دنیا
ایران اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: محسن رضائی
تہران، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ فی الحال ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایران کے حامی نشریاتی ادارے ‘المیادین’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔
رضائی نے کہا کہ ایران پہلے ہی امریکہ کے سامنے سات شرائط پیش کرچکا ہے اور واشنگٹن سے ان پر واضح اور مثبت جواب دینے کا مطالبہ کررہا ہے۔ یہ شرائط جون میں پاکستان کی ثالثی سے ممکنہ ابتدائی معاہدے کے لیے پیش کی گئی تھیں، جن میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور مذاکراتی عمل کو حتمی معاہدے کی جانب آگے بڑھانے کی تجاویز شامل تھیں۔
انہوں نے کہا کہ تہران فی الحال امریکی جواب کا انتظار کررہا ہے اور امید ہے کہ واشنگٹن مستقبل میں ان شرائط پر اپنا ردعمل ظاہر کرے گا۔
دوسری جانب قطر کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے پیر کو ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کے امکان کو کم ظاہر کیا ہے۔ قطر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے، تاہم ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی منصوبے کو قبول کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران کے خلاف حملوں کے بجائے معاشی دباؤ جاری رکھنے کا ٹرمپ کا فیصلہ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال ایران کے خلاف نئے حملے کرنے یا تہران کے سخت مؤقف کے باوجود کسی معاہدے تک پہنچنے کے بجائے ایرانی معیشت پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویب سائٹ ‘ایکسیس’ کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں پیر کو جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بند کمرہ اجلاس میں بتایا کہ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے جنگ دوبارہ شروع کرنے اور معاہدے تک پہنچنے کے دو امکانات پر غور کیا، تاہم انہوں نے تیسرا راستہ اختیار کیا ہے، جس کا مقصد ایرانی حکومت کا معاشی طور پر گلا گھونٹنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روبیو نے کہا کہ امریکہ کسی نامناسب معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا اور موجودہ معاشی دباؤ کی پالیسی جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکمت عملی سے تہران کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور اپنی عسکری صلاحیتوں کی دوبارہ تعمیر مشکل ہو جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس پالیسی کے لیے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی ہے اور ٹرمپ کسی مصنوعی وقت کے دباؤ میں نہیں ہیں۔
اس حکمت عملی کی حمایت کرنے والی قومی سلامتی ٹیم میں وزیر خزانہ سکوٹ بیسنٹ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور ٹرمپ کے مشیر و داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیم نے جنگ دوبارہ شروع کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے موجودہ دباؤ جاری رکھنے پر زور دیا ہے، تاکہ ایران کو امریکی مفادات کے مطابق معاہدے پر آمادہ کیا جا سکے۔
ٹرمپ نے پیر کو قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا دور ‘نہ ہونے کے برابر’ اور ‘غیر ضروری’ دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے ایران پر معاشی دباؤ اور بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کی حمایت کی۔ اس حکمت عملی کے ساتھ ‘آئرن گیٹ’ نامی آپریشن بھی شامل ہے، جس کا مقصد ان زمینی راستوں کو بند کرنا ہے جن کے ذریعے تہران جدید ہتھیار اور دیگر ٹیکنالوجی منتقل کرتا ہے۔
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے مذاکرات کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اپنے ملک کے سات مطالبات پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق انہوں نے کہا کہ تہران نے واشنگٹن سے ان شرائط پر واضح جواب طلب کیا تھا، لیکن اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔ رضائی نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہونے یا قطر میں کسی اجلاس کی تیاری کی خبروں کی بھی تردید کی۔
ادھر قطری وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور صورت حال مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
جے ڈی وینس نے پیٹ ہیگسیتھ کے دفاع میں آواز اٹھا دی، مواخذے کی کوششوں کو سیاسی ڈرامہ قرار دیا
واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا دفاع کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوششوں اور ان کے خلاف عائد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کوششیں کسی ایسے جرم پر مبنی نہیں ہیں جو انہیں عہدے سے ہٹانے کا جواز فراہم کرے، بلکہ یہ پینٹاگان میں ان کے فیصلوں پر سیاسی اختلافات کا نتیجہ ہیں۔
وینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہیگسیتھ کے خلاف قابلِ مواخذہ جرم کا معاملہ بے بنیاد ہے اور اس کا جواب واضح طور پر نفی میں ہے۔ انہوں نے وزیر دفاع کو ہٹانے کی کوششوں کو ”سیاسی ڈرامہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد کانگریس کی اصل قانون سازی کی ذمہ داری سے توجہ ہٹانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ارکان کے پاس حکومتی پالیسیوں سے اختلاف ظاہر کرنے کے کئی طریقے موجود ہیں، لیکن ان طریقوں کو اختیار کرنے کے بجائے ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق قانون سازی مشکل کام ہے، جبکہ کسی عہدیدار کو ہٹانے کی کارروائی آسان ضرور ہے، لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ اختیار کیا تھا۔
وینس نے یورپ اور یوکرین سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے منصوبوں میں تبدیلی اور اعلیٰ فوجی افسران کی ازسرنو تنظیم سے متعلق ہیگسیتھ کے فیصلوں کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں پر قانون سازوں کی ناراضی دراصل پینٹاگان کے اندر تبدیلیوں اور فوجی بیوروکریسی کو چیلنج کرنے کی کوششوں سے متعلق ہے۔
نائب صدر نے اشارہ دیا کہ ہیگسیتھ کو ہٹانے کی کوششوں کی بنیادی وجہ ایران کے ساتھ جنگ سے زیادہ پینٹاگان کے موجودہ انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں لانے کا ان کا ارادہ ہے۔
وینس کے یہ بیانات ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی کی جانب سے ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے دستاویزات پیش کیے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ میسی نے ایران کے ساتھ جنگ کے انتظام اور امریکی فوجی کارروائیوں سے متعلق معاملات کو اپنی تحریک کی بنیاد بنایا ہے۔
دوسری جانب ہیگسیتھ نے بھی اپنے خلاف کارروائی کی کوششوں کو ”سیاسی شعبدہ بازی” قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ان فوجی کارروائیوں کی قیادت کرنے والے امریکی عسکری حکام کو نشانہ بنانا ہے، جنہیں وہ قانونی قرار دیتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھی وزیر دفاع کی حمایت کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کا دفاع کیا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
سوڈان میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو غذائی قلت کی جان لیوا صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا: یونیسیف
ماسکو، یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا ہے کہ سوڈان میں اس سال 8 لاکھ 25 ہزار بچے غذائی قلت کی جان لیوا صورتحال سے دوچار ہوں گے، جبکہ ڈرون حملوں میں اضافے سے ان بچوں کو مزید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
جیمز ایلڈر نے منگل کے روز جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، ”یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اندازہ ہے کہ سوڈان میں 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ 25 ہزار بچے اس سال شدید اور خطرناک غذائی قلت کا شکار ہوں گے، جو جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایل نینو کے بڑھتے ہوئے اثرات سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں سوڈان میں خشک سالی پیدا ہوگی۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی جانب سے کسی نئی جارحیت کی صورت میں جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی :ایرانی فوج
-
دنیا1 week agoاسرائیلی حکام کا انتخابی نتائج برقرار رکھنے کا اعلان، نیتن یاہو نے انتخابات کو ‘چوری’ قرار دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoتاریگامی کا سی آئی ڈی تصدیقی عمل پر نظرثانی کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ جاری تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا حکم دیا
-
ہندوستان1 week agoڈوبھال کی ویتنامی رہنماؤں سے سلامتی اور خفیہ معلومات کے تبادلے میں تعاون پر بات چیت
-
ہندوستان1 week agoسونیا گاندھی نے لالو پرساد یادو سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی
-
دنیا6 days agoشام اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ، 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے قرضوں پر اتفاق
-
جموں و کشمیر1 week agoمیر واعظ کی مسلسل خانہ نظربندی کے باعث ایم ایم یو نے بانڈی پورہ میں علماء کی پہلی ضلعی سطح کی میٹنگ ملتوی کردی
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں کے آتشزدگی سے متاثرہ شیو مارکیٹ کے دکانداروں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
-
ہندوستان1 week agoتیرہ کروڑ ووٹوں کی چوری کا اپوزیشن کا دعویٰ بے بنیاد، ایس آئی آر پر راہل گاندھی غلط فہمی پھیلا رہے ہیں: سمبت پاترا
-
دنیا1 week agoامریکہ اور اسرائیل نے دوبارہ ایران پر بمباری کی تو تہران کا ردعمل کیا ہوگا
-
دنیا6 days agoایران جنگ ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس
