Connect with us

دنیا

امریکہ-ایران جنگ: لڑائی میں شدت کے ساتھ ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے اردن اور بحرین کو نشانہ بنایا

Published

on

واشنگٹن، امریکہ کی جانب سے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) سے منسلک ٹھکانوں پر حملوں کے بعد ایران نے بدھ کو مغربی ایشیا میں امریکہ کے اتحادی ممالک کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سات ماہ سے جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ اردن کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے 10 بیلسٹک میزائلوں کو روک دیا، جبکہ بحرین نے بھی ایرانی ڈرونز کو روکنے کی اطلاع دی ہے۔ یہ حملے اس وقت ہوئے جب امریکی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کو نشانہ بنایا۔ امریکہ کا الزام تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کر رہا تھا اور اس نے اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ حالیہ حملوں میں ایرانی انقلابی گارڈ سے منسلک مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی جاری رکھی تو اس پر ’’بہت زوردار حملہ‘‘ کیا جائے گا۔ کشیدگی میں اضافے کے ساتھ یہ تنازع امریکہ اور ایران کے براہ راست تصادم سے آگے بڑھ گیا ہے اور پورے خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور اتحادی ممالک پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایران کی آئی آر جی سی نے کہا کہ اس کی افواج نے کویت، اردن، بحرین اور اربیل میں امریکی اڈوں پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ کویت کے علی السالم ایئر بیس پر امریکی کمانڈر کے کمانڈ کمپلیکس اور رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ڈرون ہینگرز اور تعیناتی کے ریمپ میں آگ لگ گئی اور کئی ڈرون تباہ ہو گئے۔ ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

آئی آر جی سی نے کہا کہ یہ حملے جنوبی ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے، جن میں ہرمزگان صوبے کے سیریک میں ایک رہائشی مکان پر فضائی حملہ بھی شامل تھا، جہاں ایک شادی کی تقریب جاری تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر حملے میں 50 سے زائد افراد کو ہلاک یا زخمی کرنے کا الزام عائد کیا۔

مسٹر بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’آج رات ایک گھر پر اس وقت بے رحمی سے حملہ کیا گیا جب ایک خاندان شادی کی خوشیاں منا رہا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ 50 سے زیادہ مرد، خواتین اور بچے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ بعد میں ایرانی حکام نے بتایا کہ تقریباً 70 عام شہری متاثر ہوئے اور ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ اس الزام پر امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مسٹر بقائی نے اس واقعے کو مبینہ مظالم کے ایک سلسلے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس کا جواب دے گا۔ انہوں نے کہا، ’’اس سے بھی زیادہ خطرناک بمباری کی جائے گی۔‘‘

آئی آر جی سی نے الگ سے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار ٹینکر بارودی سرنگوں کی زد میں آ گئے۔

آئی آر جی سی کے مطابق یہ ٹینکر ایک غیر مجاز راستہ استعمال کررہے تھے۔ اس نے بتایا کہ جہازوں میں دھماکے ہوئے اور ان میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آئی آر جی سی نے جہازوں کی شناخت، ان کی ملکیت رکھنے والے گروپوں یا ممکنہ جانی نقصان سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

آئی آر جی سی نے کہا کہ ایرانی فورسز نے پہلے ہی جہازوں کو بارودی سرنگوں والے علاقے سے گزرنے کے خطرات سے آگاہ کر دیا تھا اور ان شپنگ کمپنیوں کے خلاف مزید تعزیری کارروائی کی دھمکی دی تھی جو ایران کی جانب سے منظور شدہ راستوں کے بجائے غیر مجاز راستے استعمال کرتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے اور یہ تنازع کے اہم مراکز میں شامل ہو چکا ہے۔

دریں اثنا، مسٹر ٹرمپ نے ایرانی عوام سے اپنی حکومت کو چیلنج کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے ایک بار پھر لوگوں کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے پر اکسایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ایران کے عوام کب اٹھ کھڑے ہوں گے اور لڑیں گے؟‘‘ انہوں نے کہا کہ ایران کا نظامِ حکومت ناگزیر انجام کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو رہی ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے جنگ شروع ہونے کے بعد ایرانی عوام سے اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کو کہا تھا، تاہم بعد میں کہا تھا کہ امریکہ اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی بھی حکومت کی تبدیلی کی کوئی پروا نہیں رہی۔ حملوں کا یہ تازہ سلسلہ امریکی فوج کی جانب سے چند روز قبل آبنائے ہرمز میں ایران کے لارک جزیرے پر حملہ کیے جانے کے بعد شروع ہوا ہے۔

امریکہ نے کہا تھا کہ اس حملے کا مقصد ایران کو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے سے روکنا تھا۔ اس کے بعد ایران نے اردن اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اہلکاروں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

اس کے بعد سے ایرانی رہنماؤں نے امریکہ اور ان ممالک کے خلاف مزید جوابی کارروائی کی دھمکیاں دی ہیں جو امریکہ کو اپنی سرزمین یا فوجی تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر علی نیک زاد نے کہا کہ امریکی حملوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو ان کی شمولیت کے تناسب سے سزا دی جائے گی۔ مسٹر نیک زاد نے کہا، ’’جس کسی نے بھی امریکہ کے جرائم میں تعاون اور حصہ لیا ہے اور اسے اپنی سرزمین، علاقے یا تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، اسے اس کی شمولیت کی سطح کے مطابق سزا دی جائے گی۔‘‘

یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا

ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کردیا، تہران کو ’’مکمل فوجی شکست‘‘ دینے کا دعویٰ

Published

on

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کو ’’احمقانہ سوال‘‘ قرار دیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مختصر وقفے کے بعد دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے ایران کے خلاف جوہری حملے کے امکان کو خارج کردیا ہے تو انہوں نے کہا، ’’میں کبھی ایسا نہیں کہوں گا، لیکن جواب ہاں ہے۔ اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔۔۔ کیا احمقانہ سوال ہے۔‘‘

اپنے سابقہ دعوے کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ’’مکمل طور پر فوجی طور پر شکست کھا چکا ہے، تو کیا اب مجھے ان پر جوہری ہتھیار استعمال کرنا چاہیے؟ کیا احمقانہ سوال ہے۔‘‘

ٹرمپ اس سے قبل ایران کی پوری تہذیب کو تباہ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے تہران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کبھی علانیہ دھمکی نہیں دی۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب واشنگٹن ایران کے خلاف محدود حملوں کی مہم دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے، جس کا مقصد حالیہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد کارروائی کرنا ہے۔

تین امریکی عہدیداروں نے ’ایکسیوس‘ کو بتایا کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز کے قریب میزائل اور ریڈار تنصیبات پر حملوں پر غور کر رہا ہے تاکہ ایران کو آبی گزرگاہ سے گزرنے والے بحری جہازوں پر میزائل داغنے سے روکا جا سکے۔

یہ منصوبہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تیار کیا ہے اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی حمایت حاصل ہے۔

اس کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی اور دیگر بحری جہازوں کو لاحق خطرے کو کم کرنا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے اس حکمت عملی کو ’’لان کاٹنے‘‘ کی کوشش قرار دیا۔

سینٹ کام کو اس بات پر بھی تشویش بڑھ رہی ہے کہ اسلامی جمہوریہ آبنائے ہرمز کے قریب اپنی رڈار اور میزائل صلاحیتوں کو دوبارہ بحال کر رہا ہے۔ حال ہی میں ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک بحری جہاز کی حفاظت پر مامور امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے کی جانب میزائل داغا تھا، جس سے یہ تشویش مزید بڑھ گئی، تاہم میزائل طیارے کے لیے براہ راست خطرہ بننے کے لیے کافی قریب نہیں پہنچا۔

حملے کا یہ منصوبہ حالیہ فائرنگ کے تبادلے سے پہلے ہی تیار کرلیا گیا تھا اور اب کشیدگی میں اضافے کے بعد ٹرمپ اس کارروائی کی منظوری دے سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ ایران کے حملوں کا جواب دیا جائے گا اور خبردار کیا، ’’ہم ان پر سخت حملہ کریں گے۔‘‘

حالیہ کشیدگی آبنائے ہرمز کے اوپر آئی آر جی سی کی جانب سے ایک امریکی ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات کے بعد سامنے آئی۔ ایران کی فوجی قیادت نے پڑوسی ممالک کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ کو اپنی سرزمین سے حملے کرنے کی اجازت نہ دیں۔

جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

ایران کا کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ

Published

on

تہران، ایران کی مسلح افواج نے ملک میں ایک شادی کی تقریب پر ہونے والے مہلک امریکی حملے کے جواب میں کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ آئی آر جی سی کے مطابق اس کی مسلح افواج نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کویت کے علی السالم ایئر بیس میں امریکی کمان کے ہیڈکوارٹر اور دیگر ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ اردن، عراق کے اربیل اور بحرین میں موجود امریکی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

قبل ازیں منگل کے روز آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے سیریک کاؤنٹی کے کوہستک میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں کم از کم پانچ افراد کی ہلاکت اور 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔

یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

دنیا

مصر کے سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک

Published

on

قاہرہ، مصر کے جزیرہ نما علاقے سینا میں صبح کے وقت پیش آنے والے بس حادثے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

سیاحتی قصبوں دہب اور نوئیبہ کے درمیان سفر کرنے والی ایک مسافر بس کے بے قابو ہو کر الٹنے کے نتیجے میں اس حادثے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔

وزارتِ صحت نے بتایا کہ زخمیوں کو منتقل کرنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر 20 ایمبولینس بھیجی گئیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Advertisement
ہندوستان17 minutes ago

دہلی میں 65 لاکھ روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط

دنیا29 minutes ago

امریکہ-ایران جنگ: لڑائی میں شدت کے ساتھ ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے اردن اور بحرین کو نشانہ بنایا

دنیا1 hour ago

ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کردیا، تہران کو ’’مکمل فوجی شکست‘‘ دینے کا دعویٰ

جموں و کشمیر2 hours ago

یاسین ملک کا سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار، کہا وہ بے قصور تھیں

جموں و کشمیر4 hours ago

نمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف کشمیر پولیس کی کارروائی، 10 دن میں 150 سے زائد گاڑیاں ضبط

دنیا4 hours ago

ایران کا کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ

جموں و کشمیر5 hours ago

نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے احتجاجی مظاہروں سے قبل سری نگر میں سکیورٹی سخت

جموں و کشمیر5 hours ago

ای او ڈبلیو نے جعلی ٹیچر کی تقرری کے معاملے میں پانچ افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

دنیا6 hours ago

مصر کے سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک

ہندوستان7 hours ago

جے رام رمیش نے 7.8 فیصد جی ڈی پی نمو کے دعوے کو چیلنج کیا، سابق فنانس سکریٹری کے 2.6 فیصد تخمینے کا حوالہ دیا

دنیا8 hours ago

ایران میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں چار ہلاک، 68 زخمی

دنیا8 hours ago

نیپال میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1127 ہوئی

دنیا8 hours ago

ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا:آئی آر جی سی

دنیا9 hours ago

پوتن اور مودی نے ہندوستان کو ایس-400 فضائی دفاعی میزائل نظام کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا

دنیا24 hours ago

روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کم از کم 12 افراد ہلاک

جموں و کشمیر1 day ago

التجا مفتی کی جموں و کشمیر کے سراپا احتجاج میڈیکل انٹرنز کی حمایت، وظیفہ بڑھا کر 30,000 روپے کرنے کا مطالبہ

جموں و کشمیر1 day ago

سرینگر میں اپنی پارٹی کی خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دنیا1 day ago

امریکہ، نیوزی لینڈ اور کک آئی لینڈز نے پینرائن بندرگاہ کی اپ گریڈیشن کے لیے ہاتھ ملا لیا

دنیا1 day ago

امریکہ اپنے وعدے پورے کرے تو ایران ’’فوری جواب دے گا‘‘: پزیشکیان

جموں و کشمیر1 day ago

سری نگر میں یومیہ اجرت ملازمین کا احتجاج، وقت مقررہ میں مستقلی کا مطالبہ

ہندوستان1 day ago

جھوٹ بولنے کے علاوہ مودی حکومت میں کچھ نہیں بدلا: کھرگے

ہندوستان1 day ago

جی ڈی پی کی 7.8 فیصد شرحِ نمو پر جے رام رمیش اٹھائے سوال ، کہا مہنگائی سے غریب اور متوسط طبقے پر بڑھ رہا ہے شدید اقتصادی بوجھ

دنیا1 day ago

امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران

دنیا1 day ago

امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی

دنیا1 day ago

نیپال اور چین میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

دنیا1 day ago

آرمی سکریٹری ڈرسکول کا وزیر دفاع ہیگستھ سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ

دنیا1 day ago

روس زیلنسکی کی میزبانی کے لیے تیار ہے اگر وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے: کریملن

دنیا1 day ago

ایران کا فوجی انتباہ: علاقائی ممالک امریکہ کے حملے میں مدد نہ کریں

جموں و کشمیر1 day ago

ای او ڈبلیو کشمیر نے زمین پر قبضے کے دس سال پرانے معاملے میں فردِ جرم داخل کی

ہندوستان1 day ago

الموڑا میں مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

ہندوستان1 day ago

مہنگائی سے غریب اور متوسط طبقے پر بڑھ رہا ہے شدید اقتصادی بوجھ: کانگریس

ہندوستان1 day ago

خواتین کے لیے انتہائی غیر محفوظ بن گیا ہے دہلی – این سی آر: راہل

دنیا2 days ago

جزیرہ خارگ پر امریکی حملوں سے تیل کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی: ایران

دنیا2 days ago

ایران اور ہندوستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کے امکانات موجود ہیں: پیزشکیان

ہندوستان2 days ago

ہندستان نے سندھ طاس معاہدے پر نام نہاد ثالثی عدالت کے عبوری حکم کو خارج کیا

دنیا2 days ago

امریکہ میں جھیل اونٹاریو کا نام گوگل میپس پر تبدیل، کینیڈا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

دنیا2 days ago

نیپال میں سرنگوں میں پھنسے افراد نے سیلاب متاثرین کی تلاش و امداد مشکل بنا دی، 900 سے زائد ہلاک، تقریباً 5 ہزار لاپتہ

ہندوستان2 days ago

دفاعی شعبے کے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے راج ناتھ

جموں و کشمیر2 days ago

جموں و کشمیر بینک کی توجہ کا رخ بدل گیا ہے، کشمیر میں بینک کی کریڈٹ گروتھ صرف 9 فیصد، باہر 30 فیصد: الطاف بخاری

جموں و کشمیر2 days ago

کشمیر میں میڈیکل انٹرنز کا احتجاج، وظیفے میں اضافے کے مطالبے پر کام معطل

دنیا2 days ago

ایک ماہ میں پہلی بڑی فوجی کشیدگی، امریکہ اور ایران کے درمیان حملوں کا تبادلہ

دنیا2 days ago

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی

ہندوستان2 days ago

ہندستان اور ازبکستان کے درمیان یورینیم کی سپلائی سے متعلق معاہدہ ملک کی مستقبل کی توانائی ضروریات کے لیے اہم: بی جے پی

ہندوستان2 days ago

ہندوستان اور برازیل نے 2030 تک 30 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کا ہدف مقرر کیا

دنیا2 days ago

“اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود نہ رہتا”:ٹرمپ

تجزیہ2 days ago

نیپال کا تباہ کن سیلاب: وجوہات اوراثرات

ہندوستان2 days ago

کاس گنج سڑک حادثہ میں چھ عقیدتمندوں کی موت، 20 زخمی

جموں و کشمیر2 days ago

جموں کے مضافات میں پتنگ کی ’مانجھا‘ ڈور نے سابق فوجی کی جان لے لی

دنیا2 days ago

ایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات کے المِنہاد فضائی اڈے پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا

ہندوستان2 days ago

چھتیس گڑھ میں سوائن فلو کے دس نئے کیسز، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 115 ہوئی

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان5 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین6 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

ہندوستان4 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر7 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

جموں و کشمیر5 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین7 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تجزیہ9 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین7 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل7 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

پاکستان4 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین7 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

دنیا6 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین7 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

ہندوستان7 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا7 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین7 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین7 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین10 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تجزیہ9 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین8 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

جموں و کشمیر7 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

جموں و کشمیر7 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین7 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

کھیل5 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر10 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

کھیل6 months ago

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر5 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر7 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین7 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر10 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر2 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین3 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین3 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر3 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending