Connect with us

جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کا اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت کے عارضی اسٹاپ کو مستقل کرنے کا مطالبہ

Published

on

سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے مطالبہ کیا ہے کہ اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کے عارضی اسٹاپ کو مستقل اسٹاپ میں تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسٹیشن جنوبی کشمیر کے مسافروں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مسٹر ویشنو کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ وندے بھارت ایکسپریس کے عارضی اسٹاپ کا جموں و کشمیر کے لوگوں نے دل سے خیرمقدم کیا ہے اور اس سے مسافروں کو کافی سہولت حاصل ہوئی ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ اننت ناگ جنوبی کشمیر کا ایک اہم تجارتی اور ٹرانسپورٹ مرکز ہے، جو آس پاس کے کئی اضلاع کی بڑی آبادی کی ضروریات پوری کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر مستقل اسٹاپ کی سہولت فراہم کیے جانے سے بڑی تعداد میں مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس سے ریل خدمات تک لوگوں کی رسائی بہتر ہوگی اور علاقے میں تجارت، سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیر اعلیٰ نے جموں اور سری نگر کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس سروس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سروس کا آغاز ریل رابطوں کو مضبوط بنانے اور جموں و کشمیر میں معاشی ترقی کے نئے امکانات پیدا کرنے کی سمت ایک بڑی کامیابی ہے۔

عمر عبداللہ نے اپنے خط میں لکھاکہ ”لہٰذا میں آپ سے ذاتی طور پر مداخلت کرنے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت کے عارضی اسٹاپ کو مستقل اسٹاپ میں تبدیل کیا جاسکے۔ براہ کرم جنوبی کشمیر کے عوام کی حقیقی ضروریات اور ان کی توقعات کو مدنظر رکھیں۔”

انہوں نے اس درخواست پر مثبت غور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹاپ کو مستقل طور پر جاری رکھنا عوامی مفاد کا ایک اہم معاملہ ہے۔

جموں و کشمیر میں ریل رابطوں کے فروغ کے حوالے سے وندے بھارت ایکسپریس سروس ایک اہم کامیابی ثابت ہوئی ہے۔ اپنی تیز رفتار کے باعث اس نے کشمیر وادی اور جموں خطے کے درمیان سفر کو کافی آسان اور سہل بنا دیا ہے۔

یواین آئی۔ ط ا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر

کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے درجہ حرارت میں کمی

Published

on

سرینگر، وادیِ کشمیر کے میدانی علاقوں میں جمعرات کو ہونے والی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے باعث پورے خطے کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔ شمالی کشمیر میں نسبتاً زیادہ بارش ہوئی۔

سرینگر میں واقع محکمہ موسمیات کے مرکز کے مطابق، صبح 8:30 بجے سے شام 5:30 بجے کے درمیان گلمرگ سب سے زیادہ بارش والے مقامات میں شامل رہا، جہاں 14.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کپواڑہ میں 14.3 ملی میٹر، پہلگام میں 3.4 ملی میٹر اور سری نگر میں 1.6 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں ہلکی بوندا باندی درج کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ گلمرگ، سونمرگ، بانڈی پورہ، گریز، تلیل اور مغل روڈ کے آس پاس کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے۔

بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث دن کا درجہ حرارت معمول سے کافی نیچے آ گیا ہے۔

سرینگر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو معمول سے 5.5 ڈگری کم ہے۔ وادی کے میدانی اسٹیشنوں میں کپواڑہ سب سے سرد رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 7.6 ڈگری نیچے گر کر 8.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4.0 ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، 13 نومبر کی دوپہر سے قبل تک بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یواین آئی۔الف الف

Continue Reading

جموں و کشمیر

الطاف بخاری کا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے لیے عام معافی کا مرکز سے مطالبہ

Published

on

سرینگر، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے جمعرات کو مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ 1990 کی دہائی اور اس کے بعد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہنے والے تمام افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ جموں و کشمیر کے عوام اب امن اور معمول کے حالات کی راہ اختیار کرچکے ہیں، اس لیے ماضی میں گمراہ ہونے والے تمام افراد کو معاف کرکے معمول کی زندگی گزارنے کا ایک موقع دیا جانا چاہیے۔

مسٹر بخاری نے یہ اپیل سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ 1990 کی دہائی میں بعض نوجوانوں کو گمراہ کرکے ایسے بیانیے کی پیروی پر آمادہ کیا گیا تھا جو ملک کے امن اور استحکام کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہاکہ ”تاہم اب حالات بدل چکے ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگ قومی دھارے میں واپس آچکے ہیں اور اس وقت سرگرم رہنے والے رہنماؤں کے بچے اور پوتے نواسے بھی اب قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔”

اپنی پارٹی کے صدر نے کہاکہ ”حالات میں اس تبدیلی کے پیش نظر میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے تمام افراد کے لیے عام معافی دینے پر غور کیا جائے اور انہیں معاشرے کے قومی دھارے میں مکمل طور پر دوبارہ شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔”

مسٹر بخاری نے کہا کہ ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی وجہ سے انہیں مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مقدمات کے باعث بہت سے افراد نہ تو سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمت حاصل کرپارہے ہیں اور نہ ہی پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں، جس سے ان کی معمول کی زندگی متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے متعدد نوجوانوں کو پولیس ویریفکیشن سرٹیفکیٹ جاری نہ کیے جانے پر بھی تشویش ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمت حاصل کرنے اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے یہ سرٹیفکیٹ ضروری ہے، لیکن اس کی عدم دستیابی نوجوانوں کے لیے غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ”بہت سے نوجوانوں کو اس وجہ سے پولیس ویریفکیشن سرٹیفکیٹ نہیں دیا جارہا ہے کہ ان کے خاندان کے بعض افراد 1990 کی دہائی کے ہنگامہ خیز حالات میں ملوث رہے تھے۔ اس طریقہ کار پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو ان کے خاندان کے افراد کے اقدامات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنے یا مواقع سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔”

اپنی پارٹی کے صدر نے موجودہ ریزرویشن پالیسی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور میرٹ کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ پالیسی موجودہ شکل میں جاری رہی تو جموں و کشمیر میں کشمیری نوجوان ملازمتوں کے مواقع سے بتدریج محروم ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 70 فیصد ملازمتیں مختلف زمروں کے لیے محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ریزرویشن پالیسی خاص طور پر وادی کشمیر کے لوگوں کے لیے ناانصافی پر مبنی ہے، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے پہلے ہی بے پناہ مشکلات برداشت کرتے آئے ہیں۔

مسٹر بخاری نے کہاکہ ”دو لاکھ کشمیری قبرستانوں میں دفن ہیں، ہزاروں افراد جیلوں میں قید ہیں اور اب لوگوں کو روزگار کے مواقع سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔ غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔”

یواین آئی۔ظ ا

Continue Reading

جموں و کشمیر

کولگام میں سی آر پی ایف پر حملہ: دہشت گردوں کی تلاش میں بڑے پیمانے پر کارروائی جاری

Published

on

سرینگر، جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی چوکی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کے لیے جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری رہی۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے متعدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ بدھ کے روز دہشت گردوں نے میر بازار میں اکھران پل کے قریب سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی تھی اور اس کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور ان کا سراغ لگانے کی کوششوں کے تحت سکیورٹی ایجنسیاں سرگرم ہوگئی ہیں اور کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ سکیورٹی حکام کا خیال ہے کہ بدھ کے حملے میں لشکر طیبہ کا دہشت گرد محمد لطیف بھٹ بھی ملوث تھا، جس کے ساتھ ایک یا دو غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل تھے۔

محمد لطیف بھٹ کو کشمیر میں سرگرم واحد زندہ بچ جانے والا مقامی ملی ٹینٹ بتایا جاتا ہے۔ اس پر جنوبی کشمیر میں ماضی کے کئی حملوں، جن میں رواں سال جولائی میں مہاجر مزدوروں کو نشانہ بنانے کے واقعات بھی شامل ہیں، میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ کولگام کے خریوان چادر گاؤں کا رہنے والا بھٹ گزشتہ سال ہی مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا تھا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم نے جمعرات کو جائے واردات کا دورہ کیا اور وہاں سے فارنسک شواہد جمع کیے۔ ادھر فوج کی سرینگر میں قائم چنار کور کے کمانڈر نے بھی علاقے کا دورہ کرکے سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا اور جاری کارروائیوں کا معائنہ کیا۔

حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل سونبیر سنگھ، کانسٹیبل راکیش داس اور کانسٹیبل سنتانو چندرا کے طور پر کی گئی ہے۔ سونبیر سنگھ کے پیٹ اور ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگی ہے۔ ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور وہ سرینگر کے فوجی 92 بیس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بدھ کے حملے کے فوراً بعد وادی کے دیگر علاقوں میں بھی سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کی شام سرینگر میں اعلیٰ حکام کے ساتھ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ”کھلی چھوٹ” دے دی گئی ہے۔

بدھ کا یہ حملہ کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر بڑے حملوں کے ایک طویل وقفے کے بعد پیش آیا ہے۔ اس سے قبل 24 اکتوبر 2024 کو بارہمولہ کے بٹہ پتری علاقے میں، جو گلمرگ کے قریب واقع ہے، ایک دہشت گردانہ حملے میں دو فوجی اہلکار اور دو شہری پورٹر ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔

دریں اثنا، سی آر پی ایف کے جموں و کشمیر زون کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل سندیپ کھروار نے جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں موجودہ سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

یواین آئی۔ ظ ا

Continue Reading
Advertisement
جموں و کشمیر9 hours ago

کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے درجہ حرارت میں کمی

ہندوستان9 hours ago

وزیر اعظم مودی 16 سے 18 نومبر تک منیلا میں آسیان۔ہندوستان اور مشرقی ایشیا سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے

ہندوستان9 hours ago

مستقبل کی جنگ میں ٹیکنالوجی، دشمن کو حیران کرنے کی صلاحیت اور تینوں افواج کے درمیان تال میل اہم ہوگا: راجناتھ

دنیا10 hours ago

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں آگ لگنے کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

دنیا10 hours ago

امریکہ نے ایران کی دولت اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے: ٹرمپ

جموں و کشمیر10 hours ago

عمر عبداللہ کا اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت کے عارضی اسٹاپ کو مستقل کرنے کا مطالبہ

جموں و کشمیر10 hours ago

الطاف بخاری کا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے لیے عام معافی کا مرکز سے مطالبہ

جموں و کشمیر10 hours ago

کولگام میں سی آر پی ایف پر حملہ: دہشت گردوں کی تلاش میں بڑے پیمانے پر کارروائی جاری

جموں و کشمیر10 hours ago

جموں و کشمیر بی جے پی صدر ست شرما کا دو ہلاک ایس پی اوز کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

جموں و کشمیر10 hours ago

بانڈی پورہ میں رشوت خوری کے معاملے میں اے سی بی نے دیہی ترقیاتی محکمے کے اسسٹنٹ انجینئر اور ٹھیکیدار کو گرفتار کیا

ہندوستان13 hours ago

ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کے لیے ملک 2047 کی ‘ڈیڈ لائن’ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے: مودی

دنیا13 hours ago

ایران پر ممکنہ حملے کے خدشات، اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اتوار کو اجلاس طلب

دنیا14 hours ago

جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے جیسی نہیں رہے گی: قالیباف

ہندوستان14 hours ago

تیل کمپنیوں کے ریکارڈ منافع کے باوجود عوام کو مہنگائی سے راحت نہیں: سرجے والا

ہندوستان14 hours ago

کھرگے نے کشتواڑ میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کی، دہشت گردی کے خلاف متحدہ عزم پر زور دیا

ہندوستان15 hours ago

اب دعوے نہیں چلیں گے، مہنگائی پر مؤثر لگام لگائے حکومت: کانگریس

جموں و کشمیر15 hours ago

بارہمولہ کے جنگلات میں دو دستی بم برآمد، ایک مشتبہ شخص گرفتار

جموں و کشمیر15 hours ago

فاروق عبداللہ کی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی وکالت، امن کی بحالی کے لیے ہندوستان کو ‘بڑے بھائی’ کا کردار ادا کرنا چاہیے

جموں و کشمیر19 hours ago

کشتواڑ کے دچھن علاقے میں لاپتہ ایس پی اوز کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

جموں و کشمیر19 hours ago

کولگام حملے کے مقام کا دورہ کرے گی این آئی اے کی ٹیم

دنیا19 hours ago

جی 7 ممالک کا ایران سے آئی اے ای اے کے ساتھ دوبارہ تعاون شروع کرنے کا مطالبہ

دنیا19 hours ago

ٹرمپ ایران پر 93 فیصد نہیں بلکہ مکمل فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں

جموں و کشمیر19 hours ago

نیشنل کانفرنس کے مشاورتی گروپ عدم اطمینان دبانے کے لیے ہیں، حکومت بہترکرنے کے لیے نہیں: قائد حزب اختلاف

جموں و کشمیر1 day ago

کولگام میں ناکا پارٹی پر دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے تین جوان زخمی

دنیا1 day ago

ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے نیتن یاہو کی قومی اتحاد حکومت بنانے کی اپیل، اپوزیشن نے تقریر کو ‘خیالی پلاؤ’ قرار دیا

دنیا1 day ago

غزہ جنگ کے ساتھ ماحولیاتی تباہی کا بھی شکار ہے: رجب طیب اردوغان

ہندوستان2 days ago

مودی جمعہ کو کرناٹک اور گجرات کا دورہ کریں گے، 15,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیں گے

دنیا2 days ago

ٹرمپ کی تجویز کردہ 250 فٹ اونچی فتح یادگار کے خلاف کینیڈی خاندان عدالت پہنچ گیا

دنیا2 days ago

ابوظہبی میں روس، یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور، علاقائی تنازعات اور سلامتی ضمانتوں پر توجہ

دنیا2 days ago

ایران کے جوہری پروگرام کی معلومات کے لیے انعام کی امریکی پیشکش کی مذمت کریں اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے: عراقچی

جموں و کشمیر2 days ago

کولگام میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملہ، سی آر پی ایف کے 2 جوان زخمی

ہندوستان2 days ago

مدر ڈیری کے دودھ کی قیمتوں میں جمعرات سے فی لیٹر 2 سے 4 روپے تک اضافہ ہوگا

جموں و کشمیر2 days ago

جموں میں آتشزدگی: لیفٹیننٹ گورنر نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی

دنیا2 days ago

ایران سے جنگ کرنے کی سیاسی قیمت امریکہ اور اسرائیل چکا رہے ہیں: پزشکیان

دنیا2 days ago

کوپ 31 میں امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں سے ماحولیاتی نقصان کا معاملہ اٹھائیں گے: پزشکیان

دنیا2 days ago

ایران پر معاشی دباؤ کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں: مارکو روبیو

دنیا2 days ago

ایران کے خلاف حملوں کے بجائے معاشی دباؤ جاری رکھنے کا ٹرمپ کا فیصلہ

دنیا2 days ago

جے ڈی وینس نے پیٹ ہیگسیتھ کے دفاع میں آواز اٹھا دی، مواخذے کی کوششوں کو سیاسی ڈرامہ قرار دیا

دنیا2 days ago

ایران اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: محسن رضائی

ہندوستان2 days ago

چندہ چوری کی جانچ کا دائرہ وسیع کیا جائے، مالیاتی ریکارڈ عام کیے جائیں: کانگریس

ہندوستان2 days ago

وزیر اعظم مودی نے بھائی دوج کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی، بہن بھائیوں کے اٹوٹ رشتے کو سراہا

دنیا2 days ago

سوڈان میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو غذائی قلت کی جان لیوا صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا: یونیسیف

دنیا2 days ago

امریکی ایوانِ نمائندگان نے پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جموں و کشمیر2 days ago

جموں و کشمیر: کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی

جموں و کشمیر2 days ago

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ ادھم پور اور ریاسی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور نئے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

جموں و کشمیر2 days ago

گاندربل میں سڑک حادثے میں گجرات اور مغربی بنگال کے آٹھ سیاح زخمی

کھیل2 days ago

قومی اسکول کھیلوں کے انڈر 17 گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے جموں میں تیاریاں مکمل، ڈی جی یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے مقامات کا معائنہ کیا

دنیا2 days ago

وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کا دعویٰ، ایران کے ساتھ جنگ ‘عملی طور پر ختم’

دنیا2 days ago

تھامس میسی نے ایران جنگ اور شہریوں کی ہلاکتوں پر ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی

دنیا2 days ago

شیخ حسینہ کو پاسپورٹ جاری کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں: آئی سی ٹی کے چیف پراسیکیوٹر

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان7 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

ہندوستان6 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر9 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں5 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین9 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

پاکستان6 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین5 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر3 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

جموں و کشمیر7 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تجزیہ11 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین9 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین9 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

کھیل9 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین9 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین9 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تازہ ترین9 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین9 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تازہ ترین1 year ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

ہندوستان9 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا9 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین10 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

تازہ ترین9 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تجزیہ12 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

دنیا9 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

جموں و کشمیر9 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر9 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

تازہ ترین9 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر8 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر9 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین9 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین9 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending