران

دنیا1 day ago

اسرائیلی صدر ہرزوگ اتوار کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے امیدوار کا اعلان کریں گے

دنیا1 day ago

ایران نے آبنائے ہرمز کی پابندیوں سے ہندوستان، چین، قطر اور عراق کو استثنیٰ کیوں دیا

ہندوستان1 day ago

ووٹ چوری کا دفاع نہیں کر سکتے، اسی لیے مودی راہل کا چیلنج قبول نہیں کر رہے: کانگریس

جموں و کشمیر1 day ago

ڈل جھیل کا مشہور تیرتا ڈاک خانہ صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا

ہندوستان1 day ago

2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی منزل کا پہلا پڑاؤ اتراکھنڈ ہوگا: امت شاہ

جموں و کشمیر1 day ago

نیشنل کانفرنس کے ناراض اراکین اسمبلی نے فاروق اور عمر سے ملاقات کی

جموں و کشمیر1 day ago

کشمیر میں دہشت گردوں کی بھرتی کے نیٹ ورک کے خلاف 10 سے زیادہ مقامات پر چھاپے

ہندوستان1 day ago

وزیراعظم نے ملک کے عوام کو دھن تیرس کی مبارک باد دی

ہندوستان1 day ago

سرکاری اسکیموں کے فوائد کو ووٹر شناختی کارڈ سے جوڑنا جمہوریت اور غریبوں کے حقوق پر حملہ: راہل گاندھی

ہندوستان1 day ago

این بی سی سی کا دوسری سہ ماہی کا منافع 34 فیصد بڑھ کر 210 کروڑ روپے ہوا

دنیا1 day ago

ٹرمپ نے یورپ کو شامل کرتے ہوئے بڑے امن معاہدے کی تیاری کا اعلان کیا

دنیا1 day ago

پوتن نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری رضائی سے ملاقات کی

دنیا2 days ago

یورپی یونین نے مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیوں کے واقعات کے درمیان کسی تعلق سے انکار کیا

دنیا2 days ago

وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ پر ریپبلکن پارٹی کا دباؤ بڑھ گیا

دنیا2 days ago

وینس کی جنگ ختم کرنے کی اپیل کے باوجود ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں: قالیباف

جموں و کشمیر2 days ago

تعلیمی ادارے طلبہ کی کردار سازی اور تعلیمی معیار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ

ہندوستان2 days ago

سپریم کورٹ نے 22,818 کروڑ روپے کے ڈی اے بقایاجات کے معاملے میں پنجاب کے چیف سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر روک لگائی، ادائیگی کا منصوبہ طلب

ہندوستان2 days ago

اردو اکادمی، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے، اردو ڈراما مقابلہ برائے مڈل زمرہ میں طلبہ کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

ہندوستان2 days ago

ملک کا میٹرو نیٹ ورک 2014 کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا بڑھ کر 26 شہروں میں 1200 کلومیٹر تک پہنچ گیا: مودی

ہندوستان2 days ago

اگنی ویر اسکیم میں بار بار تبدیلی نوجوانوں اور قومی سلامتی سے کھلواڑ ہے: سرجے والا

ہندوستان2 days ago

امت شاہ آج کرنال میں نکالیں گے پیدل مارچ، انبالہ میں شہید اسمارک کا افتتاح کریں گے

جموں و کشمیر2 days ago

اے آئی آئی ایم ایس اونتی پورہ میں او پی ڈی خدمات دسمبر 2026 سے قبل شروع ہوں گی، داخل مریضوں کی خدمات جولائی 2027 سے متوقع

جموں و کشمیر2 days ago

دہشت گرد نیٹ ورکس، بنیاد پرستی اور امن و قانون کے خطرات سے نمٹنے کے لیے متحدہ رابطہ نظام قائم کیا جائے: ایل جی

دنیا2 days ago

شام اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ، 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے قرضوں پر اتفاق

دنیا2 days ago

ایران جنگ ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس

دنیا2 days ago

یمن میں حکومتی فوج کی کارروائی کو ایک ماہ مکمل، جنگ طویل محاذ آرائی میں تبدیل

ہندوستان2 days ago

گوکل ڈیری میں بھی بی جے پی عوامی مینڈیٹ کی چوری کر رہی ہے: راہل

دنیا2 days ago

زیلنسکی کو امید، امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس کی اکثریت سے یوکرین کو مزید مدد ملے گی

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان7 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

ہندوستان6 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر8 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں5 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین8 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

پاکستان6 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین5 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر3 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

تازہ ترین9 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

جموں و کشمیر7 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تجزیہ11 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین9 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

کھیل9 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین9 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

تازہ ترین9 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تازہ ترین9 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین9 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تازہ ترین12 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

ہندوستان9 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا9 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین9 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین10 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

تجزیہ12 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

دنیا8 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

جموں و کشمیر9 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

جموں و کشمیر9 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

تازہ ترین9 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر8 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر8 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین9 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین9 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending