جموں و کشمیر
لداخ میں رواں سال کے 10 مہینوں میں سیاحوں کی آمد میں 65.9 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
سری نگر، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں 2026 کے پہلے دس مہینوں کے دوران سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے اس سال سیاحوں کی تعداد میں 65.90 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ نے ان اعداد و شمار کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنوری اور اکتوبر 2026 کے درمیان تقریباً 4.91 لاکھ سیاحوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ تعداد 2.96 لاکھ تھی۔ سیاحوں کی آمد میں یہ مثبت رجحان اکتوبر کے مہینے میں بھی جاری رہا۔ اکتوبر 2026 میں سیاحوں کی تعداد 30,623 تک پہنچ گئی جو اکتوبر 2025 میں 17,537 سیاحوں کے مقابلے میں 74.62 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پچھلے سال انہی مہینوں کے مقابلے مئی میں 121 فی صد، جون میں 43 فی صد، جولائی میں 56 فی صد، اگست میں 65 فی صد اور ستمبر میں 61 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس کامیابی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کی کال اور مرکز کے زیر انتظام انتظامیہ کے ہدف بنائے گئے پالیسی اقدامات کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوششوں کا مقصد سیاحت کے شعبے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا، مقامی باشندوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور پائیدار معاش کو فروغ دینا ہے۔ ذمہ دارانہ سیاحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے مسافروں کو لداخ کا دورہ کرنے اور اس کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کا تجربہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
یو این آئی۔ الف الف۔م الف
جموں و کشمیر
کشتواڑ میں ایس پی اوز کے قتل کے معاملے میں مطلوب تین دہشت گردوں کے پوسٹر جاری، گرفتاری میں مدد دینے پر 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں دو اسپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی اوز) کے قتل کے معاملے میں مطلوب تین دہشت گردوں کے پوسٹر جاری کیے ہیں۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے قابل اعتماد اطلاع فراہم کرنے والے شخص کو مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق، مطلوب دہشت گردوں کی شناخت محمد امین عرف جہانگیر، ریاض احمد عرف حضری اور مدثر حسین کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ اعلان جمعرات کی صبح دور افتادہ علاقہ دچھن میں لاپتہ ایس پی اوز ببّی چند اور رشپال کمار کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس مطلوب دہشت گردوں کی موجودہ جگہ یا ان کے ٹھکانے سے متعلق کوئی اطلاع ہو تو وہ ان فون نمبروں 9797900958 یا 1995357494 پر رابطہ کرکے پولیس کو مطلع کرے۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا کشتواڑ میں ہلاک ہونے والے ایس پی اوز کو خراجِ عقیدت
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ میں دورانِ ڈیوٹی اپنی جان قربان کرنے والے جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی پولیس افسران (ایس پی اوز) کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ”جموں و کشمیر پولیس کے بہادر اہلکاروں بابی چند اور رشپال کمار کی کشتواڑ میں دورانِ ڈیوٹی المناک ہلاکت پر مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ میں اس بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان اہلکاروں کی بہادری، غیر متزلزل لگن اور ملک کے لیے بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ منوج سنہا نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ پوری یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
دو ہفتوں کی گھر میں نظربندی کے بعد میرواعظ کی جامع مسجد میں واپسی
سری نگر، تقریباً دو ہفتوں تک گھر میں نظربندی میں رہنے کے بعد کشمیر کے میرواعظ مولوی عمر فاروق جمعہ کے روز تاریخی جامع مسجد سری نگر واپس پہنچے اور نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔
نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے اپنی مذہبی اور عوامی سرگرمیوں پر بار بار عائد کی جانے والی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے من مانے اقدامات سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے اور یہ ان کی مذہبی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بلاجواز مداخلت کے مترادف ہیں۔
میرواعظ نے کہا کہ جامع مسجد کا منبر ہمیشہ دین و ایمان کے تحفظ اور حق بات کہنے کی علامت رہا ہے۔
اس منبر سے عوام کے مسائل اور ان کے حقوق کی ترجمانی کی جاتی رہی ہے اور وہ اس ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پابندیوں کے باعث متحدہ مجلس علما (ایم ایم یو) کو اپنا پہلا ضلعی سطح کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا، جو 4 نومبر کو بانڈی پورہ میں منعقد ہونا طے تھا۔ اس اجلاس میں علما کو ستمبر میں شروع کیے گئے اقدام کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر غور کرنا تھا۔ اس اقدام کا مقصد منشیات کے استعمال، سماجی برائیوں، نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے رجحان اور ماحولیاتی مسائل سمیت مختلف سماجی و مذہبی چیلنجوں سے نمٹنا تھا۔
میرواعظ نے کہا کہ سماجی اصلاح کے لیے اس طرح کی اجتماعی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، نہ کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔
انہوں نے کشمیر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں کھانا تیار کرنے والے باورچیوں، جنہیں مقامی طور پر ”وَزہ” کہا جاتا ہے، کے اس حالیہ فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا جس کے تحت دعوتوں کے اوقات کو منظم کرنے اور رات گئے ہونے والی وازوان کی ضیافتوں کو رات 10 بجے تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میرواعظ نے اس اقدام کو شادی بیاہ کی تقریبات میں نظم و ضبط اور سادگی کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے ساتھ وَزہ برادری کے وقار اور محنت کا احترام بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کشمیر وَزہ ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ متحدہ مجلس علما سماجی اصلاح کی ان تعمیری کوششوں میں اس کا بھرپور ساتھ دے گی۔
میرواعظ نے کہا کہ وَزہ ایسوسی ایشن کا فیصلہ درست سمت میں ایک قدم ضرور ہے، تاہم شادی بیاہ کی تقریبات میں بڑھتی ہوئی فضول خرچی، رسم و رواج میں غیر ضروری اضافے، بے تحاشہ اخراجات اور دولت کی نمائش کے مسابقتی رجحان جیسے مسائل پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان رویوں نے خاندانوں پر غیر معمولی مالی اور سماجی بوجھ ڈال دیا ہے۔
انہوں نے معاشرے پر زور دیا کہ وہ اپنی روایات کی خوب صورتی اور وقار کو برقرار رکھتے ہوئے فضول خرچی اور غیر ضروری رسومات سے گریز کرے، تاکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات کو سادہ، باوقار اور ہر خاندان کے لیے قابلِ برداشت بنایا جاسکے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا1 week agoشام اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ، 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے قرضوں پر اتفاق
-
دنیا1 week agoایران جنگ ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس
-
دنیا1 week agoیمن میں حکومتی فوج کی کارروائی کو ایک ماہ مکمل، جنگ طویل محاذ آرائی میں تبدیل
-
جموں و کشمیر1 week agoامریکی سینیٹر کے انتخاب پر خوشی کے اظہار کے درمیان انجینئر رشید کی قید پر سیاسی رہنماؤں کی خاموشی: اے آئی پی
-
ہندوستان1 week ago2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی منزل کا پہلا پڑاؤ اتراکھنڈ ہوگا: امت شاہ
-
ہندوستان1 week agoووٹ چوری کا دفاع نہیں کر سکتے، اسی لیے مودی راہل کا چیلنج قبول نہیں کر رہے: کانگریس
-
دنیا7 days agoوسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت کے باعث امریکہ کو 3 لاکھ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoزیلنسکی کو امید، امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس کی اکثریت سے یوکرین کو مزید مدد ملے گی
-
دنیا1 week agoوسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ پر ریپبلکن پارٹی کا دباؤ بڑھ گیا
-
دنیا1 week agoاسرائیلی صدر ہرزوگ اتوار کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے امیدوار کا اعلان کریں گے
-
دنیا1 week agoپوتن نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری رضائی سے ملاقات کی
-
جموں و کشمیر1 week agoاے آئی آئی ایم ایس اونتی پورہ میں او پی ڈی خدمات دسمبر 2026 سے قبل شروع ہوں گی، داخل مریضوں کی خدمات جولائی 2027 سے متوقع
